بدھ, 08 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(تعلیم / کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
محمد عمران خان چشتی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان امتحانات میں 19677امیدوار شریک ہوئے.
جس میں سے 8874امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 45.09فیصد رہا، آئندہ ہفتے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے تمام نتائج مکمل کرلئے جائیں گے۔
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ میں 13674 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی .
جبکہ 12986 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جس میں سے 5645 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 43.47فیصد رہا۔
ان امتحانات میں 3امیدوار اے گریڈ، 41بی گریڈ، 710سی گریڈ، 4101ڈی گریڈ اور 790ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 3671امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 3486امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1452امیدوار کامیاب قرار پائے۔ جبکہ کامیابی کا تناسب 41.65فیصد رہا۔
ان امتحانات میں دو امیدوار اے گریڈ، 39بی گریڈ، 317سی گریڈ، 914 ڈی گریڈ اور 180ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات میں 3397امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی.
جبکہ 3205امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1777امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.44 فیصد رہا.
ان امتحانات میںدو ا میدوار اے گریڈ، 67بی گریڈ، 448 سی گریڈ، 1060 ڈی گریڈ، 185ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 15امیدوار پاس قرار پائے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) میئرکراچی وسیم اختر کا کہناہے کہ سندھ حکومت کے جاری کر دہ منصوبوں میں ہونے والی کرپشن سب کے سامنے لاؤں گا۔
مئیر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے علاقے صدر میں قائم شہاب الدین مارکیٹ کا دورہ کیا اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کےعہدیداروں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری منصوبوں کی وہ خود جانچ کررہے ہیں۔
سندھ حکومت کے جاری کچھ منصوبوں میں بد عنوانی کے انکشافات ہوئے ہیں جس کے متعلق وائٹ پیپر جاری کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتناوقت ہی نہیں کہ پی ایس ایل پر نظر رکھوں تاہم کراچی کے منصوبوں پر خود نظر رکھ رہا ہوں۔
 
 

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستانی طالب علموں کی دستاویزی فلم ’واٹ اے ویسٹ‘بین الاقوامی فلم میلے’کینز فلم فیسٹیول ‘کے مقابلے کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے صدرکی سنارگلی میں سونے کے ذرات جمع کرنے کا انوکھا کام کرنے والے مزدوروں کی کہانی پر مبنی یہ دستاویزی فلم 4 نوجوانوں شاہ رخ خان، معیز فیصل، سلمان احمد اور عمار علی دانش کی کاوش ہے۔
یہ فلم سونے کے زیورات کی تیاری کے دوران ضائع ہو جانے والے سونے کے ذرات کو باریکی سے چھان کر جمع کرنے والے محنتی مزدورں کے گرد گھومتی ہے، جن کا ہنر نسل در نسل منتقل ہورہا ہے۔
فلم کو نمائش کے لیے فرانس کے شہرکینز میں مئی میں پیش کیا جائے گا۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)سنسنی سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم دی لاسٹ اسکاؤٹ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے.

فلم 17 جولائی کو ریلیز کی جائے گی ۔

سیمون فلپس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2065ءمیں جنگوں کے باعث زمین کی تباہی کے گرد گھوم رہی ہے

جہاں پینگیسس نامی ایک خلائی جہاز کا عملہ انسانیت کی بقاء کے لیے نئی دنیا کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔

اس فلم کے مرکزی کرداروں میں بلین گرے،سیمون فلپس،ربیکا فرڈینینڈو،پال تھامس،ڈیجی لارے،پیٹر ووڈورڈ اور پیٹرا بریانٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

شیکڈ بیرسن اور مارک کورنویل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 17جولائی کوسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) معروف گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت کرلی۔
گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ٹائٹل سانگ ’’کھیل جمے گا‘‘ گا کرلیگ کو چار چاند لگائے ہیں
 
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے فائنل میں پرفارم کرنے سے معذرت کی۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں پر فارم نہیں کر سکوں گا اور یہ ایک بڑا یادگار لمحہ ہے جس کے پر امن ہونے کی امید ہے۔
 
علی ظفر نے فائنل میں اپنی عدم شرکت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ میں مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہوسکوں گا لیکن فائنل کے کامیاب انعقاد کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے مئیروسیم اختر کا کہنا ہے کہ بحیثیت مئیر بہت سی ذمہ داریاں ہیں اس لیے میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ پی ایس ایل پر نظررکھوں۔
زرائع کے مطابق میئرکراچی وسیم اخترنے صدرمیں مارکیٹ ایسوسی ایشن کےعہدیداران سے ملاقات میں کہا کہ کراچی کے منصوبے پرخود نظررکھ رہا ہوں، کراچی کے جاری کچھ منصوبوں میں بد عنوانی کےانکشافات ہوئے ہیں، منصوبوں کے انجینیئرز اور ٹھیکیداروں کا تعلق کراچی سے ہی ہے اوروہ ہمیں باخبررکھتے ہیں، جاری منصوبوں میں ہونے والی کرپشن سب کے سامنے لاؤں گا جب کہ وائٹ پیپرجاری کرکے حقائق عوام کے سامنے لائیں گےاورنیب اوراینٹی کرپشن کچھ نہیں کر سکتے اب فیصلہ عوام کریں گے۔
وسیم اختر نے کہا کہ صدرسمیت دیگرعلاقوں میں تجاوزات کی بھرمارہے جسے ہٹانے کی کوشش کریں گے، جاری ترقیاتی منصوبوں میں جہاں غیرمعیاری کام دیکھا اسے روک رہے ہیں۔ پی ایس ایل میچ دیکھنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت بہت سی ذمہ داریاں ہیں اس لیے میرے پاس اتناوقت ہی نہیں کہ پی ایس ایل پر نظررکھوں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاکستان سپر لیگ نے سرحد پار بھی دھوم مچا دی
 
بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کے بعد سنجے کپور اور گلشن گرور بھی پشاور زلمی کے فین نکلے۔
انہوں نے پشاور زلمی کوفائنل میں کامیابی کےلئے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پی ایس ایل اسپا ٹ فکسنگ کے الزام میں معطل خالد لطیف اور شرجیل خان نے چارج شیٹ کا جواب جمع کرادیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ معاملے میں معطل کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کی جانب سے ملنے والی چارج شیٹ کا جواب آج صبح اپنے وکیل کے ذریعے پی سی بی میں جواب جمع کرایاجس میں میچ فکسڈ کرنے ، پیسے لینے اور میچ میں سودے بازی کے الزام کو مسترد کیا ہے البتہ بکیز سے رابطہ کرنے پر ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ نہ کرنے کی غلطی کا اعتراف کیا ہے ۔
چارچ شیٹ کےجواب میں فکسنگ کے انکارکےبعد پی سی بی کاکمیشن تشکیل دینےکاامکان ہے۔ پی سی بی، پی ایس ایل کے فائنل کے بعد تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دےسکتا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی نے کراچی میں منعقدہ پاکستان آٹو شو 2017 کے پلیٹ فارم سے کم قیمت الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرادیں، جدید اور دیدہ زیب ڈیزائن کی حامل الیکٹرک کاروں کی فیکٹری پرائس 3ہزار سے 5 ہزارڈالر ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے 3 دروازوں اور 4سیٹوں والی بائی منی ای وی کار کے 3ماڈلز آئندہ سال پاکستان میں فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے جن میں اکانومی، کمفرٹ ایبل اور لگژری ماڈلز شامل ہیں، اکانومی کی قیمت 3ہزار ڈالر، کمفرٹ ایبل کی قیمت 4 ہزار ڈالر جبکہ لگژری ماڈل کی فیکٹری پرائس 5ہزارڈالر بتائی جاتی ہے۔
ایکسپو سینٹر میں شرکت کرنے والی چینی کمپنی کے نمائندوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی چین میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی سرفہرست کمپنیوں میں سے ایک ہے جو یومیہ 1ہزار گاڑیاں تیار کرتی ہے، الیکٹرک کاروں کی فی کلو میٹر مسافت کی لاگت 1روپے سے بھی کم ہوگی، گاڑی کو گھریلو برقی نظام (220واٹ) سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ خصوصی پاور چارجنگ سسٹم کے ذریعے انتہائی کم وقت میں مکمل بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد 60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 120کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔
کمپنی کے نمائندوں کے مطابق الیکٹرک کاروں کی پاکستان میں فروخت کے لیے پارٹنرز اور ڈیلرز تلاش کررہے ہیں، کمپنی آئندہ سال تک گاڑیاں پاکستان میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، چینی کمپنی پاکستان میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی 5 سال یا 80 ہزار کلو میٹر رننگ کی وارنٹی بھی فراہم کریگی جبکہ پاکستان میں گاڑیوں کی مرمت اور پرزہ جات کی فراہمی کیلیے بھی بعد از فروخت سروس نیٹ ورک قائم کیا جائیگا۔واضح رہے کہ برقی گاڑیوں میں پاور ونڈو، المونیم الائے رم، ڈسک بریک، سینٹرل لاکنگ سسٹم، ریموٹ کیز، ایئرکولر(آپشنل) ایئر ہیٹرسمیت ریڈیو، یو ایس بی، اے یو ایکس، عقبی کیمرہ ڈسپلے، ویڈیو اور اسپیکرز کی سہولت بھی موجود ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کی سپر آفر آگئی ،کرکٹ کے وہ متوالے خوش ہو جائیں جنہوں نے اب تک ٹکٹ نہیں خریدے کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے پی ایس ایل فائنل کی محدود ٹکٹیں آن لائن فروخت کے لئے پیش کردی ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق شائقین مخصوص ویب سائٹ پر 8اور 12 ہزار والے ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔
پی ایس ایل فائنل کےٹکٹ مقامی ہوٹل سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔