اتوار, 19 مئی 2024

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اُردو زبان و ادب کی ضخیم تاریخ جوکہ تین جلدوں پر مشتمل ہے :Histoire de la Litterature et Hindoustanie مذکورہ تاریخ سب سے پہلے ہندوستان میں اُردو اور انگریزی زبانوں میں نہیں بلکہ فرانسیسی زبان میں مشہور عالم فرانسیسی مستشرق گارسین دتاسی نے  1870ء اور 1871ء میں پیرس سے شائع کی تھی ۔اس ضخیم فرانسیسی تصنیف کا اُردو ترجمہ ایک جلد میں ”تاریخ ادبیات اُردو“ کے عنوان سے ایک فرانسیسی خاتوں لیلیان نازرو نے کراچی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی سند کے حصول کے لئے 1961ءمیں کیا تھا لیکن اس کی اہمیت کے باوجود یہ ترجمہ اب تک منصہ شہود پر نہیں آیا تھا۔چنانچہ اس ترجمہ کو اب ممتاز محقق پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل نے اپنے مقدمے میں گارسین دتاسی کی علمی وتحقیقی خدمات پر روشنی ڈالی ہے۔اس ضخیم تصنیف کو پاکستان اسٹڈی سینٹر کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جعفر احمد نے اپنے پیش لفظ کے ساتھ سے شائع کیاہے جو اس سینٹر سے دستیاب ہے۔

 

ایمز ٹی وی ﴿سائنس اینڈ ٹیکنالوجی﴾ جاپان کے پروفیسر نے معذوروں کو چلانے اور کمزور کو طاقتور بنانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ چلنے پھرنے سے معذور افراد اور بھاری کام کرنے والے افراد کے لئے پر امید خبر آئی ہے جاپان سے، جہاں یونیورسٹی آف اسکوبا گریجویٹ اسکول کے پروفیسر نے ایسا روبوٹک سوٹ ڈیزائن کرلیا ہے، جسے پہن کر وہ شخص بھی سیڑھیاں چڑھنے کے قابل ہوگیا، جو 5سال سے اپنا پاؤں ہلانے کے قابل بھی نہ تھا، یہی نہیں اس سوٹ کو پہن کر کوئی کمزور شخص بھی ایک60 کلو وزنی شخص کو با آسانی اٹھا سکتا ہے۔ 

 

جاپانی پروفیسر نے یہ سوٹ 20سال کی محنت سے تیار کیا ہے۔ اس سوٹ میں لگے سینسرز دماغ سے ٹانگوں تک آنے والے سگنلز کو وصول کرتے ہیں اور پھر روبوٹک سوٹ، ٹانگوں کے پٹھوں کو حرکت دینے میں مدد دیتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ روبوٹک سوٹ 2ہزار ڈالر فی مہینہ پر طلب گاروں کو دیا جارہا ہے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے میں خواتین کے درمیان فٹ بال میچز ہوئے جس کا فائنل الیکٹریکل اور مکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموٰں کے درمیاں ہواجس میں الیکٹریکل کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حا صل کی ۔ وائس چانسلر پروفیسر احمد خالد نے فاتح ٹیم کو میڈلز اور ٹرافی دی۔

  • ایمز ٹی وی ( ایجوکیشن) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گذشتہ روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور بل 2015ء منظور کر لیا گیا۔ اپوزیشن نے اس بل کے حوالے سے اپنی ترامیم واپس لے لیں۔ علاوہ ازیں چار بل جن میں مسودہ قانون دوسری ترمیم صوبائی موٹر گاڑیاں 2015، مسودہ قانون موٹر وہیکل کاروبار لائسنس ہولڈرز پنجاب 2015ئ، مسودہ قانون (ترمیم) کمشن برائے حیثیت خواتین پنجاب 2015ء اور مسودہ قانون تشدد کے خلاف تحفظ خواتین پنجاب 2015ء بل متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹیوں کے سپرد کر دیے گئے جو دو ماہ کے اندر ان بلوں کے حوالے سے رپورٹیں پیش کریں گی۔ اجلاس غیرمعینہ مدت کے لے ملتوی کر دیا گیا۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)خیر پور میڈیکل کالج میں سال 2014ء اور 2015ء کے لیے ایم بی بی ایس پہلے سال کی پڑھائی شروع کردی گئی ہے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی ڈاکڑ نفیسہ شاہ نے کلاسز کا دوپہر کو کالج میں پڑھائی شروع ہونے پر کیا۔

کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکڑ مشیور عالم شاہ نے میڈیکل کالج آمد کے دوران ڈاکڑ نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے خیر پور کو بڑے میگا پروجیکٹ دئیے ہیں۔جن میں خیر پور میڈیکل کالج،ایگریکچر کالج،آئی ٹی کالج،اکنامک زون،وومین جیم خآنہ کلب اور دیگر اہم منصوبے شامل ہیں۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کے صوبوں میں ایچ ای سی کے قیام سے تعلیمی فراڈز کا سدباب مشکل ہو جائے گا،چیئر مین ہائیر کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختیار احمد نے کہا ہے کہ قومی مسائل میں ایک اہم مسلئہ جعلی ڈگری کا ہے ،ایجوکیشن کے نام پر فراڈ کرنے والے اپنے کاروبار کو کور دینے کے لے میڈیا کا کاروبار بھی کر رہے ہیں جب تک ذمہ داروں کو سز ا نہیں ملتی جعلی ڈگریوں کا معاملہ ختم نہیں ہو سکتا

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحاتات 2015ء کے آرٹس پرائیوٹ کے پاکستان اسٹڑیز کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل منگل 26 مئی اور آرٹس ریگولر کے اکبامکس کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل بدھ 27 مئی دوپیر دو بجے سے اعلی ثانوی تعلیمی بودڑ میں شروع کیا جارہا یے