جمعہ, 03 مئی 2024

ایمز ٹی وی(کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیے کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ اِمتحانات 7اپریل سے منعقد ہوں گے، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی طلبہ و طالبات کے امتحانی مراکز کیلئے ٹاؤن کی سطح پر اسکولوں کا تعین کیا جائے گا ۔ انہوں نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کہ ’’اس سال امتحان مراکز جامعہ این ای ڈی، جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں قائم کئے جائیں گے‘‘کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں شریک ہورہے ہیں جن کیلئے امتحانی مراکز جامعہ این ای ڈی، جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں قائم کرنا ممکن نہیں۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، مری، پشاور، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ ڈویژن، چترال، مظفر آباد، بٹگرام، کوہستان، اپر دیر، لوئر دیر، بونیر، وادی نیلم، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد اور ہر ی پور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ زلزلے کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 جب کہ گہرائی 32 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال میں 92 کلو میٹر دور تھا

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر اساتذہ میں ڈیپریشن کے مسائل پائے جائیں تو اس سے ان کے طلبہ کی کارکردگی بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جنہیں وہ پڑھاتے ہیں۔ اس تحقیق میں 27 ایسے اساتذہ کو شامل کیا گیا جن میں ڈیپریشن کا مرض پایا جاتا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اساتذہ میں پائے جانے والا ڈیپریشن ان کے زیر ِتربیت بچوں کی قابلیت اور تعلیمی استعداد کو متاثر کر سکتا ہے۔کیرل میکڈونلڈ سائیکولوجی کی پروفیسر ہیں اور ایریزونا یونیورسٹی سے منسلک ہیں اور کہتی ہیں کہ، ’اگر استاد کو ڈیپریشن ہو مگر وہ ریاضی میں بہت قابل ہو تو پھر ایسے بچوں کو زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ مگر اگر استاد ڈیپریشن کا شکار ہو اور اسے اپنے مضمون پر عبور نہ حاصل ہو، اس سے طلبہ کو بہت فرق پڑ سکتا ہے‘۔

اس تحقیق کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا میں 2010 سے 2011 کے درمیان 27 کلاس رومز میں تیسری جماعت کے 520 طلبہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اساتذہ نے سوالنامے میں اپنے ڈیپریشن سے متعلق مختلف علامتوں کے بارے میں لکھا جس میں اکیلا پن، سونے میں دشواری اور دیگر کئی عوامل شامل تھے۔ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ اساتذہ کے ڈیپریشن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے پڑھانے کے انداز پر بھی واضح فرق پڑا اور اس میں ابتری دیکھنے کو ملی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اساتذہ میں پائے جانے والے ڈیپریشن میں ان کی زندگی کے عوامل کے علاوہ اسکول میں پائے جانے والے ماحول کا بھی عمل دخل ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کلاس روم اچھی طرح نہ سجایا گیا ہو یا کلاس روم کی حالت بہت بری ہو تو اس سے بھی اساتذہ کو ڈیپریشن ہو سکتا ہے اور ان کے پڑھانے کی صلاحیت پر فرق پڑ سکتا ہے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن)  کیا آپ 16 سالہ امریکی لڑکے جیکب بارنیٹ کے بارے کچھ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو دیکھیے یہ لڑکا ایک مشہور امریکی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی مکمل کر رہا ہے اور اس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ آئن اسٹائن کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

جیکب کی والدہ کرسٹین بارنیٹ بتاتی ہیں کہ جب ان کا بیٹا دو سال کا تھا تو ڈاکٹروں نے اسے ذہنی بیماری آٹزم کا مریض بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ننھا بچہ ساری عمر ذہنی معذوری میں گزار دے گا اور شائد وہ کبھی بھی بولنا نہ سیکھ سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے کے لیے زندگی کے معمولی کام حتیٰ کہ اپنے جوتوں کے تسمے باندھنا بھی مشکل ہو گا۔

غمزدہ والدین نے اس بچے کو گھر پر ہی کچھ سکھانے کی کوشش شروع کی اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ رفتہ رفتہ اس کی ناقابل یقین صلاحیتیں سامنے آ رہی تھیں۔ اس نے حیرت انگیز قابلیت کا مظاہرہ کیا اور عام بچوں سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی، آج اس کی عمر 16 سال ہے لیکن یہ مشکل ترین مضمون کوانٹم فزکس میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے۔ وہ اپنے سے دگنی عمر کے طلباء کو کیلکولس اور مکینکس جیسے مضمون پڑھاتا ہے اور بعض دفعہ پیچیدہ مسائل کو حل کرتے ہوئے اپنے عمر رسیدہ پروفیسرز کو بھی حیران کر دیتا ہے۔

جیکب کا آئی کیو لیول 170 ہے اور اس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ بیسویں صدی کے عظیم ترین سائنسدان آئن اسٹائن سے بھی زیادہ ذہین و فطین ہے۔ نیورو سائنسدانوں کے مطابق جیکب کا دماغ قدرت کی حیرت انگیز تخلیق ہے جس کی صلاحیت اور کرشمات کو سمجھنا انسان کے بس کی بات نہیں۔ سائنسدانوں نے اس بچے کو انسانی تاریخ کے نمایاں ترین ذہین انسانوں میں شمار کیا ہے اور یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ کم عمری میں ہی نوبل انعام بھی حاصل کر لے گا۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم چلانے کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں پولیو مہم کے دوران پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاک فوج پولیو مہم کے سکیورٹی معاملات براہ راست دیکھے گی جب کہ مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل بھی فوج کی نگرانی میں ہی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کی حکومت تین ماہ کے لیے انسداد پولیو مہم کی براہِ راست نگرانی کرے گی جب کہ صوبائی حکومتیں فوج کو مہم کے لیےسکیورٹی مائیرو پلان بھی تیار کرکے دیں گی۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم چلانے کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں پولیو مہم کے دوران پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاک فوج پولیو مہم کے سکیورٹی معاملات براہ راست دیکھے گی جب کہ مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل بھی فوج کی نگرانی میں ہی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کی حکومت تین ماہ کے لیے انسداد پولیو مہم کی براہِ راست نگرانی کرے گی جب کہ صوبائی حکومتیں فوج کو مہم کے لیےسکیورٹی مائیرو پلان بھی تیار کرکے دیں گی۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) موبائل ٹیکنالوجی کے در پر ایک اور انقلاب دستک دے رہا ہے اور وہ ہے موجودہ فور جی موبائل انٹرنیٹ سے ہزاروں گنا تیزرفتار فائیو جی ٹیکنالوجی لیکن اس کے لیے مزید 5 سال انتظار کرنا ہوگا کیونکہ اس خواب کی عملی تعبیر 2020 سے قبل ممکن نہیں۔

برطانیہ میں یونیورسٹی آف سرے کے 5G انوویشن سینٹر 5GIC میں ایک ٹیرابٹ فی سیکنڈ (Tbps) تک ڈیٹا ٹرانسفر کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو موجودہ جی فور ٹیکنالوجی کےمقابلے میں ہزاروں گنا زیادہ تیز رفتارہے اور اس نے تمام ریکارڈ توڑڈالے ہیں۔ سینٹر کے سربراہ کے مطابق 3 سال بعد اس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا جب کہ برطانیہ میں یہ ٹیکنالوجی 2020 تک یہ عام دستیاب ہوگی۔

اگر آپ صرف ایک ٹیرابٹ ٹیکنالوجی کا تصور کریں تو اس میں ایک فلم سے 100 گنا بڑی فائل صرف تین سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے یعنی فائیوجی آج کی فورجی ٹیکنالوجی سے بھی 65,000 گنا زیادہ تیزرفتار ہوگی۔ اس تجربے نے  اب تک کے ڈیٹا اسپیڈ کے تمام ریکارڈ توڑڈالے ہیں کیونکہ اس سے پہلے سام سنگ نے 7.5 گیگابٹس فی سیکنڈ کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو موجودہ کامیابی کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

ٹیکنالوجی خبروں کی ایک نیوز ویب سائٹ نے 5GIC کے سربراہ پروفیسر رحیم تفضلی کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے 10 ایسی انقلابی ٹیکنالوجی تیار کی ہیں لیکن اس سے قبل ایک ٹیرابٹس فی سیکنڈ کی رفتار صرف فائبرآپٹکس کے ذریعے حاصل کی جاسکتی تھی اور اب یہی رفتار بغیر تار کے حاصل ہوگئی ہے۔ مرکز میں ایسی تجرباتی کٹ بنائی گئی ہے جو ایک سومیٹر دوری پر اسی رفتار سے ڈیٹابھیج سکتی ہے تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوسکا کہ تجرباتی طور پر حاصل ہونے والی یہ رفتار عام حالات میں حاصل ہوسکتی ہے یا نہیں اور اس کے لیے ادارہ مزید ٹیسٹ کرے گا۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) قلعہ عبداللہ میں ایک اور بچی میں پولیو کےوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں 2سال کی بچی میں پولیو کےوائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچی کے والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بلوچستان میں پولیو کے 25 کیس رجسٹر ہوئے تھے جن میں سے 12 کا تعلق قلعہ عبداللہ سے تھا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  ترکی کی پارلیمنٹ میں قانون پر بحث کے دوران ارکان گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں گزشتہ ایک ہفتے سے پولیس کے اختیارات میں اضافے سے متعلق قانون پر بحث جاری ہے، اجلاس کی طوالت اور تند و تیز بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان صبر کا دامن کھو بیٹھے اور آپس میں گتھم گتھا ہوکر ایک دوسرے کی لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں سے تواضع شروع کردی۔ صورت حال یہاں تک خراب ہوگئی کہ حزب اختلاف کے ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراؤ کر لیا۔ ایوان میں گرما گرمی پر جہاں کئی ارکان زخمی ہوئے وہیں کچھ  کی حالت بھی بگڑ گئی اور انہیں طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹروں کو ہنگامی طور پر پارلیمنٹ میں بلانا پڑا۔

واضح رہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے سے متعلق قانون پر حکمران جماعت اور حزب اختلاف کے درمیان ایک ہفتے میں 3 مرتبہ جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

ایمز ٹی وی (پشاور) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں موجود افغان پیش اماموں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے قومی ایکشن پلان کے تحت صوبے سے افغان پیش اماموں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف مساجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والے تقریباً 300 پیش اماموں کو ایک ہفتے میں ملک بدر کیا جائے گا جس کے لیے حکومت نے 294 پیش اماموں کے کوائف متعلقہ افسران کو بھیج دیئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے تمام کمشنروں اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو 7 دنوں میں افغان پیش اماموں کےخلاف کارروائی کرکے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے غیر تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے اور ضروری انتظامات کے فقدان پر نجی سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلےمیں 40 کے قریب نجی سکیورٹی ایجنسیوں کے لائسنس کی منسوخی کے لیے انہیں نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔