جمعہ, 26 اپریل 2024

urdu ki IrtiQa

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن)  ناظم امتحانات سندھ یونیورسٹی کے ملحقہ میڈیکل کالجز کےسالانہ امتحآنات فرسٹ پروفیشنل سال اول و دوم،سیکنڈ پروفیشنل (تھرڈ ائیر) تھرڈ پروفیشنل (فورتھ ائیر) اور فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات2014 کےامتحانی فارم 31 مئی تک بغیر کسی لیٹ فیس کے جمع کراۓ جاسکتے ہیں جبکہ یکم جون سے 5جون تک 5ہزار لیٹ فیس کے ساتھ جمع کراۓ جاسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)رجسڑار جامعہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے تحت یونیورسٹی کے تمام تدریسی شعبے موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے جمعہ 05 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے،ایک دوسرے سرکلر میں رجسڑار جامعہ سندھ نے یونیورسٹی کے ڈاکڑ این اے بلوچ ماڈل اسکول ایلسا قاضی کیپس حیدرآباد وسید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول جامشورو بھی موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

  • ایمز ٹی وی (ایجو کیشن) دو روزہ ایجوکشن ایکسپو 2015 بدھ کوپاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گئی جس کا افتتاح وفاقی وزیر طلاعات و نشریات پرویز رشید نے کیا، اس کے بعد وہ تمام اسٹالز پر گئے اورتعلیمی اداروں سے متعلق معلومات بھی حاصل کرتے رہے۔ ایکسپو میں 70 سے زیادہ سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں سے 60 سٹالز ملک بھر کی یونیورسٹیز نے لگائے ہیں ، دیگر سٹالز میں ایمبرائیڈری اور پراجیکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ پہلے ہی دن ایکسپو میں طلبہ اور طالبات کا رش رہا۔ اس موق پر وفاقی وزیر طلاعات و نشریات پرویز رشید نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد سے طلبہ کے لئے آسانی ہو گی اور ان کو معلومات کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہو گے کہ وہ کس شعبے میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر بھی پر ویز رشید کے ہمراہ تھے