جمعہ, 26 اپریل 2024

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام ”ڈیولپنگ ریسرچ اسکلز‘ کے موضوع پردو روزہ کورس28 تا29 مئی 2015 ءکو منعقد کیا جارہاہے۔مذکورہ کورس ایم فل / پی ایچ ڈی کے طلبہ،لیکچرار،اسسٹنٹ پروفیسرز اور ریسرچ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے بہت مفید ہوگا۔کورس کے ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر کلیم رضا خان ہونگے۔کورس کے اوقات کاردوپہر 2:00 تا شام 5:00 بجے تک ہونگے۔

 

ایمز ٹی وی ﴿سائنس اینڈ ٹیکنالوجی﴾ دور حاضر میں تھری ڈی پرنٹرز کی مدد سے ہر چیز ہی تیار کی جارہی ہے، یہاں تک کہ طبی ماہرین ایسا تھری ڈی پرنٹر تیار کر رہے ہیں جو ایسی ہڈیاں تیار کر ے گا جن میں خون کی نالیاں بھی موجود ہوں گی۔

 

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایک جانب جہاں طبی ماہرین تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے جسم کے عضلات بھی تیار کرنے کی کوشش میں ہیں وہیں جرمنی کی فرائی برگ یونیورسٹی کے ماہرین نے اس سمت میں ایک اور قدم آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اوروہ ہے تھری ڈی پرنٹرکی مدد سے ایسی ہڈیاں تیار کرنا جس کے اندر خون کی نالیوں کا اپنا نظام بھی موجود ہو۔ اس طرح اس بات کے امکانات بڑھ جائیں گے کہ جسم میں ایسی کوئی ہڈی لگانے کے بعد وہ اپنے ارد گرد کے ٹشوز کے ساتھ جلد جُڑ جائے گی۔

 

فرائی برگ یونیورسٹی کے پلاسٹک اینڈ ہینڈ سرجری سینٹر کے ٹشو انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ گُنٹر فِنکینزلر کا کہنا ہے کہ پرنٹ شدہ خون کی نالیوں کو صرف اس چیز کی ضرورت ہوگی کہ وہ نصب شدہ ہڈی کے ارد گرد موجود قدرتی ٹشوز اور جسم کی دیگر نالیوں کے ساتھ براہ راست جُڑ جائیں، اس نئی تکنیک کی بدولت وقت کے حوالے سے بہت اہم فرق پڑے گا۔

 ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) یو تھ آف ڈگری سماجی تنظیم کے زیر اہتمام "پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار " کے موضوع پر ڈگری پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف اسکولوں اور سینیئر طلبا کے درمیان تقریری مقابلہ کرایا گیا ۔ مقابلے میں دی ایجوکیشن ان کے اسامہ نے اول ، آئی کیوسنیئر کے محمد فہد نے دوسری اور زکی نے تسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر سیمینار سے صدر ڈگری پریس کلب سید علی ہاشمی ،افتخار احمد رانا، فرحان منہاج ، علی شاہ جی رہنما اعظم نوحانی ، ارباب، معروف سبجکٹ اسپیشلسٹ پروفیسر جمیل قریشی نے پاکستان میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ مقر رین نے کہا کے پاکستان میں بہتریں زہہن موجود ہیں۔ مگر مواقع کم ہیں کسی بھی ریاست میں نوجوان اہم کردار ادا کرتے ہیں اس موقع پر صدر یوتھ آف ڈگری جنید قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ممبر یوتھ آف ڈگری نقاش احمد نریندر پاروانی ،ابوزر ، شاہ زیب جٹ،سرمد آرایئں ،عبد الرحمن، راو علی دیگر معززین نے شرکت کی۔۔

ایمز ٹی وی (تعلیم ڈیسک) یو تھ آف ڈگری سماجی تنظیم کے زیر اہتمام "پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار " کے موضوع پر ڈگری پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف اسکولوں اور سینیئر طلبا کے درمیان تقریری مقابلہ کرایا گیا ۔ مقابلے میں دی ایجوکیشن ان کے اسامہ نے اول ، آئی کیوسنیئر کے محمد فہد نے دوسری اور زکی نے تسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر سیمینار سے صدر ڈگری پریس کلب سید علی ہاشمی ،افتخار احمد رانا، فرحان منہاج ، علی شاہ جی رہنما اعظم نوحانی ، ارباب، معروف سبجکٹ اسپیشلسٹ پروفیسر جمیل قریشی نے پاکستان میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ مقر رین نے کہا کے پاکستان میں بہتریں زہہن موجود ہیں۔ مگر مواقع کم ہیں کسی بھی ریاست میں نوجوان اہم کردار ادا کرتے ہیں اس موقع پر صدر یوتھ آف ڈگری جنید قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ممبر یوتھ آف ڈگری نقاش احمد نریندر پاروانی ،ابوزر ، شاہ زیب جٹ،سرمد آرایئں ،عبد الرحمن، راو علی دیگر معززین نے شرکت کی۔۔

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ ملتان میں دو روز کے دوران 2 نجی اسکولوں کی چھتیں گر گئی ۔ آج اسکول کی چھت گرنے کے واقعہ میں 15 بچے ٹیچر کی سمجھداری کے باعث معمولی زخمی ہوئے ۔ 

 

ملتان کے علاقہ شریف پورہ میں ایک نجی اسکول میں پلے گروپ کی چھت گر گئی ، چھت کچی اور خستہ حال تھی ۔ کلاس ٹیچر نے چھت گرتے دیکھ کر بچوں کو فورا کلاس سے باہر نکال دیا جس کے باعث 15 بچے معمولی زخمی ہوئے ۔ زخمی بچوں کو ریسکیو نے موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا ۔ 

 

دوسری جانب یہ ملتان میں دو روز میں اسکول کی چھت گرنے کا دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل ملتان کے علی والا کے ایک نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعہ میں ٹیچر سمیت 39 بچے زخمی ہوئے تھے۔

ایمز ٹی وی ﴿کراچی﴾ سندھ کے مختلف سرکاری محکموں میں فنڈزکے استعمال میں سال 14-2013 کے دوران اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف حکومت سندھ کے سالانہ اکاؤنٹس (2013-2014)کے کیے گئے آڈٹ میں ہواہے، مذکورہ آڈٹ رپورٹ ڈائریکٹرجنرل آڈٹ سندھ غلام اکبرسوہو نے حال ہی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو پیش کی تھی۔

 

رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم تین ارب روپے سے زائد کی بے مالی ضابطگیاں سامنے آئیں جن میں یورپین یونین سے ایک ارب 44 کروڑ روپے کی گرانٹ حاصل کرنے میں ناکامی اور67کروڑ روپے کی فراہم کردہ رقم استعمال نہ کرنا شامل ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق سرکاری محکموں کو قوائدو ضوابط کے تحت کام کرنے کی ہدایات جاری کرنے والا محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن بھی بے ضابطگیوں میں پیچھے نہیں رہا اور مذکورہ محکمے نے 58کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ٹھیکے ایکنیک سے منظوری لیے بغیر دے دیے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے افسران نے بھی سرکاری خزانے کے غیرقانونی استعمال میں کسر نہیں چھوڑی اوروزیر اعلیٰ ہاؤس کے اکاؤنٹس میں بھی تقریباً ایک ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2014 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں05 جون 2015 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔

 

طلبہ اپنے امتحانی فارم 3300/= روپے فیس برائے سال اول/ آخرکے ساتھ بینک کاﺅنٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں ۔ایسے طلبہ جو 2008 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول/آخرسالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم ڈیسک) صوبائی اسمبلی کی رکن ریحانہ لغاری نے کہا کے مقامی بینک کا سی ایس آر ڈویذن شعبہ تعکیم کی جس طرح خدمت کر رہا ہے اس پر میں اپنی اور حکومت سندھ کی جانب سے مقامی بینک کے صدر احمد اقبال اشرف سی ایس آر صویذن کے سربراہ اقبال قاسم سے اظہار تشکر کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وہ اسی طرح اس صوبے میں شبعہ تعلیم کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کر تے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینک کے سی ایس آر ڈویزن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز کالج اور بوائز سیکنڈری اسکول سجاول کو 15 کمپیٹر دینے کی تقریب سے خطاب سے ہوئے کیا۔ ایہون نے کہا کے اس عطیہ سے سجاول کے طلبہ میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں بڑا فائدہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر سجاول زبیر احمد چنا نے کہا کہ عام لوگ اور ادارے وعدے کرتے ہیں مگر پورا نیں کرتے لیکن مقامی بینک نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔

ایمز ٹی وی (تعلیم ڈیسک) صوبائی اسمبلی کی رکن ریحانہ لغاری نے کہا کے مقامی بینک کا سی ایس آر ڈویذن شعبہ تعکیم کی جس طرح خدمت کر رہا ہے اس پر میں اپنی اور حکومت سندھ کی جانب سے مقامی بینک کے صدر احمد اقبال اشرف سی ایس آر صویذن کے سربراہ اقبال قاسم سے اظہار تشکر کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وہ اسی طرح اس صوبے میں شبعہ تعلیم کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کر تے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینک کے سی ایس آر ڈویزن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز کالج اور بوائز سیکنڈری اسکول سجاول کو 15 کمپیٹر دینے کی تقریب سے خطاب سے ہوئے کیا۔ ایہون نے کہا کے اس عطیہ سے سجاول کے طلبہ میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں بڑا فائدہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر سجاول زبیر احمد چنا نے کہا کہ عام لوگ اور ادارے وعدے کرتے ہیں مگر پورا نیں کرتے لیکن مقامی بینک نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔