ھفتہ, 27 اپریل 2024

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو صدر ممنون حسین کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پرآج اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بیلاروس کے صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اس دوران زرعی مشینری، ٹریکٹر کے کارخانے، دودھ اور افزائش حیوانات کی صنعت کے شعبوں میں اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جب کہ بیلاروس نے گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد میں اپنا مشن قائم کیا تھا۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ کراچی کے مقتول اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد دو دن میں رپورٹ محکمہ داخلہ میں پیش کرنی ہے۔میڈیا  کو نوٹیفکیشن کی کاپی مل گئی۔ جامعہ کراچی کے مقتول اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحیدالرحمان کےقتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ جے آئی ٹی کو تحقیقات کیلئے 7دن کا وقت دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد 2 دن میں رپورٹ محکمہ داخلہ میں جمع کرائے گی۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ نے قاتلوں کی گرفتاری اور جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی میں سج گیا دلہنوں کا میلا رنگا رنگ میلہ،عروسی جوڑے میں دلہنوں نے ایسے جلوے دکھائے کہ ہر سو قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے۔جاذب نظر دِکھنے کی خواہش اور پھر مقابلہ بھی کانٹے کا،ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت،ادائیں ایسی کے دل چھو جائیں۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں سجا رنگوں کا مقابلہ،درجنوں بیوٹیشنز اور سینکڑوں دلہنیں،ایک چھت تلے،جیولری،میک اپ اور ایک سے بڑھ کر ایک عروسی لباس۔ کئی مہینوں سے تیاری کی اور پھربالآخر ہوا مقابلہ،کون میدان مار جائے گا اور کسے ملے گی صرف پذیرائی، پر محنت سب نے ہی کی ہے۔

 100دلہنیں ہیں اور انعام ہیں 10ہر کسی کی خواہش بھی یہی ہے کہ جیت اسی کی ہو۔ کسی نے سفید رنگ کا انتخاب کیا ہے تو سرخ،گلابی اور پرپل نے بھی خوب بہار دکھائی۔ موسیقی کی دھن اور تالیوں کی گونج نے ایسا سماں باندھا کہ دلہنوں کے حوصلے اور بلند ہوگئے۔سج دھج کے آنےو الی 100 سے زائد دلہنوں نے ریمپ پر ایسی واک

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)وزارت پانی و بجلی نے آئندہ اتوار تک ملک بھر میں صنعتوں کے لیے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کو نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق آئندہ اتوار تک ملک بھر میں صنعتوں کے لیے لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا فیصلہ بجلی کی پیداوار میں بہتری کے سبب کیا گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب اور رسد کو دیکھتے ہوئے ائندہ اتوار کو نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(السلام آباد)چیئرمین پیمرا چوہدری رشید نے اپنے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ہی ان کی بحالی کا حکم دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین پیمرا چوہدری عبدالرشید نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد جی ایم ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمن ڈاکٹر مختار احمدکو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔ حاجی آدم خان کو جی ایم ایچ آر اینڈ ایڈمن کا چارج دیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)جامعات کی درجہ بندی میں قائداعظم یونیورسٹی ایک بارپھر پہلےنمبرپررہی۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کاکہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے معاملے پر پاکستان کی عالمی سطح پرخاصی بدنامی ہوئی۔چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے سال 2014ءکی بہترین جامعات کی رینکنگ لسٹ اسلام آبادمیں جاری کی۔ یونیورسٹیوں کی رینکنگ 6مختلف کیٹگریز میں کی گئی ہے۔ 

جنرل کیٹگری میں اسلام آباد کی قائد اعظم یورنیورسٹی پہلے نمبر، انجینئرینگ کیٹگری میں نسٹ اسلام آباد، بزنس میں آئی بی اے کراچی، میڈیکل میں آغا خان یونیورسٹی کراچی، ایگری کلچرمیں یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد جبکہ آرٹس کیٹگری میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اول درجے پر ہیں۔ جعلی ڈگریوں کی تصدیق اور ایگزیکٹ سکینڈل سے متعلق ایک سوال کےجواب میں چیئرمین ایچ ای سی کاکہناتھاکہ ایگزیکٹ کے معاملے پر پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر خاصی بدنامی ہوئی ہے۔ 

ان کی ویب سائٹ پر یونیورسٹیز کی لسٹ میں کوئی بھی ایسی یونیورسٹی موجود نہیں جس کی ڈگری ہمارے پاس تصدیق کے لیے لائی جائے۔ چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی جلد یونیورسٹیز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردے گی، اس سے ڈگریوں کی تصدیق زیادہ آسان ہوجائےگا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سندھ پر وفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضی مرکزی سیکرٹری جنرل شیر خان سیلرو پروفیسرنوراحمد، کراچی ریجن کے صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی ،جنرل سیکریٹری پروفیسرعامرالحق و دیگر نے اپنے احتجاجی بیان میں کہا کہ 26 فروری کو کالج لیکچرز کے پروموشنز کے لے ڈپارٹمنٹل پروموشنز کمیٹی کا اجلاس منؑقد ہوا تھا۔

 

جس میں وعدے کے بر خلاف گریڈ  18 کی خالی تمام اسامیوں پر ترقیاں دینا تو در کنار اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ڈی پی سی کے منٹس کا نوٹفیکیشن تک اجرا ممکن نیں ہو سکا۔جس سی کالج کے اساتذہ  کو کالج میں سخت مایوسی اور بے چینی پیدا ہوگی۔ سپلا کے رہنماوں نے نثار احمد کھوڑوں اور سیکریٹری تعلیم فضل اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جون سے قبل کالج کے لیکچرارز کی ترقی کے نوٹفیکیشن کو یقینی بنایا جائے۔