منگل, 30 اپریل 2024

 

ایمز ٹی وی (تجارت)سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 اروپے کمی ، ملک میں ایک تولہ سونا 50 ہزار 600 روپےکا ہوگیا. سندھ صرافہ بازار ایسو سی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 129 روپے کم ہو کر 43 ہزار 371 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 1224 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)داسو پن بجلی منصوبے کے تعمیراتی کام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم سستی بجلی پیدا کرنے کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، داسو اور دیا مر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو رہا ہے، منصوبے کے پہلے مرحلے کے لئے عالمی بینک 58 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا، دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل کے بعد داسو کی صلاحیت دو گنا ہو جائے گی اور ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر اور یکسر تبدیل ہو جائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں اور اقدامات کے بہترین نتائج تسلسل کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں، حکومت نے 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور طویل عرصے کے بعد بجلی کی پیداوار کے ایک بہت بڑے منصوبے کا افتتاح بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
چئیرمین واپڈا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے پہلے حصے پر 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئے گی اور یہ مرحلہ 2021 کے آخر میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ منصبوے کے پہلے مرحلے سے 2 ہزار 160 میگا واٹ قومی نظام میں شامل ہو گی جب کہ منصوبے کی تکمیل سے مجموعی طور پر 4 ہزار 320 میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور فوجی عدالتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسپیکرایاز صادق کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے 9 نکاتی مسودے کی کاپی دی ہے جو وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے اور یہ مسودہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی پیش کیا جائے گا تاکہ وہ بھی ان پر اپنی رائے دے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے قوی امید ہے کہ حکومت اور اپوزیشن فوجی عدالتوں کے معاملے پر متفق ہوجائیں گی۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اس بات کو سمجھتی ہیں کہ فوجی عدالتیں ایسے وقت میں اہم ضرورت ہیں۔ پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل ہوگا اور اس میں اعتزازاحسن اور فاروق ایچ نائیک پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گے

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمستقل نشستوں میں اضافہ ہی بہترین راستہ ہے۔
سکیورٹی کونسل اصلاحات کے حوالے سے بین الحکومتی مباحثہ میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کومزید جمہوری بنانے کیلئے غیرمستقل نشستوں میں اضافہ بہترین راستہ ہے اور اس اقدام سے سلامتی کونسل مزید جمہوری ادارہ بن جائے گا جب کہ اگر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان خطے کو جواب نہیں دے سکتے تو انہیں نمائندگی کا دعویٰ بھی نہیں کرنا چاہیے۔
ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مباحثہ میں اقوام متحدہ میں ویٹو کے اہم مسئلے کو حل کرنے پر بھی زور دیا جو سلامتی کونسل کے افادیت، شفافیت اور جواب دہی میں بڑی رکاوٹ ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)پاک افغان سرحد بند ہونے کے بعد افغان ٹرانزٹ کے لیے افغان امپورٹرز نے اگلے ماہ سے پاکستانی بندرگاہوں کے بجائے ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے تجارت کا فیصلہ کر لیا۔ رہنما پاک افغان چیمبر ، یعقوب شیخ کے مطابق افغان امپورٹرز نے راہ داری بندر عباس منتقل کر دی ہے ، صرف پہلے سے منگوایا گیا مال پاکستانی بندرگاہ آ رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ افغان ٹرانزٹ کے ماہانہ 6500 کنٹینرز پاکستان کے راستے افغانستان جاتے ہیں لیکن اپریل سے یہ پاکستان نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی افغانستان ایکسپورٹ کے لیےپاکستان کی سالانہ دو ارب ڈالر ایکسپورٹ بھی رک گئی جبکہ سیمنٹ ، ٹیکسٹائل اور کھانے پینے کی اشیاء کی ایکسپورٹ کے 2500 کنٹینرز پھنس گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بندرگاہوں اور مختلف علاقوں میں افغان ٹرانزٹ کےلیے پھنسے کنٹینرز کی تعداد 2000 ہو گئی

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کو پتھاروں سے پاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کراچی میں ڈیڑھ لاکھ پتھارے روزانہ سوا دو کروڑ روپے بھتا دیتے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ نے شہر سے پتھارے ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔
کراچی کے تقریبا تمام ہی علاقوں میں پتھارے ہیں لیکن وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں صرف ڈیڑھ لاکھ پتھاروں کا بتایا گیا۔گلشن اقبال،صدر، ایمپریس مارکیٹ، قائدآباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی، شاہ فیصل ، لیاری اورنگی ٹاؤن غرض کراچی کا کوئی علاقہ پتھاروں کے بغیر نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شارع فیصل کو میٹروپول سے اسٹارگیٹ تک چوڑا کرنے کا کام جاری ہے۔ڈرگ روڈ فلائی اوور کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ لانڈھی منزل پمپ فلائی اوور پر بھی کام شروع کیا جاچکا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مارچ کے آخر تک طارق روڈ سے شارع قائدین پر کام مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ جلد مکمل کرنے والوں کو انعام بھی دیا جائے گا.

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی اور ترقی میں خواتین کا کردار نمایاں ہے۔ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ خواتین آگے بڑھیں۔ پاکستان کا آئین اور قانون خواتین کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ فاطمہ جناح کو اہمیت دے کر قائد اعظم نے یہ پیغام دیا کہ پاکستان میں خواتین مردوں کےشانہ بشانہ ہوں گی۔ خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق پاکستان کے قانون میں خوبصورت فریم ورک موجود ہے-
انہوں نے کہا کہ خواتین کو فیصلہ سازی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنا وزیراعظم کا وژن ہے- پاکستان میں زیادہ تر پروگرام خواتین کی سربراہی میں چل رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف میڈیا کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔ پی ایس ایل کی اچھی کوریج کے ذریعے میڈیا نے پاکستان کا بہترامیج دنیا تک پہنچایا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)مصباح الحق ٹوئنٹی 20 لیگ میں شرکت کیلیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئے ہیں۔ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو بھی این او سی جاری کیے جاچکے تھے، آل راونڈر پاکستان سپر لیگ میچ کے دوران ہاتھ زخمی ہونے کی وجہ سے مقابلوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے، آف اسپنر رخصت ہوچکے ہیں۔
فرنچائز ٹورنامنٹ8 سے 12 مارچ تک شیڈول ہے، سلیکٹرز دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری کیلیے لاہور میں مختصر کیمپ بھی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 25 جون کو کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ دو جولائی کومدمقابل ہوگی۔
ورلڈ کپ میں شامل آٹھ ٹیموں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔پہلا میچ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 24 جون کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ ساؤتھ افریقہ سے 25 جون کو کھیلے گی،دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ سے ہوگااور تیسرا میچ روایتی حریف بھارت سے 2 جولائی کو ہوگا۔
قومی ٹیم5 جولائی کو آسٹریلیا ، 8 جولائی کو نیوزی لینڈ ، 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکاکے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ کا فائنل 23 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر ہوگا