بدھ, 24 اپریل 2024

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) سر سید یونیورسٹی کےطلباوطالبات نے رجسٹرار سیدابرارحسین اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف دوسرےروز بھی احتجاج کیا۔ طالبعلموں کا کہناتھا کہ سینئر اور اہل اساتذہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ واپس لیاجائےعلاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافےکا فیصلہ نامنظور کرتے ہیں۔

مظاہرے میں ‍شریک طلباﺀ کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی انتطامیہ کی جانب سے انتہائی سینئر اور قابل ٹیچر بلال علوی کی برطرفی انتہائی غیر دانشمندانہ ہے لہٰذا اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے بہ صورت دیگر مطالبات نہ ماننے تک ایڈمن بلاک میں احتجاج کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) لاہور میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع کردیئے گئے مگر امتحانی مراکز میں انتظامات کی ناقص صورت حال برقرار ہے جس کی  وجہ سے سینٹر سے دور رہنے والے بچوں کے ساتھ آئے انکے والدین  کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ انکے لیئے ویٹنگ ایریا کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے جبکہ وہ اپنے بچوں کا پرچہ ختم ہونے تک دھوپ میں انکا انتظار کر رہے ہیں والدین نے بتایا کہ اسکولز انتظامیہ نے دور سے والدین کیلئے ٹھنڈے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا ہے جس کے باعث وہ شدید گرمی میں پیاسے بیٹھے ہیں۔ جبکہ بچوں کو بھی پرچے کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے بچوں کے والدین نے لاہور بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ والدین کیلئے سائبان اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کریں ۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وائس چانسلر اردو یونیورسٹی پروفیسر محمد قیصر کا کہنا ہے کہ اردو یونیورسٹی میں تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ جامعہ اردو کے تدریسی اور غیر تدریسی تمام ملازمین کو ایمانداری اور دیانتداری سے کام کرنا چاہیے اس عمل سے جامعہ اور تدریسی عمل دونوں کو ترقی ملے گی۔ انکا کہنا تھا کہ اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ تحقیقی کاموں پر ذیادہ سے ذیادہ توجہ دیں ۔ 

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر رجسٹرار آصف علی ، ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور اراکین سینیٹ اور دیگر ممبران سے خطاب کے دوران کیا ۔ واضح رہے کہ  جامعہ اردو کے وائس چانسلر کے احکامات کے مطابق جامعہ اردو میں جعلی ڈگریوں کے اجرا کی چھان بین کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) تنعشق نامی 11 سالہ بچے نے کالج  کی ڈگری لیکر سب کو حیران کردیا جبکہ اس نے 10 سال کی عمر میں اسکول سے گریجویشن کی ڈگری لی تھی ۔اس بچے کا تعلق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے ہے ۔ سیکرا میں امریکی کالج سے اس بچے نے بدھ کے روز ریاضی میں، سائنس و غیر ملکی زبان کی تعلیم میں تین ایسوسی ایٹ ڈگریاں حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ اس بچے نے ہائی اسکولز میں کالج کورسز لیئے ہیں جس کی وجہ سےا س نے ایک سال میں تین ڈیگریاں حاصل کی ہیں ۔گزشتہ سال تنعشق کو صدر اوباما کی جانب سے ایک خط بھی ملا تھا جس میں کم عمری میں ہائی اسکول گریجویٹ بننے پر مبارکباد دی گئی تھی۔ تنعشق آج کل بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کی تیاری کر رہا ہے 

ایمز ٹی وی (ملتان) ملتان میں بستی علی والاکے قریب نجی اسکول کی چھت گر گئی، چھت گرنے کے باعث متعدد بچے اور اساتذہ ملبے تلے دبنے سے زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق39  زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسکول کی چھت خستہ حالی کے باعث گری ہے۔ پولیس نے اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) امریکی فوج نے فوجیوں کو دھماکے سے بچانے کے لیے ’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔ ہلکا اور چپکنے والا یہ وال پیپر باآسانی فوجی اپنے ساتھ لے کر چل سکیں گے تاکہ اسے دیواروں پر لگا کر دھماکے کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔ اس وال پیپر پر سخت مواد کیولار فائبر کی پتلی تہہ لگی ہو گی۔ کیولار فائبر کی تہہ سے دھماکے کے نتیجے میں دیوار کے جو ٹکڑے اڑتے ہیں ان میں بھی کمی واقع ہو گی۔

 

اس وال پیپر کا نمونہ جمعرات کو امریکی وزارت دفاع میں ایک نمائش میں پیش کیا گیا تھا۔

رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں تحقیق کار جسٹن برونک کا کہنا ہے: ’عمارت کے اندر کی دیوار پر کچھ لگا کر دھماکے کی صورت میں ٹکڑے اڑنے میں کمی لانے کا یہ طریقہ نیا نہیں ہے۔‘ تاہم ان کا کہنا تھا: ’اس وال پیپر کے بارے میں جو بات نئی ہے وہ یہ ہے کہ اس کوغیر تکنیکی یونٹ کے فوجی باآسانی اور بہت جلدی دیوار پر لگا سکتے ہیں۔ اس سے فوجیوں کو کافی فائدہ ہو گا۔‘

 

یہ ’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر امریکی فوج کی جانب سے 100 ایجادات کی نمائش میں سے ایک تھا۔ امریکی فوج کی انجینیئر کور کے ترجمان نِک بون نے کہا کہ امید ہے کہ ’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر سے جانیں بچائی جا سکیں گی۔