پیر, 06 مئی 2024


ہفتے میں ایک بار اسکولز اور کالجز کا دورہ کرنے کیلیے کمیٹیاں تشکیل

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/ٹھٹھہ)صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ملک کے دیگر صوبے جہاں سے دہشتگردی شروع ہوتی ہے ان صوبوں کی تعلیم ہمارے صوبہ سندھ جس کی صدیوں سے اپنی تاریخ ہے کی تعلیم سے بہتر ہے جوکہ ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر تعلیم کے شعبے میں بہتری لائیں انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں جاکر وہاں کے تمام ایم این ایز، ایم پی ایز اور ضلع سے لیکر یونین سطح تک تمام منتخب نمائندوں سے مل کر ان سے جھولی پھیلاؤں تاکہ وہ میری مدد کریں۔ کیوںکہ تعلیم ایک اہم شعبہ ہے جس کو ہمیں اوپر کی سطح تک لیکر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ریڑھ کی ھڈی کی مانند ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جو عمارتیں مرمت کے قابل ہیں انہیں ترجیح دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں تعلیم کے مسائل کے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مرزا ناصر علی کو ہدایت کی کہ وہ ہفتے میں ایک بار ایک کالج کا دورہ کریں اور تحصیل سطح پر منتخب ٹاؤن چیئرمن اور اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دیں جوکہ ہفتے میں ایک بار اسکولز اور کالجز کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں تاکہ فوری طور ایکشن لیا جا سکے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment