جمعہ, 03 مئی 2024

ایمز ٹی وی (شکار پور) سانحہ شکارپور کے گرفتار مرکزی ملزم خلیل احمد کے بارے میں ایس ایس پی شکار پور ثاقب میمن نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم خلیل احمد عرف سکندر گزشتہ گزشتہ سال درگاہ حاجن شاہ دھماکے اور سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم جتوئی پر خود کش حملے میں بھی ملوث ہے، ملزم کا تعلق پنجابی گروپ استاد اسلم سے ہے، اس گروپ کے کئی ملزم 2011 کے بعد گرفتار بھی کیے جا چکے ہیں۔

 گزشتہ سال دھماکہ  شکار پور میں ہی درگاہ حاجن شاہ کے آستانے پر ہوا تھاجس میں آستانے کی گدی نشین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) موبائل بنانے والی کمپنی ایل جی اور ہواوے نے اینڈورائڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والی نئی سمارٹ گھڑیاں متعارف کرائی ہیں۔

یورپ کے شہر بارسلونا میں جاری تجارتی میلے موبائل ورلڈ کانگریس میں ان گھڑیوں کو پیش کیا گیا۔یہ نئی گھڑیاں میٹل فریمڈ(دھات کے فریم) کے ڈیزائن پر بنائی گئی ہیں۔اربن نامی ایل جی کی سمارٹ گھڑی کے دو ورژن ہیں۔جن میں سے ایک اینڈروئڈ پر چلنے والی ہے۔دوسرے ورژن میں نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ فور جی چپ لگائی گئی ہے جس کی مدد سے اس گھڑی کو فون کے ساتھ جوڑے بغیر فون کال کرنے اور پیغامات بھیجنے کی سہولت موجود ہے۔ہواوے کی تیار کردہ گھڑی میں بھی اینڈروئڈ سسٹم ہے۔

مارکیٹ ریسرچ فرم کینالیز کے مطابق گذشتہ برس بہت زیادہ تشہیر کرنے کے باوجود گوگل کے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئڈ پر چلنے والی صرف 720,000 گھڑیاں مارکیٹ میں بھیجی گئی تھیں۔ ان گھڑیوں میں موٹو 360، اسوس زین واچ اور سیمسنگ گئیر لائیو شامل ہیں۔تاہم امید کی جا رہی ہے کہ رواں برس اپریل میں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کیجانب سے متعارف کروائی جانے والی گھڑی اور بڑے بجٹ کی مارکیٹنگ مہم چلائے جانے کے بعد ان گھڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔

اربن واچ نامی یہ گھڑی ایل جی کی تیسری اور چوتھی سمارٹ گھڑی ہے جبکہ موبائل بنانے والی چین کی کمپنی ہواوے کی یہ پہلی سمارٹ گھڑی ہے۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کار جارج جیجشویلی کا کہنا ہے ’ہواوے کے مارکیٹ میں آنے سے قیمتوں کا مقابلہ بڑھ جائےگا لیکن بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے چیلنجز اور ایپل کی آنے والی گھڑی ہواوے کے آگے بڑھنے کے موقع کو محدود کر سکتے ہیں۔‘

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ایک نئے مطالعے میں سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ دن بھر میں دوگھنٹے سے زیادہ اسکرین ٹائم سے بچوں کے خون کے دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے اور بچپن میں ہائی بلڈ پریشر سے بچوں کی بعد کی زندگی میں صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

دنیا کے کئی تعلیمی مراکز کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں  یورپی یونین کے 8 ممالک کے تقریبا 5,000 بچوں کی دو برس تک نگرانی کی گئی اور نتیجے میں اسکرین کے سامنے بیٹھنے اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان ایک تعلق مل گیا ہے۔ نتیجے سے محققین نے اخذ کیا کہ جو بچے ہر دن دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین کے سامنے گزارتے تھے، دو سال بعد  ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں تھے جبکہ جن بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کے ساتھ جسمانی سرگرمیاں کم تھیں ان کے لیے یہ خطرہ اور بھی زیادہ تھا۔ مطالعے کے دوران ہر 10 میں سے ایک بچے میں ہائی بلڈ پریشر نوٹ کیا گیا جو قلبی امراض کی ایک بڑی وجہ ہے اور یہ 'سی وی ڈی ایس' بیماری کا سبب بنتا ہے ، یہ ایک دل کی حالت ہے جس سے دل کی وریدوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین ٹائم  کے ساتھ غیر فعال طرز زندگی رکھنے والے بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ  50 فی صد زیادہ تھا۔ تحقیق کے سربراہ اوگسٹو سیزر ڈی موریسس جو ساؤ پالو یونیورسٹی برازیل سے منسلک ہیں، نے کہا کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد، جسمانی سرگرمی اور طرز زندگی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ مطالعے کے دوران  ہائی بلڈ پریشر کے اعلی واقعات بچوں میں دیکھے گئے اور ہر 1,000 ہزار بچوں میں سے 110 بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا پتا چلا ہے۔

محقق سیزر ڈی موریسس نے مزید کہا کہ ''یہ اعداد و شمار پریشان کن ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بیٹھے رہنے کا طرز عمل بچپن میں عام ہے اور اس کے بعد کی زندگی میں بھی عام ہے''۔

ایمز ٹی وی ( کوئٹہ ) مری آباد کے علاقے نادرآباد میں مکان کی چھت گر گئی ۔ جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں2 بچے اور خاتون شامل ہیں ۔ واقع کے بعد پولیس اور امدادی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا لیکن اہل محلہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ نامعلوم سمت سے آئے راکٹ گرنے سے ہوا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکوڈ دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہی ہے۔

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے  مسلم لیگ (ن) کے منتخب کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں شرکت کریں۔  جبکہ سینیٹ کے انتخابات 5 مارچ کو ہو رہے ہیں۔ جس میں ملک بھر کی چاروں صوبائی اسمبلیاں سینیٹ کی 52 خالی نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب کریں گی۔