پیر, 06 مئی 2024


بین الاقوامی تعاون کیلئے ایک راستہ ایک منزل، چین

 

 ایمز ٹی وی(بیجنگ) چین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے تیرہویں سربراہ اجلاس کے انعقاد سے علاقائی اقتصادی ترقی کو نئی جہت ملے گی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان GENG SHUANG نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہاکہ چین خطے میں روابط، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورتعاون کیلئے سازگار علاقائی انتظامات کرنے کیلئے تیار ہے۔ ترجمان نے کہاکہ چین اس سال مئی میں بین الاقوامی تعاون کیلئے ایک راستہ ایک منزل فورم کی میزبانی کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چین ہرطرح کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کے فروغ میں فعال کردارادا کررہا ہے۔ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی )کی کمیٹی برا ئے امور خارجہ کے وائس چیئرمین وانگ کو چنگ نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت پاکستان میں توانائی، ریلوے، ہائی ویز اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے ممالک سمیت دیگر کیلئے بھی فائدہ مند ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وانگ کو چنگ نے جمعرات کو نیشنل پیپلز کانگر یس کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment