پیر, 06 مئی 2024


گلیکسی ایس 8 کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا نیا گلیکسی ایس 8 فون 29 مارچ کو سامنے آنے والا ہے مگر اس کی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر لیکس پہلے ہی سامنے آچکی ہیں۔
مگر اس کی ایک بالکل واضح تصویر سامنے آئی ہے جس سے سام سنگ کے اس فون میں کی جانے والی ڈیزائن کی بڑی تبدیلیوں کے بارے میں کافی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
2017 میں سام سنگ کے اس فلیگ شپ فون کی تصویر سلیش لیکس نامی ویب سائٹ نے لیک کی ہے۔
اس تصویر میں اس کے نئے آن اسکرین ہوم بٹن کو بھی دکھایا گیا ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کا فرنٹ کس حد تک بارڈر لیس ہے جس کے گرد بارڈر نہ ہونے کے برابر ہے۔
سام سنگ کے اس فون سے ہوم بٹن کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ گلیکسی ایس ایٹ پلس کے بیک کی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کیمرے کے برابر ایک اور سنسر ہے جو کہ فنگر پرنٹ ریڈر ہوسکتا ہے۔
اس سے پہلے فنگر پرنٹ کی افواہیں تو سامنے آئی تھی مگر یہ اس کی تصدیق کرنے والی تصویر ہے۔
کچھ اطلاعات کے مطابق یہ ریڈر فزیکل ہوم بٹن کی طرح بھی کام کرے گا تاہم اس کا امکان کافی کم ہے کیونکہ سام سنگ اپنے صارفین کو بیک سے فون چلانے کے لیے مجبور کرنے کا سوچے گی نہیں۔
29 مارچ کو متعارف کرائے جانے والے اس فون کو سام سنگ کا اب تک کا سب سے طاقتور اور بہترین فون قرار دیا جارہا ہے جس کو گلیکسی ایس سیون کے مقابلے میں بالکل بدل دیا گیا ہے تاکہ گلیکسی نوٹ سیون کے دھچکے سے باہر نکلا جاسکے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment