منگل, 07 مئی 2024

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کے صوبوں میں ایچ ای سی کے قیام سے تعلیمی فراڈز کا سدباب مشکل ہو جائے گا،چیئر مین ہائیر کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختیار احمد نے کہا ہے کہ قومی مسائل میں ایک اہم مسلئہ جعلی ڈگری کا ہے ،ایجوکیشن کے نام پر فراڈ کرنے والے اپنے کاروبار کو کور دینے کے لے میڈیا کا کاروبار بھی کر رہے ہیں جب تک ذمہ داروں کو سز ا نہیں ملتی جعلی ڈگریوں کا معاملہ ختم نہیں ہو سکتا

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحاتات 2015ء کے آرٹس پرائیوٹ کے پاکستان اسٹڑیز کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل منگل 26 مئی اور آرٹس ریگولر کے اکبامکس کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل بدھ 27 مئی دوپیر دو بجے سے اعلی ثانوی تعلیمی بودڑ میں شروع کیا جارہا یے

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ این ای ڈی میں سابق وائس چانسلر کے دور میں  کی جانے والی یونیورسٹی میں باقائدگی کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان تقرریوں میں ایچ ای سی کے بنیادی قواعدوضوابط کی دھجیاں اڑادی گئیں بنیادی قواعدوضوابط کے برعکس مطلوبہ تجربہ اور پبلی کیشنز کے اصولوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اور بعض شعبوں میں مطلوبہ تجربے اور پبلی کیشنز نہ ہونے کے باوجود تقرریاں کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ خسارے اور ضرورت سے زائد ملازمین کی بھرتیوں کے بعد وائس چانسلر نے بغیر کسی وضاحت کے اپنی ایمرجنسی اختیارات کلاز (4)28 کو استعمال کیا اور ملازمین کو اعزازیہ،بونسز اور ٹآئم دیئے گئے افسران اور اساتذہ کو غیر ضروری ترقیادں دی گئیں مالیاتی بے ضابطگی کا مظاہرہ کرتی ہوئے پہلے نچلے گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔

ایمز ٹی وی ﴿ہیلتھ ڈیسک﴾ وفاقی حکو مت کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کے چار ورٹیکل پروگرامز کی فنڈنگ روکنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کوخط ارسال کیا گیا ہے جس میں صوبے میں چلنے والے ہیپاٹئٹس کنٹرول پروگرام ،لیڈی ہیلتھ ورکرز،ایم این سی ایچ زچہ بچہ پروگرام اور بلائنڈنس کنٹرول پروگرام کی جون 2015 کے بعد صوبے کو منتقلی کے احکامات جاری کردیئے گیئے ہیں ۔

 

ذرائع کے مطابق چاروں پروگرامز کی فنڈنگ بھی روک دی گئی ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام پروجیکٹس کے ملازمین اور تنخواہوں کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومت کی ہوگی۔حکام کے مطابق محکمہ صحت کو سال 2015-16 کے بجٹ سے قبل آگاہی فراہم کرنے کا مقصد ان پروجیکٹس کو صوبائی بجٹ میں شامل کر نا ہے۔ اس کے علاوہ تمام امور وقت پر چلانے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ جون 2015 کے بعد ان پروجیکٹس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد نہیں ہوگی۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ایٹمی طاقت بننے کے17برس مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں ’’یوم تکبیر‘‘ 28مئی جمعرات کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا اس روز ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ 

ملک بھر کے تمام شہروں میں مسلم لیگی کارکن ایٹمی قوت بننے کے حوالے سے سالگرہ کے کیک کاٹیں گے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جبکہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ 17برس قبل 28مئی 1998ء کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایمز ٹی وی ﴿اسلام آباد) مشیربرائے قومی سلامتی وامورخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ افغانستان کادشمن پاکستان کادشمن ہے،پاکستان اورافغانستان ملکردہشتگردی اورچیلنجزکامقابلہ کرینگے۔

 

ان خیالات کااظہارانھوں نے پیرکویہاں’’ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسیس‘‘کے سینئرافسران کے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں کیا،اجلاس میں اس بات پراتفاق ہواکہ افغانستان کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے وہاں امن اور سلامتی کاقیام ضروری ہے۔ پاکستان رواں سال پراسیس کی وزارتی کانفرنس منعقد کریگا،ادھردفترخارجہ بیان کے مطابق سرتاج عزیزآج منگل کوکویت میں شروع ہونیوالے اوآئی سی کے42 ویںوزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔