جمعرات, 16 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے کے انعام کے اعلان پر عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے
ذرائع کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پرویز خٹک سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت مانگی ہے اور پرویز خٹک کو کہا کہ آپ نے کس بنیاد پر عوام کی رقم پرائیوٹ کلب کیلئے اناﺅنس کی ہے۔
یاد رہے کہ پرویز خٹک نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کے بعد پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ عمران خان شروع دن سے ہی پی ایس ایل کا لاہو رمیں فائنل کرانے کیخلاف تھے اور اس فیصلے کو پاگل پن قراردیا تھا اور غیرملکی کھلاڑیوں کو ’پھٹیچر ‘ اور’ ریلو کٹے‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( ا نٹر ٹینمنٹ ) آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکرشرمین عبید چنائے نے خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی کے لئے اپنی نئی مہم ’آگاہی اپنے مستقبل کے لئے‘کے نام سے شروع کردیا ہے۔ اس مہم میں آئندہ 12 مہینوں میں اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں ویڈیو سیریز جاری کی جائیں گی،جس میں ایسے قوانین واضح کئے جائیں گے جو خواتین کو متاثر کرتے ہیں۔ دو بار آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے نے اس مہم کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے متعدد علاقوں کا سفر کیا اور یہ بات ان کے مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستان میں خواتین اپنے حقوق کے بارے میں بہت کم جانتی ہیں۔ تو ایسے میں وہ کس طرح عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں، ہم ہمیشہ خود کی حفاظت کرسکتے ہیں لیکن ہم طریقہ کار سے واقف نہیں ہیں۔ ایس او سی فلمز ویمنز ایکشن فورم کے تعاون سے ’آگاہی‘ مہم شروع کی ہے،جس کے ذریعہ خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے ایک پورا نظام مرتب کیا ہے جس میں انسان اپنی دماغی لہروں سے روبوٹ کنٹرول کرسکتے ہیں اور غلطی کی صورت میں روبوٹ ازخود اس کی تصحیح کرتا ہے۔ بیکسٹر نامی روبوٹ ایم آئی ٹی میں کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب کے ماہرین نے بنایا ہے جس میں محض دماغی قوت سے ایک پیچیدہ روبوٹ کو قابو کیا جاسکتا ہے اور دیکھنے میں یہ سسٹم کسی سائنس فکشن فلم جیسا دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین نے اسے انسان روبوٹ کے درمیان رابطے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ فی الحال یہ سادہ بائنری حرکات انجام دے سکتا ہے یعنی سامنے موجود دو ڈبوں میں رکھی اشیا کو شناخت کرسکتا ہے۔ تاہم اس پر کام کرنے والی سائنسداں ڈینیئلا رس کے مطابق وہ دن دور نہیں جب ہم روبوٹ کو صرف اپنی سوچ کے ذریعے قدرتی انداز میں چلا کر کئی پیچیدہ کام انجام دے سکیں گے۔ اس نظام کے ذریعے روبوٹ کو غلطیاں کرنے سے روکا بھی جاسکتا ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل دماغ کے ذریعے روبوٹ چلانے کے لیے خاص انداز میں سوچنا پڑتا تھا یا انہیں آواز کے ذریعے احکامات دیئے جاتے تھے جو ایک تھکادینے والا عمل تھا۔ ایم آئی ٹی ماہرین کے مطابق دھیرے دھیرے خود روبوٹ بھی انسانی دماغ پڑھنے اور سمجھنے لگیں گے اور اس سے مزید بہتری ہوگی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمینٹ )میڈاعشق وی توں ، میڈایار وی توں ، جیسے کلاموں کے خالق پٹھانے خان کی70ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔ پٹھانے خان کے گیت آج بھی ملک بھر میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔ ممتازلوک گلوکار غلام محمد عرف پٹھانے خان ء1920 میں جنوبی پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں پیدا ہوئے ، ان کے گائے ہوئے بے شمار لوک گیت اور صوفیانہ کلام آج بھی مقبول ہیں۔ان کے بڑے صاحبزادے اقبال خان نے برسی کے موقع پر اپنے والد کا کلام گاکر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ جنوبی پنجاب کے چھوٹے سے علاقے کوٹ ادو میں پیدا ہونے والے اس گلوکار نے اپنی گائیکی سے بڑ ا نام کمایا اور80 سے زائد ایوارڈ اپنے نام کئے۔ پٹھانے خان 9مارچ ء2000 کوجہانِ فانی سے کوچ کرگئے تھے،انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے کوٹ ادومیں پٹھانے خان یادگار زیر تعمیر ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعظم نواز شریف ٹھٹھہ پہنج گئے۔ٹھٹھہ کے مکلی گرائونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سندھ کی محرومیوں کو دور کرنے کا عزم کیا ہے، سندھ کےقصبوں اور گوٹھوں کو ایک نیا ولولہ دیں گے ، بجلی ، پانی ، سڑکیں ، موٹرویز دیں گے،دھرتی کی پیاس بجھائیں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ سندھ اور خیبرپختونخواکی حکومتوں نے کام نہیں کیے، یہاں آیا ہوں تو آپ کے لیے کچھ لے کر آیا ہوں، سندھ کے دیہات کو پنجاب کے شہروں سے بھی بہتر بنائیں گے، مل کے تعمیر کریں گے، سندھ کے دیہی علاقے بھی تعمیر کریں گے ، کراچی بھی خوبصورت بنائیں گے۔
ٹھٹھہ میں پانچ سو بستروں کا اسپتال قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کو بھی ہیلتھ کارڈ اسکیم میں ہاتھ بٹانا چاہیے ، اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ دینے والوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے، صوبائی حکومت اپنا حصہ ڈالے یا نہ ڈالے ہم ٹھٹھہ کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کارڈ جاری کرنے کے لیے میں خود آؤں گا ، سجاول، ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمد خان سب برابر ہیں ، سب کےلیے ہیلتھ کارڈ ہوگا ، اتنے بڑے پیکج تو کراچی اور پشاور کو نہیں ملتے جو آج ٹھٹھہ کو مل گئے، ہیلتھ کارڈ پر سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اسپتالوں میں علاج ہوسکےگا۔
انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کے بل ضرور اداکیا کریں ، ملک بھر میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے ، بجلی کے وزیر اور سیکریٹری کو یہاں بھجواؤں گا جو یہاں کا مسئلہ حل کریں گے، سجاول اور ٹھٹھہ میں گیس کی فراہمی کاحکم جاری کردیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) بالی وڈ اسٹار اور انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو نیوٹرل مقام پر کلکتہ نائٹ رائڈرز اور پشاور زلمی کے درمیان سیریز کرانے کی پیشکش کردی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 2 کی کامیابی نے جہاں دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کیا وہیں ایونٹ کی کامیابی نے پڑوسی ملک بھارت کو بھی متاثر کیا اور پی ایس ایل 2 فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے چرچے بھی بھارت میں ہورہے ہیں۔ پی ایس ایل 2 کی کامیابی سے بھارتی اداکار شاہ رخ خان اس حد تک متاثر ہوئے ہیں کہ انہوں نے انڈین پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز اور پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کی پیشکش کی ہے۔ bolly wood star,indian premier

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) ربہ زیادہ اچھا نہیں رہبالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کا سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹوں پر تجا ہے۔ اپنے بوائے فرینڈ وراٹ کوہلی کے حوالے سے انوشکا اکثر لوگوں کے نشانے پر رہتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر ٹرول کرنے والے لوگوں کو وہ بزدل بتاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 'سوشل میڈیا کی سائٹوں پر جو لوگ کسی کو بھی ٹرول کرتے ہیں یا بھلا برا کہتے ہیں، میں انھیں بزدل کہوں گی کیونکہ جو سچے لوگ ہیں اور کام کر رہے ہیں ان کے پاس ان تمام چیزوں کے لیے وقت نہیں ہے۔ صرف فالتو لوگوں کے پاس ہی ایسی بکواس چیزوں کے لیے ٹائم ہوتا ہے۔' حال ہی میں انوشکا کو یہ کہتے ہوئے ٹرول کیا گیا تھا کہ ان کی آنے والی فلم 'فلّوري' کو کرکٹ کھلاڑی وراٹ کوہلی پروڈیوسڈ کر رہے ہیں۔