ایمز ٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم 21میچوں میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کر کے دنیائے کرکٹ کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جہاں بابر اعظم نے ایک نیا ریکارڈ بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔بابر اعظم نے محض 21میچوں میں تیز ترین ہز ار رنز بنا کر دنیائے کرکٹ کے پانچ بلے بازوں کی فہرست میں اپنا نام شامل کر لیا ہے ۔اس سے قبل ویون رچرڈ ،پیٹرسن ،جونا تھن ٹروٹ اور ڈی کوک نے تیز ترین ہزار رنز بنائے ہوئے ہیں ۔بابر اعظم نے 52.63کی اوسط سے ہزار رنز مکمل کیے ۔انہوں نے ہزار رنز مکمل کر نے کے بعد اپنا بلا ہوا میں لہرا کر خوشی کا اظہار کیا ۔
ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) وفاقی اردو یونیورسٹی انجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفئیر ایسوسی ایشن گلشن اقبال کے تحت منگل کی رات کورنگی میں سڑک کے حادثے میں جان بحق ہونے والے جنریٹرآپریٹر عدیل خان کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا مقررین نے جواں سال ملازم کی خدمت کو سراہا،اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ مقررین نے انتظامیہ سے مرحوم کی اہلیہ کو جامعہ اردو میں ملازمت دینے کی درخواست بھی کی۔مقررین میں غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری حسیب زاہد،نائب صدر محمد اکرم،شعبہ پی این ڈی کے ڈائریکٹر فہد شیخ،ہلال اور یامین شامل تھے اجلاس میں گزشتہ ہفتہ وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم قلندر خان اور دیگر کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعا کی گئی۔
ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے اپنے بزنس منیجر پرڈھائی کروڑڈالر کے ہرجانے کا دعوی دائرکر دیا۔اداکارجانی ڈیپ نے اپنے بزنس منیجر پر الزام لگایا ہے کہ ان کی سنگین لاپروائی اوردھوکہ دہی کی وجہ سے ان کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ جانی ڈیپ کے بزنس منیجر نے ان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نقصان ان کی اپنی شاہ خرچیوں سے ہو رہا ہے جس پر ان کا ہاتھ رکتا ہی نہیں ہے۔
ایمز ٹی وی(سپورٹس)مہمان ٹیم کم بیک کیلیے پُرعزم جبکہ میزبان کی نگاہیں سیریز میں برتری کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہیں،اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ ایشون کی جگہ امیت مشرا کو میدان میں اتارا جائے یا نہیں۔ دوسری جانب انگلینڈ بھی فلیٹ وکٹ پر ایک یا 2 اسپنرز کھلانے کی پریشانی میں مبتلا ہے، اس کے سامنے دو بڑے سوال ہیں کہ عادل رشید کو ڈراپ کرکے طویل القامت لیام پلنکٹ کو کھلایا جائے یا پھر عادل کو ہی کھویا ہوا اعتماد واپس پانے کا موقع دیں۔
ایمز ٹی وی(سپورٹس)سابق کپتان ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ایشین بریڈمین کے لقب سے معروف ظہیرعباس نے کہاکہ فیکا کوکرکٹ کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ ماضی کے مقابلے میں پاکستان میں اس وقت حالات بہت بہتر ہیں،ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے بھی کوئی مسئلہ نہیں تاہم فیکا کی جانب سے اپنایا جانے والاطرز عمل قطعی طور پردرست قرارنہیں دیا جا سکتا، یہ منفی انداز ہے۔ انہوں نے کہا اگر ویسٹ انڈیزکی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کے لیے تیارہے تواسے آنے دیا جائے، ضرورت اس امر کی ہے کہ فیکا اپنی ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے اس ضمن میں مثبت کردار ادا کرے۔ ایک سوال پر سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف سابق ٹیسٹ کپتان اور سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے آؤٹ آف فارم ہونے کے بعد جس انداز میں کم بیک کیا وہ قابل تحسین قراردیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے وکٹ پررک کر رنز جوڑ کراپنی کلاس ظاہرکی اور اہلیت کو تسلیم کرالیا، ایسا محسوس ہی نہیں ہوا کہ وہ برے دور سے گزر رہے تھے، محمد حفیظ نے نہ صرف بطور بیٹسمین اچھی کار کردگی دکھائی بلکہ کپتان کی حیثیت سے بھی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ظہیر عباس نے مزید کہا کہ میرے ذاتی رائے ہے کہ اظہر علی بھی اچھے کپتان ہیں لیکن آسٹریلیا کیخلاف آئندہ مقابلوں کے لیے محمد حفیظ کوہی قیادت کی ذمہ داری دی جائے تو کامیابی کے امکانات زیادہ روشن ہوسکتے ہیں،اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی سی بی ہی کرسکتا ہے، انھوں نے جمعرات کو شیڈول ون ڈے میچ کے لیے پاکستان کو فیورٹ قراردیا۔