ھفتہ, 18 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(پیانگ یانگ) شمالی کوریامیں موجود ملائیشین شہریوں پرعارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کورین وزارت خارجہ نے پیانگ یانگ میں ملائیشین سفارتخانے کو پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملائیشیامیں موجوداپنے شہریوں اورسفارتکاروں کی حفاظت کیلئے پابندی لگائی ہے۔ پابندی کے باعث ملائیشین شہری شمالی کوریاسے باہرنہیں جاسکتے۔ملائیشیا نے بھی شمالی کوریا کے سفارتی عملے کے ملک چھوڑنے پرپابندی عائد کردی ہے ۔ملائیشین پولیس کے مطابق کم جونگ نام کے قتل کے الزام میں2 افراد مطلوب ہیں،دونوں افرادشمالی کوریاکے سفارتخانے میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریائی حکام تفتیشی افسران سے تعاون نہیں کررہے

 

 

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) رضا آبادمیں کوکیاں والا کے مقام پر بیٹے نے والد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے رضا آباد میں 25 سال کے نوجوان امیر نے اپنے والد کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے کے درمیان کئی روز سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔پولیس نے دونوں باپ بیٹے کی لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے پر عمل درآمد کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مطلوبہ اجازت نامہ کے فوری اجرا کی ہدایت کردی۔میڈیا زرائع کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت سیپزنڈ سے کچلاک تک 48کلو میٹر طویل ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چینی انجینئروں اور ماہرین پر مشتمل ٹیم کوئٹہ پہنچی ۔
چینی کمپنی کے ماہرین کی ٹیم نے کوئٹہ پہنچ کر منصوبے کے سروے اور فیزیبلیٹی رپورٹ پر کام شروع کر دیا ہے جس کے لیے چینی کمپنی کو حکومتی سطح پر اجازت نامے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ داخلہ کو چینی ٹیم کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں ہر قسم کی معاونت کی فراہمی اور سروے کے لیے مطلوبہ اجازت نامہ کے فوری اجراکی ہدایت کی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) پاکستان کا شماردنیاکےان ممالک میں ہوتاہےجہاں بچوں کوحفاظتی ٹیکےلگانےکارجحان کم ہے۔
ماہرین کہتے ہیں بچوں کوحفاظتی ٹیکےلگانےکے رجحان کو100 فیصد کرکے پولیو اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔
پاکستان میں ہر ایک ہزار میں سے 74 پیدائش اور 89 بچے 5 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، کچھ والدین ایسے ضرور ہیں جو ان حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور بچوں کو ہرصورت حفاظتی ٹیکے لگواتے ہیں۔
سربراہ پاکستان پیڈیا ٹیرک ایسوسی ایشن ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق سندھ میں حفاظتی ٹیکوں کی شرح 30 فیصد ہے ،ملک میں پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکتا جب تک بچوں میں حفاظتی ٹیکےکے رجحان کو 100 فیصد تک پورا نہیں کیا جاتا۔
حکومت کی جانب سے ملک بھر میں نومولود سے لیکر دو سال تک بچوں کو نو خطرناک بیماریوں سے بچاو کے ٹیکے مفت لگوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ای پی آئی سندھ کے سراہ ڈاکٹر آغا اشفاق کہتے ہیں کہ بنیادی ذمے داری ایک جانب ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر پر عائد ہوتی ہےجو اپنے اپنے ضلع میں موجود بچوں کی ویکسی نیشن کوریج کو پورا کرئے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں حفاظتی ٹیکوں کے 1500 سے زائد مراکز موجود ہیںلیکن والدین میں آگاہی نہ ہونے اور صرف پولیو کی دوا کو تمام بیماریوں سے بچاؤ سمجھنا بچوں کو ان ٹیکوں سے دور رکھے ہوئے ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) پاکستان میں ہائی بلڈپریشز اور امراض قلب کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہاہے ، ملک کی 40فیصد شہری آبادی کو ہائی بلڈ پریشرکا مرض لاحق ہے۔
پاکستان ہائپرٹینشن لیگ کی بیسیویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا، جس کا افتتاح اسپیکر بلوچستان اسمبلی مس راحیلہ حمید درانی نےکیا۔
کانفرنس میں ملک بھر سے سینئرماہرین قلب اور فزیشنز نے شرکت کی اور اپنے مقالہ جات پیش کئے ،جن میں ماہرین قلب کا کہناتھاکہ ہائی بلڈ پریشر یا بلندفشارخون کےمرض میں روزبروز خطرناک حدتک اضافہ ہورہاہے۔
ماہرین کےمطابق بلند فشار خون کے مریضوں میں دل اور گردے سمیت پیچیدہ امراض پیدا ہورہے ہیں،تاہم بہتراورمتوازن خوراک ، ورزش اورسادہ طرز زندگی اختیار کرنےسےان امراض سے نجات ممکن ہے۔
ماہرین نے بلوچستان سمیت اندرون ملک ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام کےلیےموثر آگہی کےعلاوہ امراض قلب کےعلاج معالجے کے جدید مراکز کےقیام کی ضرورت پر زوردیاہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے دروازے کھل گئے ،آئی سی سی کی پاکستان ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے کہا ہے ۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل الیون ستمبر میں پاکستان جائے گی جو لاہور میں چار ٹی20 میچ کھیلے گی۔
 
نجم سیٹھی نے بتا یا کہ آئی سی سی ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک انٹرنیشنل ٹیم کی سربراہی کریں گےجو پاکستان میں ایک دو نہیں چار میچز کھیلے گی ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ صورتحال بہتر ہورہی ہے ، آئندہ لاہور ،پنڈی اور کراچی میں پی ایس ایل میچز ہو سکتے ہیں ۔ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا کرکٹ سے تعلق نہیں۔