جمعرات, 18 اپریل 2024

ایمز ٹی وی(کراچی) سانحہ سیہون اور سانحہ شاہ نورانی میں کالعدم تنظیم کا ایک گروپ ملوث ہونے کے شواہد پر تحقیقاتی ادارے اورکاؤنٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے افسران کوئٹہ روانہ ہوگئے۔
سانحہ سیہون کی تفتیش میں شامل ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سانحہ سیہون اور سانحہ شاہ نوارنی کی ابتک کی جانے والی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی جس کی روشنی میں تحقیقاتی اداروں نے چند روز قبل فیصلہ کیا تھا وہ کوئٹہ جاکر سی ٹی ڈی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ طورپر کالعدم تنظیموں خلاف کارروائیاں کریں گے۔
سی ٹی ڈی سندھ کے افسران نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اﷲ عباسی سے بلوچستان جانے کی اجازت حاصل کرلی اورکوئٹہ روانہ ہوگئے جبکہ پولیس افسر نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں سانحوں میں مماثلت پائی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان واقعات میں کالعدم تنظیم کا ایک ہی گروپ ملوث ہے اس گروپ کے دہشت گرد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں انکی گرفتاری کے لیے جانے والے سی ٹی ڈی سندھ کے افسران کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی سکھر کررہے ہیں۔
تفتیش کاروں نے مذکورہ سانحات کی تفتیش کے لیے وزارت داخلہ سندھ سے سندھ کی جیل میں قید کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے حافظ قاسم رشید، محمود بابرڈورکی اور کاظم علی شاہ سے تفتیش کے اجازت طلب کرلی ہے اورجلد ان سے تفتیش کاعمل شروع کردیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(لاہور) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے روز شہر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے کھلاڑیوں او رشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پنجاب پولیس بالخصوص لاہور پولیس کے افسروں و جوانوں کو جذبہ حب الوطنی اور لگن سے فرائض سر انجام دیتے ہوئے یہ ثابت کرنا ہے کہ پنجاب پولیس کسی بھی چیلنج سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پنجاب پولیس نے ماضی میں بھی قیام امن کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا ، مجھے امید ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پربھی وہ شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت اور حالات کی سنگینی کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ شائقین سے حسن اخلاق اور شائستگی سے پیش آئیں ۔
پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس دربار اور پولیس افسران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پوری دنیا کی نگاہیں پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر ہیں لہذا اس موقع پر آپ سب کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر فرائض سرانجام دیتے ہوئے یہ ثابت کرنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور پنجاب پولیس پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں دنیا کی کسی بھی پولیس فورس سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیسنگ ایک نہایت مقدس پیشہ ہے اور اگر ہم اپنے فرائض خلوص نیت ، لگن اور دیانت داری سے ادا کریں تو دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہونے سے لیکر میچ ختم ہونے اور شائقین کے گھروں کو واپس جانے تک پولیس افسران و جوان اپنا ڈیوٹی پوائنٹ قطعی نہ چھوڑیں اور اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر اسی طرح الرٹ کھڑے رہیں جس طرح ڈیوٹی کے آغاز سے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔
اس موقع پر سی سی پی او محمد امین وینس نے لاہور پولیس کے افسران اور جوانوں کی جانب سے آئی جی پنجاب کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ لاہو رپولیس کے افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے ، شہریوں اور کھلاڑیوں کے جان و مال کے تحفظ اور شہریوں کو پر امن ماحول میں فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے اختتام پر تماشائیوں کے سٹیڈیم سے پر امن چلے جانے تک لاہور پولیس کا ہر افسر اور جوان چوکس ہو کر ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود رہے گا۔

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، طویل عرصے کے بعد ملک میں انٹرنیشل طرز کی کرکٹ کی بحالی کی جانب قدم نے عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں اور پی ایس ایل کا آخری معرکہ زبان ذد عام ہے۔
 
شائقین کرکٹ نے اپنے تمام ضروری کام ملتوی کر کے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر میچ دیکھنے کے پروگرام بنا رکھے ہیں جب کہ عوام کی بڑی تعداد ٹکٹس نہ ملنے کی وجہ سے مایوس بھی نظر آ رہے ہیں لیکن براہ راست میچ سے محظوظ ہونے کے لئے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
bb
 
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ پر تبصروں اور خوشی کے اظہار کے لئے عوام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا سہارا لیا جارہا ہے اور اس وقت پی ایس ایل کا آخری معرکہ ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔
صارفین ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں شہری ایونٹ کے کامیاب اور پُر امن انعقاد کے لئے دعا گو ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود اور دہشت گرد حملوں کو شکست دے کر پاکستان میں کرکٹ واپس آگئی اور فائنل کا دن پاکستان کرکٹ کی فتح کا دن ہے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) گورنر سندھ سے ڈاکٹرعشرت العبادنے دبئی میں ملاقات کی اور سندھ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ہر چیلنج سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت ہے ، شائقین کرکٹ کے گھر واپس جانے تک پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی پوائنٹ قطعی نہ چھوڑیں:آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت
گورنر سندھ محمد زبیر اور ڈاکٹرعشرت العباد کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ اس دوران سندھ کے مختلف امور کیساتھ ساتھ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں صوبے کی بہتر خدمت کرنے کی کوشش کروں گا لیکن اس کیلئے مجھے آپ کے تجربے اور رہنمائی کی بھی ضرورت ہوگی جبکہ عشرت العباد کا گورنرسندھ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں استحکام پاکستان اور ترقی کے لیے کردار ادا کروں گا

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لئے ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا، قذافی سٹیڈیم آنے والے شہریوں کے لئے مخصوص مقامات پر پارکنگ ہوگی، سٹی ٹریفک پولیس نے گاڑی کی خرابی یا کسی رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن نمبر1915- 042 بھی جاری کردیا۔
پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا، پلان کے مطابق ایف سی کالج، مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے نیچے اور لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کیلئے پارکنگ مختص کی گئی ہے جبکہ شہری برکت مارکیٹ پارکنگ، ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں بھی گاڑیاں کھڑی کرسکیں گے۔ کینال روڈ جانب شاہ جمال اور جانب ظہور الہی روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہوگی جبکہ کاہنہ، کوٹ لکھپت سے کینٹ اور مغلپورہ جانے کیلئے والٹن روڈ استعمال ہوگی۔ پلان کے مطابق فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سنٹر بھی ٹریفک جاسکے گی جبکہ جیل روڈ نہر پل تا قرطبہ چوک عام ٹریفک کیلئے کھلا ہوگا۔ پارکنگ سٹینڈز میں چنگ چی، آٹو رکشے، ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی گاڑیاں پارک نہیں ہونگی۔سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قذافی سٹیڈیم کی طرف غیرضروری سفر سے گریز کریں اور رش سے بچنے کے لئے میٹروبس کا استعمال کریں۔ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک حادثے، گاڑی کی خرابی یا کسی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن نمبر042 1915پر بھی جاری کر دیا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کی دعوت ملنے کے باوجود لاہور آنے سے معذرت کرلی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمران خان کو پی ایس ایل فائنل کے لیے مدعو کیا گیا ہے جس کا چیرمین پی ٹی آئی نے دعوت نامہ موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے تاہم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں مدعو کرنے پر چیرمین پی سی بی کا مشکور ہوں لیکن میچ دیکھنے کے لیے لاہور آنے سے قاصر ہوں مگر میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے لیے دعاگو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ شائقین کرکٹ کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

ایمز ٹی وی(لاہور) تحر یک ا نصاف کے مر کزی راہنما و سابق گور نر چوہدری محمدسرور نے بھی آج پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کا اعلان کرد یا۔
چوہدری محمد سرور نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل دہشت گردوں کو قوم کا پیغام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور دہشت گردوں کو ہر میدان میں شکست ملے گی

ایمز ٹی وی(ملتان) ملتان میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مغوی بھتیجے کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے لباس پر ”داعش الباکستانی “ کے الفاظ تحریر ہیں۔
ملتان کے علاقے کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے اور حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر مبین جیلانی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جنہیں 2014ء کے دوران اغواٗء کیا گیا تھا۔ مقتول کے لباس پر ” داعش الباکستانی “ ، انسپکٹر عمر مبین جیلانی اور تاریخ اغوا کے الفاظ تحریر تھے جبکہ جسم پر گولیوں کے نشانات بھی موجود ہیں۔33 سالہ عمر مبین جیلانی کو گارڈن ٹاؤن میں قائم اس کے گھر سے دفتر جاتے ہوئے 16 جون 2014 کو 7 مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مقتول کے لباس پر سیاہ رنگ سے ” داعش الباکستانی
“انسپکٹر عمر مجیب جیلانی' اور تاریخ اغوا (16 جون 2014)کے الفاظ تحریر تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش سیاہ رنگ کے پلاسٹ کے تھیلے میں موجود تھی جبکہ مقتول کے جسم پر امریکی فوجی جیل گوانتانا موبے میں قیدیوں کو پہنائے جانے والے لباس سے مماثل اورنج رنگ کا لباس موجود تھااور ہاتھ پاو¿ں باندھ کر لاش پھینک دی گئی جبکہ لاش پر کالعدم تنظیم داعش کے نام کی پٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق مقتول کو 5 گولیاں ماری گئی۔ مقتول کی نماز جنازہ ضلع مظفر آباد کی جوتائی تحصیل میں کوٹلہ رحیم علی شاہ میں ادا کردی گئی

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ،نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو دعوت نامے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو دعوت نامے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،ان کو فائنل تقریب میں آئی سی سی کی طرف سے دی گئی ٹرافی پیش کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایس ایل فائنل میں شرکت کے لیے مصباح الحق کو دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ۔