جمعہ, 03 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ 

وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور  اور دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آپریشن ضرب عضب اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ 

وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور  اور دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آپریشن ضرب عضب اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ویسٹ انڈیزنے زمبابوے کو ڑک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 73 رنز سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کے 372 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب آخری وکٹ تک جواں مردی سےکیا اوردلچسپ میچ میں زمبابوےکی ٹیم 289رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔   ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود زمبابوے کے بیٹسمین سین ولیم76اورکریگ ارون52اور برینڈن ٹیلر37نے جم کر حریف ٹیم کا مقابلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے  215رنز کی تاریخی اننگ کھیلی جس میں انہوں نے16چھکے اور10چوکے لگائے اور 2وکٹیں بھی حاصل کیں۔ کرس گیل نےورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا، گیل کے علاوہ مارلن سیموئل نے سنچری اسکور کرتے ہو ئے133رنز بنائے ان کی اننگ میں11چوکے اورتین چھکے شامل تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اور جیسن ہولڈر نے 3،3 وکٹیں حاصل کی۔

ایمز ٹی وی(موسم) ہزارہ میں برف باری دوبارہ شروع ہوگئی ہے جبکہ سندھ ،بلوچستان ، پنجاب اور کے پی کے میں آئندہ روز بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند جبکہ رابطیں منقتہ ہوگئے ہیں . برف باری اور بارش کی وجہ سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہوگیا ہے

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے چمن میں زور دار دھماکہ سے ایک شخص جان بحق جبکہ سات افراد ذخمی ہوگئے دھماکہ گاڈی میں نصب بم پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں ۴ گاڑیاں اور متعد دکانیں بحی تباہ ہوگئی اور اعتراف میں موجود عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔دھماکہ کی ذمہداری ابھی تک کیسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دو دن قبل چمن میں دھماکہ ہوا تھا جس کی تحقیقت ابھی تک مکمل نہیں کی گئیں ہیں

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بھارت پورمیں بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوام سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کے چیف موہت بھگوت کا انسانیت کی خدمت کے لئے مشہور مدر ٹریسا کے بارے میں کہنا ہے کہ  مدر ٹریسا کی غریب ہندوؤں کی خدمت کرنے کا مقصد انہیں عیسائی بنانا تھا۔ انسانی خدمت کے نام پر ہندوؤں کو عیسائی بنایا جانا مدر ٹریسا کا ایک مقصد تھا جو انسانی خدمت کو بدنام کرنے کا سبب ہے جب کہ آر ایس ایس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات لالچ اور مقاصد کے بغیر ہیں۔

 نئی دہلی کے نومنتخب وزیراعلی اروند کیجروال کا ردعمل کے طور پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ آر ایس ایس مدر ٹریسا کو “بخش” دیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم میاں محمد نواذ شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آج وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات ہوئی جس میں قومی ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کا جاءزہ لیا گیا جب کہ روایتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایمز ٹی وی(کراچی)محکمہ صحت کے مطابق کراچی کی انتالیس یونین کانسلز میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغا کیا گیا ہے جہاں شہر کے پانچ سال سے کم عمر کے چھ لاکھ اسی ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ،جبکہ پولیو جیسے موذی مرض پر قابو پانے کے لئے کراچی کی بزنس ٹرین میں بھی پولیو ایمونائزیشن ڈیسک قائم کی گئی ہے جہاں سفر کرنے والے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

ایمز ٹی وی(لاہور)لاہور گیریژن کلب میں سیکیورٹی گارڈ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اپنے بیٹے علی روحیل کے ہمراہ گزشتہ شام لاہور گیریژن کلب میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے جہاں سیکیورٹی گارڈ حسین کے تلاشی کے لیے روکنے پر ایم این اے کے بیٹے علی روحیل نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے علی روحیل کو گرفتار کرکے گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں سیکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹرک کے امتحانات کے مراکز کو کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ میٹرک کے امتحانی مراکز پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میٹرک کے امتحانات کے مراکز میں کمی کر کے تین بڑے مراکز بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔