جمعہ, 03 مئی 2024


کوئٹہ: مری آباد میں دھماکہ، مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ایمز ٹی وی ( کوئٹہ ) مری آباد کے علاقے نادرآباد میں مکان کی چھت گر گئی ۔ جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں2 بچے اور خاتون شامل ہیں ۔ واقع کے بعد پولیس اور امدادی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا لیکن اہل محلہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ نامعلوم سمت سے آئے راکٹ گرنے سے ہوا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکوڈ دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment