پیر, 06 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(بیجنگ) چین نے بحر ہند میں بھارتی سمندری حدود کے قریب سمندر کی تہہ میں کھدائی کرکے قیمتی دھاتیں اور عناصر نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اپنی سمندری حدود کے قریب اس طرح کی سرگرمیوں نے بھارت کو پریشان کر دیا ہے۔ چین کی زیر آب کھدائی کرنے والی میشن بحر ہند کے شمال مغربی علاقے میں 3117 میٹر کی گہرائی میں کھدائی کر رہی ہے۔ مشن کے فیلڈ کمانڈر یو ہونگ جون کا کہنا ہے کہ کھدائی کے نتیجے میں مختلف اقسام کے قیمتی عناصر جیسا کہ 4.2 کلوگرام سلفائیڈ، 18.7 کلوگرام بیسالٹ اور 16 لٹر گہرے سمندر کا پانی نکالے ہیں اور ساتھ ہی زیر آب کھدائی کرنے والی مشین کے مختلف سسٹمز کا بھی جائزہ لیا ہے۔ اس مہم مین شامل ایک سائنسدان ہان ڑی کیو کا کہنا ہے کہ اس مہم کے بعد آئندہ مہمات میں علاقے میں پائی جانے والی قیمتی دھاتوں اور عناصر کے متعلق ایک وسیع پلان کے ساتھ تلاش کا کام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہان ژی کیو سمندر کی سب سے گہرے مقام ماریانا ٹرینچ تک جا چکے ہیں۔ چین نے سمندر کی گہرائی تک رسائی کی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے جس کے بعد امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ جلد ہی چین سمندروں کی گہرائیوں میں قیمتی عناصر اور دھاتوں کی تلاش کا کام شروع کر دے گا۔ چین پہلے ہی بین الاقوامی سمندری حدود میں 2011ءمیں کھدائی کا کنٹریکٹ حاصل کر چکا ہے

 

 

ایمز ٹی وی (نئی دہلی) بھارت میں نااہل ڈاکٹر کی جانب سے ایک خاتون کو موت کا سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد زندہ جلا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر نوائیڈہ کی رہائشی ایک خاتون کو پھیھٹروں میں انفیکشن کے باعث شردھا ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اس کے شوہر کو دے دیا۔ خاتون کے بھائی کو اپنی بہن کی موت پر شبہ گزرا اس نے فوری طور پر علی گڑھ پولیس سے رابطہ کیا۔ تاہم پولیس جب خاتون کی آخری رسومات کو رکوانے کے لئے پہنچی تو اس وقت تک اس کے جسم کا ستر فیصد حصہ جل چکا تھا۔ بعدازاں ڈاکٹروں کا دو رکنی پینل تشکیل دیا گیا جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ خاتون کی موت بیماری سے نہیں بلکہ جلنے سے ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/لاہور ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹکٹوں کا کوٹہ دانش اسکول کے بچوں میں بانٹ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ٹکٹوں کا کوٹہ ملنے پر دانش اسکول کے 25 بچے لاہور میں ہونے والا فائنل میچ دیکھیں گے ۔ جبکہ 8 بہترین اساتذہ بھی حکومت کے خرچے پر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ زرائع کے مطابق ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس بھی حکومتی خرچے پر میچ دیکھیں گے۔

 

ایمز ٹی وی(تجارت) پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے لئے بینکوں سے بلا سود قرضوں کے حصول پر عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ،وزیراعلیٰ شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اربوں روپے کے بلا سود قرضوں کے اس پروگرام سے 6 لاکھ چھوٹے کاشتکار مستفید ہو ں گےاور قومی معیشت مضبوط ہو گی ۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں کسان پیکیج پر عملدرآمد اور چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا ئیں گے ۔ ماضی میں اربوں روپے کے قرضے سیاسی بنیادوں پر معاف کرائے گئے جبکہ چھوٹا کاشتکار بلا سود قرضوں کیلئے ترستا رہا۔
وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں 3600میگاواٹ کے گیس پاورمنصوبوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منصوبوں سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔سستی بجلی ملے گی۔
اجلاس میں جرمن کمپنی نےمنصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) صدر مملکت ممنون حسین نے اردن کے مورخ عمر محمد نزل ارمورتھی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ تب تک حل نہیں ہوتا جب تک وہ عوام کی خواہشات کے مطابق نہ ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک واضح مسئلہ ہے اور کشمیر کشمیریوں کا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جس نے ہمیشہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں مسائل پیدا کیے ہیں اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کے برعکس اس پر قبضہ کر رکھا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے بہادر عوام آزادی کے لیے جبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں
صدر مملکت نے کہا کہ کشمیراور فلسطین کے عوام کی آزادی کے لیے منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا ۔ انھوں نے کہا ان دونوں مسائل کو انسانی بنیادوں پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی برادری کو ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن برادراسلامی ممالک ہیں اور بہترین دوطرفہ تعلقات عقیدے ، ثقافت اور مشترکہ تاریخ میں جڑے ہوئے ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر عمر محمد نزل ارمورتھی نے صدر مملکت کو ایک تحفہ بھی پیش کیا۔عمر محمد نزل ارمورتھی معروف تاریخ دان ہیں جنھوں نے 30 کے لگ بھگ کتابیں لکھی ہیں ۔

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی ای میل سروس جی میل نے آخرکار وہ فیچر متعارف کرادیا جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے طویل عرصے سے کیا جارہا تھا۔
گوگل کے آفیشل بلاگ میں اعلان کیا گیا ہے کہ اب جی میل پر 50 ایم بی سائز کی فائل کو موصول کیا جاسکے گا۔
اس وقت جی میل پر 25 ایم بی سے بڑی فائل کو میل کرنا یا ریسیو کرنا ممکن نہیں مگر اب یہ گنجائش 50 ایم بی کردی گئی ہے۔
بدقسمتی سے جی میل سے اب بھی 25 ایم بی سے بڑی فائل بھیجی نہیں جاسکے گی بلکہ ایسا صرف گوگل ڈرائیو کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔
تاہم کمپنی نے کم از کم آنے والی میلز کے لیے بڑی فائلز کی اجازت دی ہے اور توقع ہے کہ یہ اصول مستقبل قریب میں بھیجی جانے والی میلز کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
تاہم یہ بھولنا نہیں چاہئے کہ اس کے نتیجے میں ان باکس اسپیس توقع سے زیادہ جلد بھر جائے گا۔
اور اس کا فائدہ بھی گوگل کو ہی ہوگا جو اضافی اسٹوریج اسپیس کے لیے صارفین سے پیسے حاصل کرسکے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت /فیصل آباد ) انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے مار کر صفائی اور نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے پر 13ٹائر شاپس اور ایک کباڑ خانے کے مالکان کو نوٹسز جاری کرد ئیے ۔ مالکان کو حکم دیا گیا ہے کہ فوری طور پر صفائی اور نکاسی آب کا بندوبست کریں بصورت دیگر کباڑخانہ اور دکانیں سیل کردی جائیں گی ۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت /کراچی)کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت انسداد پولیو کے جائزہ اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے افسران اور عالمی پارٹنرزکے نمائندوں نے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا ہے ۔ اجلاس میں کمشنر کو انسداد پولیو کی گذشتہ مہم کی کار کردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں انسداد پولیو مہم6مارچ سے شرو ع کی جائے گی اور 11مارچ تک جاری رہے گی۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کراچی کی تمام 188یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد کیا جا ئے گا،مہم میں 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ نو ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی، سیکورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ مہم میں مر بوط کوششوں سے اچھے نتائج ملے ہیں ۔ ماحولیاتی نمونوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر اجلاس نے انسداد پولیو مہم کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اچھی کار کردگی قرار دیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے گا ۔ کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی بہتر کار کر دگی انتظامیہ ،ہیلتھ افسران، عالمی پارٹنرز اور ای او سی کی مشتر کہ کوششوں کو نتیجہ ہے ، انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے اس سے ملک کا وقار وابستہ ہے تمام متعلقہ ادارے مل کر کوششیں جاری رکھیں اور انسداد پولیو کے لئے حکومت کی کوششوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار قو می جذبہ سے ادا کریں ۔ تاکہ پاکستان جلد از جلد دنیا میں پولیو سے پاک ملکوں میں شامل ہو سکے ۔انھوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے آپس میں رابطہ و تعاون بڑھا ئیں اور حساس علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم پر خصوصی توجہ دیں کمیونٹی کے رابطہ و تعاون سے کام کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ انھوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور ان کے مستقبل کی خاطر پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اب یہ ممکن ہے کہ اپنی راہ پر جاتے ہوئے آپ کی نظر کسی گلوکار کے کنسرٹ کے پوسٹر پر جاتی ہے اور اپنی گاڑی میں ریڈیو لگاتے ہی اس گلوکار کے نغمے سننے لگتے ہیں یا صبح جاگنگ کے دوران آپ کی ٹی شرٹ پسینے کا تجزیہ کرکے آپ کے اسمارٹ فون پر اس کی طبی رپورٹ بھیج دیتی ہے۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے اسمارٹ پوسٹر اور ٹی شرٹ بنالی ہے جو آپ کی کار کے ریڈیو اور اسمارٹ فون سے براہِ راست رابطہ کرتی ہے۔ اسی طرح کسی جگہ یا مقام کا اشتہار اس کی تفصیلات اور راستہ وغیرہ بھی نشر کرنے کا اہل بن سکتا ہے۔ اس سے ان پڑھ اور اسپیشل افراد کو یقیناً بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب لباس میں لگے سینسر دن بھر آپ کی کیفیات نوٹ کرکے اسے اسمارٹ فون پر بھیج سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن میں کمپیوٹر سائنس کے نائب پروفیسر نے بتایا کہ ہر شے کو آپ سے بات کرنے والا بناکر پورے شہر کو اسمارٹ اور ہوشیار بنایا جاسکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہ نظام بہت کم بجلی خرچ کرتے ہیں۔ ماہرین کی ٹیم نے اس نئی ٹیکنالوجی کو ’’بیک اسکیٹرنگ‘‘ کہا ہے جس میں باہر کے ماحول میں ایف ایم ریڈیو سگنلز خارج کیا جاتا ہے۔ یہ نظام آڈیو اور ڈیٹا کو کچھ اس طرح شہری ماحول میں خارج کرتے ہیں کہ اس سے معمول کی ریڈیو نشریات متاثر نہیں ہوتی۔
گنگناتے پوسٹر اور بات کرتے لباس
انجینئروں کے مطابق کسی بھی بس اسٹاپ یا عوامی مقام پر تین مختلف طریقوں سے کسی پوسٹر کے ذریعے نہ صرف بینڈ اور گلوکار کی موسیقی نشر کی جاسکتی ہے بلکہ اسے اسمارٹ فون کے ذریعے 12 فٹ کی دوری اور کار میں 60 فٹ کی دوری سے بھی سنا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ مقامی ریڈیو اسٹیشن کی نشریات کو پوسٹر کے ذریعے اسمارٹ فون اور گاڑی تک پہنچاسکتے ہیں۔
ٹیم کے مطابق اشتہاراتی پوسٹر کو ایک چھوٹا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن بنانا بہت آسان ہے جو بہت کم بجلی خرچ کرتے ہیں۔ اسی طرح انسانی کپڑوں میں بھی اسے استعمال کرکے مختلف سینسر سے دل کی دھڑکن، نبض اور سانس کی بحالی کو نوٹ کیا جاسکتا ہے اور ایک چھوٹے سے اینٹینا کے ذریعے یہ معلومات اسمارٹ فون تک پہنچائی جاسکتی ہے جس میں ڈیٹا ٹرانسفر کی شرح 3.2 کلوبٹس فی سیکنڈ ہوگی۔
اس ٹیکنالوجی میں ریڈیو ٹاور سے آنے والی نشریات کو ٹی شرٹ اور پوسٹر کے ذریعے آگے بڑھایا جاتا ہے جب کہ پوسٹر اور کپڑے استعمال نہ ہونے والی ایف ایم فری کوئنسی کو استعمال کرتا ہے اور صرف مخصوص معلومات اور گانے ہی آگے بڑھاتا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہ کیمیا اور کیمیکل سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے دوسری نیشنل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا . جسکا موضوع " گلوبل کیمسٹ آف ایتھکس" تھا ورکشاپ کے مہمان خصوصی کیمیکل سوسائٹی آف پاکستان کے ممبران ڈاکٹر سمیع الزمان، پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ اور ڈاکٹر سمیعہ شاہدتھے ، ورکشاپ کا مقصد طالبات کو کیمسٹری لیب میں کام کرنے کے طریقے اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔