اتوار, 28 اپریل 2024


وفاق نے محکمہ صحت سندھ کے چار پروگرامز کی فنڈنگ روک دی

ایمز ٹی وی ﴿ہیلتھ ڈیسک﴾ وفاقی حکو مت کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کے چار ورٹیکل پروگرامز کی فنڈنگ روکنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کوخط ارسال کیا گیا ہے جس میں صوبے میں چلنے والے ہیپاٹئٹس کنٹرول پروگرام ،لیڈی ہیلتھ ورکرز،ایم این سی ایچ زچہ بچہ پروگرام اور بلائنڈنس کنٹرول پروگرام کی جون 2015 کے بعد صوبے کو منتقلی کے احکامات جاری کردیئے گیئے ہیں ۔

 

ذرائع کے مطابق چاروں پروگرامز کی فنڈنگ بھی روک دی گئی ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام پروجیکٹس کے ملازمین اور تنخواہوں کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومت کی ہوگی۔حکام کے مطابق محکمہ صحت کو سال 2015-16 کے بجٹ سے قبل آگاہی فراہم کرنے کا مقصد ان پروجیکٹس کو صوبائی بجٹ میں شامل کر نا ہے۔ اس کے علاوہ تمام امور وقت پر چلانے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ جون 2015 کے بعد ان پروجیکٹس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد نہیں ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment