اتوار, 05 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے دروازے کھل گئے ،آئی سی سی کی پاکستان ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے کہا ہے ۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل الیون ستمبر میں پاکستان جائے گی جو لاہور میں چار ٹی20 میچ کھیلے گی۔
 
نجم سیٹھی نے بتا یا کہ آئی سی سی ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک انٹرنیشنل ٹیم کی سربراہی کریں گےجو پاکستان میں ایک دو نہیں چار میچز کھیلے گی ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ صورتحال بہتر ہورہی ہے ، آئندہ لاہور ،پنڈی اور کراچی میں پی ایس ایل میچز ہو سکتے ہیں ۔ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا کرکٹ سے تعلق نہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکوچ ووین رچرڈز لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئے۔
ووین رچرڈز کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں لاہور ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے وہ دبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی تھی۔
غیر ملکی کھلاڑیوں میں ڈیوڈ میلان اور کرس جارڈن، مارلن سیموئیل ،کرس جورڈن اور انعام الحق پہلے ہی پاکستان سے روانہ ہو چکے ہیں۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا نیا گلیکسی ایس 8 فون 29 مارچ کو سامنے آنے والا ہے مگر اس کی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر لیکس پہلے ہی سامنے آچکی ہیں۔
مگر اس کی ایک بالکل واضح تصویر سامنے آئی ہے جس سے سام سنگ کے اس فون میں کی جانے والی ڈیزائن کی بڑی تبدیلیوں کے بارے میں کافی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
2017 میں سام سنگ کے اس فلیگ شپ فون کی تصویر سلیش لیکس نامی ویب سائٹ نے لیک کی ہے۔
اس تصویر میں اس کے نئے آن اسکرین ہوم بٹن کو بھی دکھایا گیا ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کا فرنٹ کس حد تک بارڈر لیس ہے جس کے گرد بارڈر نہ ہونے کے برابر ہے۔
سام سنگ کے اس فون سے ہوم بٹن کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ گلیکسی ایس ایٹ پلس کے بیک کی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کیمرے کے برابر ایک اور سنسر ہے جو کہ فنگر پرنٹ ریڈر ہوسکتا ہے۔
اس سے پہلے فنگر پرنٹ کی افواہیں تو سامنے آئی تھی مگر یہ اس کی تصدیق کرنے والی تصویر ہے۔
کچھ اطلاعات کے مطابق یہ ریڈر فزیکل ہوم بٹن کی طرح بھی کام کرے گا تاہم اس کا امکان کافی کم ہے کیونکہ سام سنگ اپنے صارفین کو بیک سے فون چلانے کے لیے مجبور کرنے کا سوچے گی نہیں۔
29 مارچ کو متعارف کرائے جانے والے اس فون کو سام سنگ کا اب تک کا سب سے طاقتور اور بہترین فون قرار دیا جارہا ہے جس کو گلیکسی ایس سیون کے مقابلے میں بالکل بدل دیا گیا ہے تاکہ گلیکسی نوٹ سیون کے دھچکے سے باہر نکلا جاسکے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے مسلم باغ کے قریب ایک ٹرک اور کار میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے 2 افرادکا تعلق ڈیرہ غازی خان اورایک کابارکھان سے ہے۔ذخمی ہونے والے فرد کو پولیس کی جانب سے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے جاتی سردی واپس لوٹ آئی ہے ۔
لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، قصور ، چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے چندعلاقوں میں گہرے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور شہریوں نے ایک بار پھر گرم ملبوسات اوڑھ لئے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے 2روز کے دوران گہرے سیاہ بادل چھائے رہیں گے جبکہ ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جس سے درجہ حرارت 4سے پانچ ڈگری تک گرنے کا امکان ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پشاور زلمی کے کھلاڑی مارلن سیمیول نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ویڈ یو بنا کر سوشل میڈ یا پر شیئر کردی جس نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا
۔ویڈ یو میں مارلن سیمیول پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ فوج پاک فوج سے مشابہ یونیفارم پہن کر کھڑ ے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ہے پاکستان ،گینگسٹر لائف یہ ہوتی ہے ،یہاں سخت سیکیورٹی ہے ۔ویڈ یو میں مارلن سیمیول نے پاکستان کا نعرہ بھی لگا یا ۔
میچ سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں نے میوزیکل پرفارمنس اور پیرا ٹروپر کے قذافی اسٹیڈیم میں اترنے کے شاندار مظاہرے کو خوب انجوائے کیا ۔بعد ازاں ڈیرن سیمی سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایس ایس جی پیرا ٹروپرز کی ٹوپیاں پہن کر تصاویر بنوائیں ۔اس موقع پر پشاور زلمی کے کھلاڑی مارلن سیمیول نے دو ایس ایس جی کمانڈوز کے ساتھ تصویر بنوائی اور اس تصویر میں خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے ایس ایس جی کمانڈوز سے مشابہ یونیفارم پہنا ہوا تھا

 

 

ایمز ٹی وی(ممبئی) بالی ووڈ کی سپر اسٹار ریکھا کی سوانح عمری شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ سدا بہار حسن کی مالک اداکارہ کئی برسوں سے سنجے دت کو اپنا شوہر مانتی ہیں ہندو عقیدے کے مطابق وہ اپنی مانگ میں سنجو بابا ہی کے نام کا سندور لگاتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی سوانح عمری ”ریکھادی انٹولڈ اسٹوری“ کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گرم ہیں کہ 1984 میں ریکھا اور سنجے دت نے شادی کرلی تھی اور اب تک ریکھا انہیں اپنا شوہر مانتی ہیں اور ہندو عقیدے کے مطابق ان ہی کے نام کا سندور لگاتی ہیں۔ دوسری جانب سوانح عمری کے مصنف یاسر عثمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی افواہیں پھیلانے والوں نے کتاب کو صحیح طریقے سے پڑھا ہی نہیں، انہوں نے ایسی کوئی بات کتاب میں لکھی ہی نہیں 1984 میں جب سنجے دت اور ریکھا ”زمین آسمان “ میں ایک ساتھ کام کررہے تھے تو دونوں کی شادی کی خبریں پھیلی ہوئی تھیں اور اس کی تردید سنجے دت نے بھی کی تھی۔یاسر عثمان نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ریکھا کا نام کئی اداکاروں اور یہاں تک کہ پروڈیوسرز کے ساتھ بھی جوڑا جارہا تھا ان میں کمل ہاسن، شیلندرا سنگھ اور راجیو کمار بھی شامل تھے۔ سنجے دت سے ریکھا کی شادی کی خبروں کو صرف اس لیے تقویت ملی کیونکہ سنجو بابا نے ان افواہوں کو اہمیت دی اور ان کی تردید کی تھی

 

 

ایمز ٹی وی(ملتان) دوستی نہ کرنے پر دوموٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان لڑکی کو قتل کردیا۔نجی ٹی وی ابتک نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے القریش کالونی فیز تھری میں فوزیہ شہزادی نامی 20 سالہ لڑکی کو دو موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر روکا اور فائرنگ کردی جس سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔فائرنگ کرنیوالے موٹرسائیکل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعدازاں پولیس نے مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت صادق اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم صادق مقتولہ فوزیہ شہزادی سے مبینہ طور پردوستی کرنا چاہتا تھا جس کے انکار پر ملزم نے مشتعل ہوکر مقتولہ کو ابدی نیند سلادیا

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے ) نے کھلے سمندرمیں کامیاب آپریشن کے بعد14کشتیوں سمیت 80بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیاہے۔ ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گزشتہ روز کھلے سمندر میں پاکستانی حدودکی خلاف ورزی پرکامیاب آپریشن کے بعد80بھارتی ماہی گیرگرفتارکوگرفتارکرلیاہے جبکہ 14 کشتیوں کوبھی تحویل میں لے لیاگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کشتیوں اور بھارتی ماہی گیروں کو کراچی منتقل کیاجارہے۔ بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں ڈاکس پولیس کے حوالے کیا جائے گا

 

 

ایمز ٹی وی(کابل) افغانستان نے دہشتگرد گروپس کی موجودگی کا اعتراف کرلیا، افغان صدراشرف غنی نے اعتراف کرلیا ہے کہ داعش سمیت بیس دہشتگرد گروپ موجود ہیں۔ افغانستان کے صدراشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں داعش سمیت بیس دہشتگرد گروپس ہیں، دہشتگرد گروپس کو ابھرنے میں طالبان نے مدد کی۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوج کی موجودگی کے ذمہ دارطالبان ہیں، طالبان کی وجہ سے غیرملکی افواج کو افغانستان میں رہنے کا کہا، داعش اور دیگر دہشتگرد گروپس افغان عوام کے دشمن ہیں ، امن دشمنوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ یاد رہے اس سے قبل بھی پاکستان اور افغانستان سرحد پر حالیہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی اچھا یا برا دہشت گرد نہیں ہوتا اور جب تک یہ تفریق اور تقسیم رہے گی ہم ہارتے رہیں گے، امید کرتا ہوں کہ ہم دشت گردی کے مقابلے میں کامیاب ہوسکتے ہیں، ہوں گے اور ضرور ہونا چاہیے کیونکہ آنے والی نسل کی زندگی اور خوشحالی اس پر منحصر ہے