بدھ, 24 اپریل 2024

 

ایمز ٹی وی (صحت)ویسے تو لیموں کے عرق کو پانی میں روز ملا کر پینا صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔مگر کیا یہ واقعی درست ہے ؟ یہی جاننے کے لیے امریکا سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت ڈینا گیسمین نے دو ہفتے تک اس مشروب کو روز پینے کا تجربہ کیا۔ یہ خاتون روزانہ دو گلاس لیموں پانی دو ہفتے تک استعمال کرتی رہیں اور انہیں کیا تجربہ ہوا وہ درج ذیل ہے۔ ہموار جلد لیموں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ کی روک تھام اور نقصان دہ اجزا کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں جو کہ جھریوں اور جلد کے دیگر مسائل کا باعث بنتے ہیں، اس خاتون کو کسی کرشمے کی تو امید نہیں تھی مگر دو ہفتے بعد انہوں نے اپنی جلد میں تھوڑی سی بہتری محسوس کی۔ کچھ جگہیں صاف ہوگئیں اور رنگ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگیا۔ پیٹ کے مسائل بہتر کرے لیموں ترش ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر اور گیس کو کم کرتے ہیں، اس میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں نمک کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے، اس خاتون کو بھی لیموں پانی پینے کے کچھ دن بعد یہ احساس ہوا کہ ان کے پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کا مسئلہ کم ہوگیا ہے۔ نزلہ زکام سے تحفظ ترش پھل جیسے لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو ایسا جز ہے جو کہ نزلہ زکام سمیت جسم میں ورم کا خطرہ کم کرتے ہیں، تاہم اس کا فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب آپ طویل عرصے سے اس مشروب کو استعمال کررہے ہوں جیسا ان خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس دو ہفتے کے تجربے کے دوران وہ بیمار تو نہیں ہوئیں تاہم اس حوالے سے مزید دورانیے تک لیموں پانی کو آزمانے کی ضرورت ہے۔ جسمانی وزن میں کمی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لیموں کے چھلکوں میں موجود ایک جز پولی فینول چوہوں پر اضافی چربی نہیں چڑھنے دیتا، دو ہفتے کے اس تجربے کے دوران اس خاتون کا وزن لگ بھگ آدھا کلو کم ہوا۔ مزاج خوشگوار بنائے یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے جسمانی فوائد کے ساتھ لیموں پانی مزاج بھی خوشگوار بناتا ہے تاہم اس خاتون کے مطابق دو ہفتوں کا وقت اس حوالے سے کم لگتا ہے تاہم انہیں لگا کے ذہنی طور پر وہ خود کو پہلے سے زیادہ پلکا پھلکا محسوس کررہی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجا رت ڈیسک) وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں کھاد کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبوں کی مشاورت سے کاشتکاروں کو کھاد پر 300 روپے فی بوری سبسڈی دی جارہی ہے اور رواں مالی سال کے دوران کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر کھاد کی فراہمی جاری ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈی اے پی کی قیمت 350 ڈالر سے 353 ڈالر فی میٹرک ٹن تھی اور اس قیمت پر درآمدی ڈی اے پی کاشتکاروں 300 روپے فی بوری کے حساب سے سبسڈی کے ساتھ رعایتی قیمت پر دی جارہی ہے جبکہ نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے حال ہی میں اسٹڈی کروائی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈی اے پی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے اور ڈی اے پی کی قیمت میں کچھ اضافہ ہوا ہے جس کا جائزہ لینے کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے آج (منگل) اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا ہے۔ مذکورہ اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے اور اس اجلاس میں ڈی اے پی کی ملک میں لاگو قیمتوں اور اجلاس میں ملک میں موجود کھاد کے ذخائر اور کھاب کی طلب و رسد سمیت دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔سلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں کھاد کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ’ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈی اے پی کی قیمت 350 ڈالر سے 353 ڈالر فی میٹرک ٹن تھی اور اس قیمت پر درآمدی ڈی اے پی کاشتکاروں 300 روپے فی بوری کے حساب سے سبسڈی کے ساتھ رعایتی قیمت پر دی جارہی ہے جبکہ نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے حال ہی میں اسٹڈی کروائی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈی اے پی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے اور ڈی اے پی کی قیمت میں کچھ اضافہ ہوا ہے جس کا جائزہ لینے کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے آج (منگل) اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق مذکورہ اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے اور اس اجلاس میں ڈی اے پی کی ملک میں لاگو قیمتوں اور اجلاس میں ملک میں موجود کھاد کے ذخائر اور کھاب کی طلب و رسد سمیت دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔.

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی ممالک کے پناہ گزینوں اور تارکینِ وطن کے امریکا میں داخلے پر 90 روزہ پابندی کے نئے حکم نامے پر دستخط کردیئے تاہم اس بار ان 6 ممالک میں عراق کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے نئے احکامات کے تحت ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے تارکینِ کے امریکا میں 90 روز کے لیے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے لیکن نئے آرڈر کے تحت اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے منظوری حاصل کرنے والے پناہ گزین امریکا آسکتے ہیں لیکن ان کی تعداد سالانہ 50 ہزار تک محدود کردی گئی ہے۔
نئے حکم نامے کے تحت بعض شامی پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت ہوگی جب کہ پابندی کی زد میں آنے والے ان 6 ممالک کے گرین کارڈ رکھنے والے افراد پر نیا آرڈر لاگو نہیں ہوگا۔ نئے قانون کے تحت مذہبی اقلیتوں کو کوئی خاص رعایت اور ترجیح حاصل نہیں ہوگی جسے پہلے حکم نامے میں شامل کیا گیا تھا۔ پہلے حکم نامے میں پابندی زدہ ممالک کے عیسائی پناہ گزینوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس سے قبل امریکی مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں امریکی اٹارنی جنرل جان کیلی نے ایف بی آئی کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت امریکا میں داخل ہونے والے 300 پناہ گزینوں سے دہشت گردی کے ممکنہ تعلق پر تفتیش کی جارہی ہے۔ جان کیلی نے وضاحت کی کہ بغیر چھان بین کے لوگوں کو امریکا آنے کا عمل قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے
اور ہمارے دشمن ہمارے کھلے دل اور آزادی کا غلط استعمال کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر پورے امریکا میں شدید عوامی احتجاج کیا گیا تھا اور وفاقی عدالت نے صدارتی حکم نامہ معطل کردیا تھا جس پر ٹرمپ کی جانب سے عدالت کے فیصلے کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ انہوں نے عدالت کے جج کو بھی برا بھلا کہا تھا۔

 

 

 ایمز ٹی وی(پشاور) افغانستان سے دہشتگردوں کی مسلسل کارروائیوں کے بعد بند کی گئی سرحد کو 18 روز بعد 2 دن کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم اس دوران صرف ویزا اور مکمل سفری دستاویزات کے حامل لوگوں کو پیدل نقل و حرکت کی اجازت ہے۔ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی پے در پے کارروائیوں کے بعد بند کی گئی سرحد کے باعث دونوں اطراف ہزاروں افراد پھنس گئے تھے جن کی واپسی کے لیے پاکستان نے 2 روز کے لیے طورخم، انگور اڈا اور چمن سے اپنی سرحد کو کھول دیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر 3 مقامات سے آمدورفت کھلنے سے دونوں اطراف پر لوگوں کا رش لگ گیا ہے۔ منگل اور بدھ کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک تینوں مقامات پر عوام کی پیدل آمدو رفت جاری رہے گی اور دونوں ممالک کے شہری ویزا اور پاسپورٹ متعلقہ حکام کو دکھا کر سرحد پار آ اور جا سکیں گے تاہم تجارتی سرگرمیاں بدستور بند رہیں گی۔ واضح رہے کہ عام طور پر ہر روز طورخم اور چمن سے ہزاروں پیدل افراد کی آمد ورفت کے علاوہ دو ہزار بڑی گاڑیاں تجارتی سامان پاکستان لاتی اور افغانستان لے جاتی ہیں، جن میں اشیائے خور و نوش کے لیے علاوہ نیٹو کا سامان بھی شامل ہے لیکن سرحدی کشیدگی اور سانحہ سیہون شریف کے بعد پاکستان نے 17 فروری کو افغان سے متصل اپنی سرحد کو بند کردیا تھ

 

 

ایمز ٹی ووی(کراچی) سندھ اسمبلی میں دوسرے روز بھی اسپیکر آغاسراج درانی اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایوان مچھلی بازار بنا رہا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اسپیکر آغا سراج درانی اور اپوزیشن ارکان میں نوک جھوک بھی ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی محمد حسین اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے نقطہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگی جس پر دونوں رہنماؤں کو بات کرنے سے روک دیا گیا، اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ آپ لوگ بیٹھ جائیں،وقفہ سوال کے بعد پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے دوں گا۔ اسپیکر کے جواب پر ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے شدید احتجاج کیا اور نشست پر کھڑے ہوکر بولنے لگے جس پراسپیکر نے انہیں جھاڑ پلادی اور کہا کہ آپ کی مرضی نہیں چلے گی آپ ایوان میں تو آتے ہی نہیں، آپ ایک سال سے کہاں تھے مجھے سب پتہ ہے کہ آپ ایک سال تک کہاں تھے اور کیا کررہے تھے۔ ایوان میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی شہید فوجیوں اور ایم کیوایم کے رہنما ایم اے جلیل کے لئے ایصال ثواب کےلئے دعا بھی کی گئی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلام آباد میں ”محفوظ پاکستان“ کے موضوع پرنمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مضبوط و پرامن پاکستان ہم سب کیلئے ناگزیر ہے ، محفوظ پاکستان کے لئے طلباءمیں شعور اور جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہے ، ہمیں متحد ہوکر پاکستان کو محفوظ بنانا ہو گا ،ملکی سلامتی وزیراعظم نوازشریف کا وژن ہے جس کے تحت سکیورٹی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،غیر ملکی کھلاڑیوں بارے گھٹیا الفاظ عمران خان کی سوچ کے عکاس ہیں، پی ایس ایل کا فائنل دہشت گردوں کو پرامن پاکستان کی جانب سے جواب تھا، عمران خان کے ایک جملے سے کسی ایک طبقے کی دل آزاری افسوسناک ہے
وزیر مملکت نے کہا کہ 2013ءسے پہلے ملک میں دہشت گردی کیخلاف باضابطہ نظام موجود نہیں تھا ، تاہم وزیراعظم نوازشریف کے ویژن کے مطابق موجودہ حکومت نے باقاعدہ سکیورٹی پالیسی دی اور یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات سالانہ 2200سے کم ہو کر 160پر آگئے ہیں جبکہ گزشتہ ساڑھے تین برس میں این ڈی ایم اے کا کردار بھی قابل تعریف رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سکیورٹی انتظامات کو مزید مﺅثر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے اور موجودہ حکومت خطے کا محفوظ اور مضبوط ملک بنانے کے لئے کوشاں ہے ، سیف سٹی پراجیکٹ سکیورٹی کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کی واضح مثال ہے ۔وزیرمملکت نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق طلباءاور معاشرے میں شعور اجاگر کرنے سمیت ان کو تربیت کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس حوالے سے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کر نے کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، تاہم قوم کی تربیت اور ان میں شعور اجاگر کر نے میں میڈیا کو بھی اپنا کردار مﺅثر انداز میں ادا کرنا چاہیے جبکہ محفوظ پاکستان کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد بھی وقتاً فوقتا ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ محفوظ اور پرامن پاکستان ہم سب کی ضرورت اور خواہش ہے جس کے لئے نہ صرف حکومت بلکہ تمام طبقات بالخصوص کارپوریٹ سیکٹر کو بھی اپنا کردار ادار مﺅثر انداز میں ادا کرنا ہو گا ۔
دریں اثناءوزیر مملکت مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو گھٹیا الفاظ غیر ملکی کھلاڑیوں کے استعمال کئے ہیں ان سے پوری قوم کو اندازہ ہو گیا ہوگا کیونکہ آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے لیکن عمران خان کے بیان سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دل آزاری ہوئی ہے ان کے ایک جملے سے کسی طبقے کی دل آزاری افسوس ناک ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جو لیڈر ایسی زبان استعمال کرتا ہے تو 2018ءکے الیکشن میں لوگوں کو فیصلہ کرلینا چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کو ووٹ دیے کر قومی و صوبائی اسمبلیوں میں لے کر آئیں گے جو کہ ملکی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ، اصل میں فائنل دہشت گردوں کو پرامن پاکستان کا جواب تھا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپس اور گیمز کی فہرست جاری کی ہے اور سرفہرست نام ہوسکتا ہے آپ کو چونکا دے اور ہوسکتا ہے بالکل بھی حیرت نہ ہو۔ گوگل پلے اسٹور کو پانچ سال مکمل ہونے پر کمپنی کی جانب سے مقبول ترین ایپس، گیمز، بک، موویز اور میوزک کی فہرستیں جاری کی گئیں۔ ویسے تو ہوسکتا ہے آپ اندازہ لگالیں کہ ٹاپ پر کونسی ہے مگر ایک اشارہ ہم دے سکتے ہیں کہ ٹاپ فائیو میں تین ایپس ایک ہی کمپنی کی ہیں۔ کوئی اندازہ لگایا؟ اگر نہیں تو فہرست درج ذیل ہے: 1۔ فیس بک 2۔ فیس بک میسنجر 3۔ پنڈارو ریڈیو 4۔ انسٹاگرام 5۔ اسنیپ چیٹ حیران کن طور پر واٹس ایپ ٹاپ فائیو میں شامل نہیں تاہم یقیناً وہ زیدہ دور نہیں ہوگی۔ اسی طرح گوگل نے مقبول ترین گیمز کی فہرست بھی جاری کی جس میں واقعی حیران کن نام ہیں۔ 1۔ کینڈی کرش ساگا 2۔ سب وے سرفرز 3۔ ٹیمپل رن 2

 

 

 

یمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے سینکڑوں کی تعداد میں جدید ترین سافٹ ویئر مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے آن لائن جاری کردیئے۔ان سافٹ ویئر کی ڈاؤن لوڈنگ پر نہ تو کوئی رائلٹی طلب کی جارہی ہے اور نہ ہی ان کے استعمال پر کاپی رائٹ قوانین کی پابندی عائد کی گئی ہے بلکہ یہ استفادہ عام کے لیے بالکل مفت ہیں۔ یہ تمام سافٹ ویئر ناسا کے ’’ٹیکنالوجی ٹرانسفر آفس‘‘ نے جاری کیے ہیں جو اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ ناسا میں تیار کردہ ہزاروں جدید سافٹ ویئر مفت میں آن لائن پیش کرچکا ہے۔ سافٹ ویئر کی تازہ ترین کھیپ اس یو آر ایل پر دیکھی جاسکتی ہے۔ صارفین کی رہنمائی کے لیے ناسا کی اسی ذیلی ویب سائٹ پر 154 صفحات کی ایک پی ڈی ایف کٹیلاگ بھی رکھی گئی ہے جس میں 20 بہترین سافٹ ویئر کے علاوہ 15 زمروں میں مجموعی طور پر 500 سے زیادہ سافٹ ویئر کی چیدہ چیدہ معلومات اور ڈاؤن لوڈ لنکس موجود ہیں۔ ویسے تو ان زمروں میں سے بیشتر کا تعلق خلائی تحقیق کے مختلف شعبوں مثلاً مٹیریلز سائنس، سسٹم ٹیسٹنگ، پروپلشن، آپریشنز، کریو اینڈ لائف سپورٹ، وہیکل مینجمنٹ اور ایئروناٹکس وغیرہ سے ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ ان میں ڈیٹا اینڈ امیج پروسیسنگ، آٹونومس سسٹمز (خودکار نظام)، اینوائرونمنٹل سائنسز (ماحولیات)، الیکٹرونکس اینڈ الیکٹرک پاور، ڈیٹا سرورز پروسیسنگ اینڈ ہینڈلنگ اور بزنس سسٹمز اینڈ پروجیکٹ مینجمنٹ جیسے زمرے بھی شامل ہیں جو وسیع تر اور زیادہ عمومی اطلاق کے حامل ہیں۔ ناسا کے ٹیکنالوجی ٹرانسفر آفس کا کہنا ہے کہ مفت سافٹ ویئر جاری کرنے کا مقصد صرف امریکا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایجادات و اختراعات کے عمل کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ سلسلہ کسی خاص فرد یا ادارے تک محدود ہو کر نہ رہ جائے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) معروف کامیڈین اور بالی ووڈ اداکار کپل شرما نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اپنے کامیڈی ٹی وی شو کے دوران انہوں نے یہ اعلان کیا ۔ اداکار نے اس شو میں بھارت کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مدعو کیا تھا اور کھلاڑیوں نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا ۔ اس بارے میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہم اکثر اس بات کا احساس نہیں کرتے کہ کئی بار ہمارا ایک چھوٹا سا کام دوسروں کو بہت زیادہ خوش کرسکتا ہے ، ان کھلاڑیوں سے بات کرکے مجھے احساس ہوا کہ آنکھوں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ تو مجھے کافی عرصے پہلے ہی کرلینا چاہئے تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(کامرہ )پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری وجہاز سازی کے تاریخ ساز دن پرپی اے سی نے 1000 جہازوں کی ”مکمل اوور ہالنگ کرلی“۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں ایک ہزارویں جہاز کی رولنگ آﺅٹ تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر مہمان خصوصی تھے جبکہ چینی ایروٹیکنالوجی کمپنی کے نائب صدر بھی تقریب میں موجود تھے۔
پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے ایک ہزار جہازوں کی اوور ہالنگ مکمل کی۔اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکمل تعاون اور حمایت پر حکومت کے شکر گزار ہیں، یکجہتی اوراتحادکی وجہ سے ہم آج تاریخ ساز دن دیکھ رہے ہیں۔ سہیل امان نے کہا کہ پی اے سی ملک میں ایک بہترین ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے، پی اے سی نے دفاعی پیداوارکے شعبے میں کئی سنگ میل عبورکیے ہیں،پی اے سی پاک فضائیہ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی اے سی ایک نئے اور جدید ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے،مستقبل ففتھ جنریشن طیاروں کی پیداوارکا ہے، ناصرف اوورہالنگ بلکہ طیاروں کےساتھ بم کی انٹیگریشن بھی ایک اہم کامیابی ہے۔ایئرچیف مارشل کا مزید کہنا تھا کہ پی اے سی نے پاکستان کو دنیا میں ہوابازی اورجہازسازی میں خودانحصاربنادیا، پی اے سی کے تیارشدہ طیاروں سے ملکی خزانے کوبے پناہ فائدہ پہنچتا ہے۔