ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہ کیمیا اور کیمیکل سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے دوسری نیشنل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا . جسکا موضوع " گلوبل کیمسٹ آف ایتھکس" تھا ورکشاپ کے مہمان خصوصی کیمیکل سوسائٹی آف پاکستان کے ممبران ڈاکٹر سمیع الزمان، پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ اور ڈاکٹر سمیعہ شاہدتھے ، ورکشاپ کا مقصد طالبات کو کیمسٹری لیب میں کام کرنے کے طریقے اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم/ٹھٹھہ)صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ملک کے دیگر صوبے جہاں سے دہشتگردی شروع ہوتی ہے ان صوبوں کی تعلیم ہمارے صوبہ سندھ جس کی صدیوں سے اپنی تاریخ ہے کی تعلیم سے بہتر ہے جوکہ ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر تعلیم کے شعبے میں بہتری لائیں انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں جاکر وہاں کے تمام ایم این ایز، ایم پی ایز اور ضلع سے لیکر یونین سطح تک تمام منتخب نمائندوں سے مل کر ان سے جھولی پھیلاؤں تاکہ وہ میری مدد کریں۔ کیوںکہ تعلیم ایک اہم شعبہ ہے جس کو ہمیں اوپر کی سطح تک لیکر جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ریڑھ کی ھڈی کی مانند ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جو عمارتیں مرمت کے قابل ہیں انہیں ترجیح دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں تعلیم کے مسائل کے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مرزا ناصر علی کو ہدایت کی کہ وہ ہفتے میں ایک بار ایک کالج کا دورہ کریں اور تحصیل سطح پر منتخب ٹاؤن چیئرمن اور اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دیں جوکہ ہفتے میں ایک بار اسکولز اور کالجز کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں تاکہ فوری طور ایکشن لیا جا سکے۔
ایمز ٹی وی(کراچی) رینجرز نے شہر قائد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے مکا ن سے ایمونیشن کا بڑا ذخیرہ بر آمد کر لیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں خورشید بیگم میموریل ہال سے 150گز کے فاصلے پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا اورمکان کی تلاشی کے دوران گھر کے سٹور میں دیوار کے پیچھے چھپایا گیا بھاری مقدار میںاسلحہ بر آمد کر لیا جس میں 20ایس ایم جیزبمعہ29میگزین،2ایل ایم جیزبمعہ1میگزین ، جی3بمعہ میگزین،7ایم ایم،3اسنائپررائفل بمعہ7میگزین 22بورپستول،بائی نیٹ،10بلٹ پروف جیکٹس جبکہ مختلف اقسام کے10ہزارراونڈزبھی شامل ہیں۔رینجرز حکام کاکہنا ہے کہ مکان میں محمد عامر نامی شخصررہائش پذیر تھا جو موقع سے غائب ہے ۔تاہم بر آمد ہونیوالے اسلحے کو اپنی تحویل میں لے کر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) موٹرسائیکل کے سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے فیکٹری کی چھت زمین بوس ہوگئی، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے مزدوروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ صنعت روڈ پر موٹرسائیکل کے سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت زمین بوس ہونے کے علاوہ آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مزدوروں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جبکہ ریسکیو کے فائر فائٹرز نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی کو 26 سال ہوگئے لیکن اب پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ دونوں نے شادی ایک نہیں، دو نہیں بلکہ 3 بار کی تھی۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کم عمری سے ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے لیکن دونوں کی شادی میں مذہب آڑے آرہا تھا کیوں کہ کنگ خان مسلمان اور گوری ہندو ہیں جب کہ دونوں نے کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے 26 اگست 1991 کو عدالت میں شادی کرلی تاہم اب کنگ خان کی گوری سے 3 بار شادی کا انکشاف ہوا ہے۔ شاہ رخ خان نے گوری سے پہلی بار عدالت میں شادی اس لئے کی کہ اگر دونوں کے خاندان کوئی کارروائی کرنا چاہیں تو کسی قسم کا مسئلہ کھڑا نہ ہو جبکہ دوسری بار کنگ خان نے گوری کو اسلام قبول کرا کر نکاح کیا اور ان کا اسلامی نام عائشہ رکھا جبکہ تیسری باران کی شادی 25 اکتوبر 1991 کو ہندو رسم و رواج کے تحت ہوئی جس میں دونوں خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تاہم 3 بار شادی کے باوجود کنگ خان 25 اکتوبر کو ہی شادی کی سالگرہ مناتے ہیں اور ان کی شادی کو 26 سال ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے 3 بچے ہیں جس میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے
ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت کی بحریہ نے بحری جہاز کو تباہ کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ تجربہ جمعرات کی صبح بحیرہ عرب میں کیا گیا۔ بدھ کو بھی بھارت کی وزارت دفاع نے اے اے ڈی یعنی اڈوانس ایریا ڈیفنس سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اس سے قبل بھارت نے اگنی پانچ سپر سانک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ آن لائن کے مطابق ایٹمی میزائل اونچائی تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق مشن کے تمام اہداف اور مقاصد سے حاصل کرلیا گیا ہے اور اب پاکستان کے ایٹمی میزائل ہمیں نشانہ نہیں بنا سکتے