جمعہ, 03 مئی 2024

 

فورئن ڈیسک ( واشنگٹن) وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر بارک اوبامہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سرگرمیاں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہیں مگر اسکے باوجود بھی امریکہ اور اسرائیل کا تعلق پختہ ہے اور پختہ ہی رہے گا انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایران اسرائیل کو بار بار دھمکیاں دیتا رہا ہے اس لئے  ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے روکنا ضروری ہے ورنہ ایران جس خطے میں موجود ہے وہاں بھی امن قائم رکھنا ناممکن ہوجائے گا ۔امریکی صدر نے بتایا کہ مختلف انٹیلی جنس اجنسیز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران جوہری افروزگی کے عمل میں ملوث ہے اگر ایران نے یہ سرگرمیاں نا روکی تو اس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن رات پونے 8 بجے تک کنٹونمنٹ بورڈ، اسلام آباد اور تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اگر شیڈول نہ ملا تو رات 8 بجے دوبارہ بیٹھیں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عدالت جب آئینی ذمہ داریاں نبھاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ  اختیارات سے تجاوز کیا جارہا ہے لیکن اب آئین کا تمسخر اڑانے کا سلسلہ بند کرنے کا وقت آگیا ہے، کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس ہوا تو اس سے عدم استحکام ہوگا، پہلے بھی ایک وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تھا، توہین عدالت نوٹس میں ایک وزیراعظم چلا گیا اور دوسرا آگیا تھا، اس سے عدم استحکام نہیں بلکہ استحکام پیدا ہوا تھا۔ کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق چیف ایگزیکٹو خود آکر یقین دہانی  کرائیں۔ عوام کے حقوق سلب ہورہیں ہے اس صورت حال میں ایک وزیر اعظم گھر جائے یا 10، ہمیں پرواہ نہیں

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) انسان اپنی زندگی کو آسان بنانے کے لیے جدید سے جدید ترٹیکنالوجی ایجاد کررہا ہے۔ جس کے باعث اس کی زندگی تو آسان ہورہی ہے مگر کچھ دیگر مخلوقات کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ 

امریکی ریاست نیواڈا میں بھی پرندوں پر انسانی ترقی کی وجہ سے ایک ایسی آفت نازل ہوئی ہے کہ بیچارے فضاء میں پرواز کے دوران بھی جل کر راکھ ہو رہی ہے۔ ریاست میں قائم کریسنٹ ڈوم سولر انرجی پروجیکٹ کے وسیع و عریض علاقے کی فضاء میں جو بھی پرندہ داخل ہوتا ہے اس کے جسم میں آگ بھڑک اٹھتی ہے اور وہ لمحوں میں جل کر کوئلہ بن جاتا ہے۔

نیواڈا بیورو آف لینڈ مینجمنٹ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 130تک پرندے جلتے دیکھے گئے ہیں اور اس کی وجہ زمین پر پھیلے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں وہ شیشے ہیں جو سورج کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ یہ شیشے ایک مرکزی پاور ٹاور پر روشنی منعکس کرتے ہیں جہاں شدید حرارت سے پانی کو بھاپ میں تبدیل کرکے جنریٹر چلائے جاتے ہیں اور ان سے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) مصر میں امریکی ماہرین آثار قدیمہ نے 3 ہزار برس قدیم مقبرہ دریافت کیا ہے۔

مصر کی وزارت آثارِ قدیمہ کے مطابق امریکی ماہرین نے ملک کے جنوب میں واقع شہر لوگزر میں ایک قدیم مقبرہ دریافت کیا ہے، 3 ہزار برس قدیم یہ مقبرہ مصریوں کے قدیم دیوتا ‘امون’ کے مندر کی حفاظت پر معمور اہم شخص’ امن ہوتپ’ کا ہے۔ مصرکے وزیر آثار قدیمہ ممدوع الدماتی کا کہنا ہے کہ مقبرے کی دیواروں پر شوخ رنگوں سے حیران کن مناظر سے کنداں ہیں جو مقبرے میں دفن شخص اور اس کی بیوی کے روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقبرے سے مصریوں کی طرز معاشرت کا اندازہ ہوتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (نیٹ ورک) بھارت،  راجستھان اور کشمیر میں پاکستان کی سرحدوں پر فوجیں بھیج رہی تھی، لیکن شطرنج کی بساط پر بھارت سے پہلے پاکستان نے چال چل دی اور اپنے سپاہی سرحدوں پر پہنچادئیے ۔بھارت کے اپنے میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہ فروری 2014 کا ہے۔ وزیردفاع اور آرمی چیف بکرم سنگھ نے انتہائی خفیہ ملاقات میں فوجوں کی تعیناتی کا منصوبہ بنایا۔  فوجوں کی نقل وحرکت کے جو  احکامات دیے گے وہ ہاتھ کے ہاتھ  آئی ایس آئی تک پہنچ گئے ۔ پاکستان نے فوجیں روانہ کرکے بھارتی عزائم ناکام بنادئیے۔ ۔ خفت مٹانے کیلئے بھارتی حکام دعویٰ تو کررہےہیں کہ خبر لیک کرنےو الا گھر کا بھیدی پکڑا گیا ہے اور اس کا کورٹ مارشل کیا گیاہے۔

 

ایمز ٹی وی (بزنس) مائع قدرتی گیس کی درآمد کے لیے فلوٹنگ، اسٹوریج اور ری گیسفکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو) دبئی کی بندرگاہ جبل علی سے پاکستانی بندرگاہ پورٹ قاسم روانگی کے لیے تیاری کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔

1لاکھ 50 ہزار 900 کیوبک میٹرایل این جی ذخیرہ اور ری گیسی فکیشن کی صلاحیت کا حامل ’’ایکس کیوزٹ‘‘ نامی بحری جہاز رواں ماہ 7 تاریخ کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگا اور 10سے 15مارچ کے درمیان یہ جہاز پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر ایل این جی کی درآمد کے لیے تیار کیے گئے جدید ٹرمینل پر لنگر انداز ہوجائے گا، ایکس کیوزٹ نامی بحری جہاز عالمی کمپنی ایکسی لیریٹ انرجی نامی کمپنی کی ملکیت ہے جسے دبئی کی بندرگاہ کے ڈرائی ڈاکس ورلڈ شپ یارڈ میں پاکستان کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں ایل این جی کی درآمد کے لیے ٹرمینل تعمیر کرنے والی کمپنی اینگرو ایلنجی کے سی ای او شیخ عمران الحق نے جہاز کے دورے کے اگلے روز خصوصی سیشن میں بتایا کہ کمپنی نے 300روز کی مقررہ مدت میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر مکمل کرلی ہے جو دنیا میں ٹرمینل کی مختصر مدت میں تیاری کا ریکارڈ ہے، یہ ٹرمینل معیار اور ری گیسی فکیشن کی لاگت کے لحاظ سے بھی خطے میں ایک مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی مختلف ملکوں کے سپلائرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

قطر کے ساتھ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے اور اب پاکستان میں پالیسی سطح کے فیصلوں اور ادائیگیوں کے طریقہ کار پر غور جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پہلے سال 200ایم ایم سی ایف گیس درآمد کرنے کا کنٹریکٹ کیا ہے جو یکم اپریل سے شروع ہوجائے گا۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی)پولیس کے مطابق کورنگی نمبر ڈیڑھ میں فارقی پلیہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی پولیس کے مطابق اسے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں ماری گئی،مقتول موقع پر جاں  بحق ہو گئے۔مقتول سندھ ہائیکورٹ کے وکیل تھے اور ایک سیاسی جماعت کے کراچی میں لاپتہ کارکنوں کے کیسز کی پیروی کرتے تھے

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) متحدہ عرب امارات کے کوچ اور سابق پاکستانی پیسر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا عمران خان سے موازنہ غلط ہوگا اور حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جیتنے نہیں بلکہ ہار سے بچنے کیلیے کھیل رہی ہے ایسے میں ٹرافی پانا مشکل ہوگا۔

ایک انٹرویو میں یو اے ای کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم جس طرح سے ورلڈ کپ میں اب تک کھیلی اسے دیکھتے ہوئے ہم اسے ہرانے کیلیے پُرامید ہیں، فتح کیلیے یو ا ے ای سے زیادہ پاکستانی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ 1992 کے کپتان عمران خان اور موجودہ قائد مصباح الحق کا موازنہ ہی غلط ہے، عمران میں قائدانہ صلاحیت بہت مضبوط تھیں اور اس وقت ہم ورلڈ کپ صرف لیڈر شپ کی وجہ سے جیتے تھے، موجودہ پاکستانی ٹیم کا یہ کارنامہ دہرانا بہت مشکل ہے، یہ ٹیم جیتنے نہیں بلکہ ہار سے بچنے کے لیے کھیل رہی ہے، یو ا ے ای کی ٹیم بڑی بڑی ٹیسٹ ٹیموں جتنی مضبوط تو نہیں لیکن جس طرح اس ورلڈ کپ میں کھیل رہی ہے ایسے میں کسی بھی حریف کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔