جمعہ, 03 مئی 2024

اایمز ٹی ؤی فورئن ڈیسک(سڈنی) ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اور پاکستانی ٹیم پر ایک کے بعد ایک مشکل آتی ہی جارہی ہے ۔ پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر کرکٹر محمد حفیظ بھی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ڈاکٹر نے انہیں تین ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے ۔محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں ناصر جمشید کے حفیظ کی جگہ سنبھالنے کیلئے تیار۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں سپریم کورٹ نے جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پر کراچی سے 2 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایس ایچ او سہراب گوٹھ شعیب صدیقی اور ایس ایچ او سچل اسماعیل لاشاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت   محمد انور کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے 17 سالہ بیٹے انیس کو جعلی مقابلے میں مارا ہے، سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے، دونوں اہلکاروں کے وکلا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، ملزم انیس حقیقی مقابلے میں ہلاک ہوا ہے اس لئے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت عظمٰی نے پولیس اہلکاروں کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایس ایچ اوز معطل نہ ہوں توان کے خلاف کون گواہی دے گا۔ عدالت نے حکم دیا کہ شعیب صدیقی،اسماعیل لاشاری کے خلاف 15دن میں تحقیقات مکمل کی جائیں اور عدالتی حکم کے بغیر انہیں کہیں بھی تعینات نہ کیا جائے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) آسمانی بجلی سے متاثرہ نجی ایئرلائنز کی پرواز نئی دہلی سے لاہور پہنچ گئی، مسقط سے لاہورآنے والی نجی ایئرلائنز کی پروازکو آسمانی بجلی گرنے اور خراب موسم کے باعث لاہور کے بجائے بھارت موڑ دیا گیا تھا۔ رات نئی دہلی ائرپورٹ پر گزارنے کے بعد پرواز 214 مسافر وں کو لیکر لاہور پہنچ گئی ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے پریشانی پر وہ ورد کرنے لگے ،تاہم پائلٹ نے مہارت سے پرواز کو بحفاظت دہلی لے گئے۔ مسافر خوشی سے نہال ہو رہے تھے۔

 

ایمزٹی وی ( کراچی) چیئر مین پی سی بی معین خان اور  شہریار خان کے درمیان ملاقات ہوئی اور اس میں معین خان سے جوا خانے پر جانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی ۔شہریار خان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ معین خا ن نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی وہ کسینو اپنی زوجہ کے ساتھ کھانا کھانے گئے تھے انکا کہنا تھا کہ معین خان سے طویل گفتگو ہوئی اور اس میں بس ان سے کسینو جانے کے معاملے پر ہی بات چیت ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ معین خان کسینو جانے پر شرمندہ ہیں اور آسٹریلیا میں تقریبا تمام ہوٹلز میں ہی کسینو موجود ہیں تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ معین خان  نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی ۔

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) اسلام آباد: سینیٹ نے غیرت کے نام پرقتل، زیرحراست تشدد، ہلاکت، زنابالجبر اورشہادت کے قوانین میں ترامیم سمیت 4بل اتفاق رائے سے منظور کرلیے جبکہ قواعدمیں کمیٹیوں کے اجلاس بلانے سے قبل متعلقہ وزیرسے مشاورت کے الفاظ کونکالنے کی ترمیم متعلقہ کمیٹی کوبھجواتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔چیرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیرت کے نام پرقتل کے ضابطہ فوجداری1998 اورقانون شہادت آرڈر1984 میں مزیدترمیم کے بل سینیٹر صغریٰ امام نے پیش کیے۔ انھوں نے نجکاری کمیشن ترمیمی بل2013 بھی پیش کیاجس کی منظوری دی گئی۔ زیرحراست تشدد، زیرحراست ہلاکت اور زیرحراست زنابالجبر کے عوامل سے روک تھام کا بل فرحت اﷲ بابرنے پیش کیا۔ زیرحراست ہلاکت وزنا پر 30 لاکھ روپے جرمانے اور عمرقید، زیرحراست تشددپر 5سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے جبکہ تشددکے ذریعے حاصل بیان کو شہادت کے طورپر قبول نہ کرنے کے ساتھ یہ بھی تجویزدی گئی کہ جنگ، ایمرجنسی یاسیاسی عدم استحکام کی صورتحال ہی کیوں نہ ہو، ان بلوں پر عملدرآمد سے احترازنہیں کیا جائے گا۔ یہ جرائم ناقابل ضمانت ہوں گے۔

کسی ملزم کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی خاتون کوحراست میں نہیں لیا جاسکے گا۔ اسی طرح ایک عورت ہی کسی عورت کو اپنی حراست میں لے سکے گی۔ تحقیقات 14روز کے اندرمکمل کی جائیںگی اورمقدمات 4ہفتوں میں نمٹائے جائیں گے۔ کسی بھی اپیل کی صورت میں متعلقہ ہائیکورٹ میں 10روزکے اندراپیل دائرکی جائے گی جس کافیصلہ 30روز کے اندرکیا جائے گا۔ بدنیتی سے کی گئی شکایات پرایک سال کی سزااور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیاجائے گا۔سینیٹر طلحہ محمودنے پاک چین سرحد پرسوست چیک پوسٹ پر پیراملٹری فورس تعینات کرنے کی قرارداد پیش کی۔ جس کی حکومت نے مخالفت نہیں کی۔ سیف اللہ مگسی نے کہاکہ اسلام آباد میں فراہم کیا جانے والا 59 فیصد پانی مضرصحت ہے؟ طلحہ محمودنے کہاکہ سی ڈی اے اپناکام درست طریقے سے نہیں کررہا۔ چیئرمین نیر بخاری نے دونوں معاملات متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوادیے۔ بعدازاں اجلاس آج صبح ساڑھے 10بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ قبل ازیں سینیٹ بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ حالیہ اجلاس 11مارچ تک جاری رہے گا۔

 

ایمز ٹی وی ( لاہور) دفتر خارجہ میں سیکٹریٹری خارجہ کی ملاقات جاری ہے ۔ دفتر خارجہ میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات جاری ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر  دفترخارجہ پہنچے تو سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقات کا باقاعدہ آغاز ہوا، پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ اپنے پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد چوہدری کے علاوہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کشمیری حریت پسند رہنماؤں سے ملاقات کو جواز بنا کر پاکستان سے سیکریٹری خارجہ سطح پر مذاکرات معطل کردیئے تھے۔

 

ایمز ٹی وی(کراچی)فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس زرائع کے مطابق صوابی کے علاقے کھدرا میں رات گئے ایک نوجوان نے خاندانی تنازع پر اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا جس کے بعد اس نے ماموں کے گھر جاکر فائرنگ کردی،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیں

 

ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی کے ولاقے میمن گوٹھ لنک روڈ پر کچھ لوگ تین افراد کی لاشوں کو پھینک کر فرار ہو گئے، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے

دو افراد کو سر میں ایک ایک گولی مار کر جبکہ ایک کو سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے،میمن گوٹھ لنک روڈ سے ملنے والی لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے،جبکہ تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ایمز ٹی وی(لاہور)لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر نابینا افراد کا ملازمتیں مستقل کروانے کےلیے دھرنا جاری ہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مستقل ملازمت کا نوٹیفکیشن جاری کروا کے ہی جائیں گے،لاہور میں پنجاب اسمبلی کے احاطے میں نابینا افراد سے حکومتی نمائندوں سےمذاکرات کے چار دور ہوئے جو بے نتیجہ رہے

حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کے مطابق نابینا افراد کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں،نابینا افراد کا کوٹا 2سے بڑھا کر 3 فیصد کردیا گیا ہے

نابینا افراد کے باقی مطالبات پورے کرنے کے لیے قانون سازی اورنوٹیفکیشن میں کچھ دیر لگےگی ،احتجاج کے ایشو پرنابینا افراد دوگروپوں میں بٹ گئے ہیں ، ایک گروپ حکومت کو 31مارچ تک مہلت دینے کو تیار ہے ، جبکہ اکثریت کا مطالبہ ہے کہ نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے