جمعہ, 26 اپریل 2024

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن) برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی785 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون وائس چانسلر مقرر ہو گئیں۔زرائع کے مطابق پروفیسر لوئزے رچرڈسن ہارورڈ یونیورسٹی میں استاد رہ چکی ہیں وہ سکاٹ لینڈ یونیورسٹی کی وائس چانسلر بھی رہ چکی ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی 1230ء میں قائم ہوئی تھی۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن) اسلامی نظریہ کونسل کا اجلاس مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت ہوا، اسلامی نظریہ کونسل نے ملک میں ابتدائی تعلیم سے متعلق سفارشات پیش کردیں، کونسل کے مطابق مکتب کی تعلیم کو سکولوں کی تعلیم کے ساتھ جوڑا جائے، ابتدائی تعلیم علاقائی زبانوں میں دینے کا اہتمام کیا جائے، ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے، تدریس اور مدارس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)سندھ کی سرکاری جامعات اور انسٹیٹیوٹ کی کنڑولنگ اتھارٹی،گورنر ہاؤس کی جانب سے تمام اساتزہ اور غیر تدریسی عملے کیلئے پاسپورٹ پر سرکاری ملازمت لکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔گورنر ہاؤس کے زرائع کے مطابق آئندہ کسی ایسے استاد یا غیر تدریسی عملے کے فرد کو بیرون ملک جانے کے لیے این او سی نہیں جاری کیا جائے گا،جس پاسپورٹ پر نجی ملازمت یا بزنس لکھا ہوا ہوگا۔

گورنر زرائع کے مطابق این او سی کے وقت صرف وہ پاسپورٹ قابل قبول ہوگا جس کے پاسپورٹ میں سرکاری ملازمت درج ہوگا۔زرائع کے مطابق سرکاری جامعات اور انسٹیٹیوٹ میں کام کرنے والے سیکڑوں ملازمین نے اپنی سہولت کے لیے پاسپورٹ کے پشیے خآنے مٰن پرائیویٹ ملازمت یا تجارت لکھوایا ہوا ہے۔جو قوائد کے خلاف ہے۔آئندہ گورنر ہاؤس بیرون ملک جانے کے لیے ہرگز ایسے افراد کو این او سی جاری نہیں کرے گا جن کے پاسپورٹ پر سرکاری ملازم نہ لکھا ہو۔

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)تیسری ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان بی نے ایران کے بعد بھارت کو بھی زیر کرلیا، اے ٹیم نے بھی ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔زرائع  کے مطابق  دن کے دوسرے میچ میں پاکستان بی نے بھارت کو 3-0 سے آئوٹ کلاس کر دیا، ایشین چیمپئن حمزہ اکبر اور سابق قومی چیمپئن شہرام چنگیزی پر مشتمل بی ٹیم نے قبل ازیں ایران سی کو3-1 سے قابو کرلیا، اس دلچسپ میچ میں مہمان سائیڈکو پہلے فریم میں 36-61 سے ناکامی اٹھانی پڑی، حمزہ اکبر کے ڈبل فریم بریک کی بدولت دوسرے فریم میں پاکستان کی 121-0 سے کامیابی نے مقابلہ 1-1 کردیا، تیسرے اور فیصلہ کن فریم میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سخت جدوجہد کے بعد64-42سے مات دے کر فتح کو گلے لگا لیا۔

سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان اے ٹیم نے ایک آسان مقابلے کے بعد عراق کو 3-0 سے شکست دیدی، قومی کیوئٹس نے یہ مقابلہ 106-05، 81-30 اور 66-37 سے جیتا، دریں اثنا ایران کے ساحل واحدی نے اپنے ہم وطن کھلاڑی احسان حیدرین زاد کو 7-4 سے زیر کرکے چوتھی6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، سیمی فائنل میں ساحل نے ہانگ کانگ کے فونگ کوک وائی کو 6-1 سے ہرایا۔ ساحل نے دفاعی چیمپئن ایران ہی کے عامر سرکوش کو 6-4 سے شکست کا مزا چکھایا تھا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) میر پور خاص میں غیر حا ضر اساتزہ بکرا پیڑی میں مویشیوں کا کاروبار کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق متعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری (میل) جیون منشا نے بدھ کو تعلقہ میر پور خاص کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران کچھ اساتزہ غیر حاضر تھے ۔ بعد میں مزکورہ آفیسر نے قریب ہی مویشی منڈی پر چھاپہ مارا جہاں غیر حاضر اساتزہ مویشیوں کا کاروبار کرنے میں مصروف تھے اپنے آفیسر کو دیکھ کر اساتزہ اپنے مویشی چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔ جیون منشا نے اسکول ٹائمنگ کے دوران مزکورہ غیر حاضر اسا تزہ کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔