جمعرات, 16 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)شاہ رخ کی طرف سے پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کی پیشکش کیے جانے کے بعد ان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز بھی میدان میں آگئی اور کہاہے کہ کے کے آر کوئی بھی غیر غیرمتعلقہ گیم یا لیگ نہیں کھیلنے جارہی جیسا کہ کچھ بے بنیاد خبروں میں دعویٰ کیا جارہاہے ، ہماری طرف سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی۔
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کے کے آر کاکہناتھاکہ ہم پشاور زلمی کیساتھ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔
 
 
یادرہے کہ اس سے قبل نجی چینل  نے کہا تھا کہ شاہ رخ خان نے پاکستان سپر لیگ میں فتخ حاحل کرنے والی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کرا ئی جائے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ دونوں حکومتیں رضامند ہو جائیں تو سیریز دبئی یا لندن میں کراسکتے ہیں اور ایک بار یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو دونوں ممالک کے درمیان انٹرنیشنل لیول پر بھی کرکٹ کی راہ ہموار ہو گی، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
 
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پچھلی خبر کی بھی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تصدیق کی تھی اور اب بھی وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پی ایس ایل میں پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،کرکٹ امن کیلئے راستہ ہموار کرتی ہے۔ قبل ازیں نجی ٹی وی چینلز نے جاوید آفریدی کے حوالے سے خبردی تھی کہ جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ’’میچ کرانے کی اپنی بات پر قائم ہوں‘‘۔ تاہم اب جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تمام افواہوں کو ختم کردیا ہے اور میچ کرانے کی خبر وں کی تردیدکردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی پی ایس ایل میں جیت کے بعد بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی طرف سے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہ رخ نے انہیں مبارکباد دی اور کولکتہ اور پشاور زلمی کے نیوٹرل مقام پر میچ کرانے کی تجویز بھی دی گئی تھی جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سی ای او نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین کوئی سیریز نہیں ہورہی ہے اور اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایمزٹی وی(ٹوبہ ٹیک سنگھ)پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کے تحت سی ٹی ڈی نے جماعت الاحرار کے دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے 2 دہشتگردوں کوکمپوٹرپارٹس میں چھپائے گئےدو کلو دھماکہ خیز مواد کو برآمد کرلیا ہے۔
گرفتار کیے گئے دہشتگرد سمیع اللہ کا تعلق گوجرانوالہ اور شہزاد کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔
 
اجلاس میں فوجی عدالتوں کے لیے پیپلز پارٹی کی 9 نکاتی تجاویز پرغور ہوا، اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی نے صرف دو تجاویز پر ہی اتفاق کیا، پیپلز پارٹی 2 سال کے لئے فوجی عدالتوں کی توسیع پر رضا مند ہوگئی ہے جب کہ فوجی عدالتوں میں سیشن جج بٹھانے کی تجویز سے بھی دستبردار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالتوں کی بحالی سے متعلق بل کل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
 
دوسری جانب اے این پی کے رہنما الیاس بلور نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا کیوں کہ سیاسی جماعتوں میں اب تک کنفیوژن موجود ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی بعض تجاوز واپس لے لی ہیں اور نئے آئینی مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم اب اگر گڑ بڑہوئی تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کریں گے۔ حکومت نے پیش کردہ قانون شہادت 1984 اور اپیل کرنے کا حق دینے کا پیپلزپارٹی کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔
 
اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن، فاروق ایچ نائک، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید، ایم کیو ایم کے فاروق ستار، اے این پی کے غلام احمد بلور، الیاس بلور، وفاقی وزیر زاہد حامد، عثمان خان ترکئی اور اکرم خان درانی، حاصل بزنجو، مشاہد حسین، اعظم سواتی ، حاجی شاہ جی گل آفریدی شریک ہوئے۔

 

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور زلمی کے اعزاز میں دیئے جانیوالے استقبالئے کو منسوخ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف مشتاق غنی نے کہا کہ کیونکہ پشاور زلمی کی ٹیم مصروف ہے اور وہ مختلف شہروں میں ہے تو اس وجہ سے ٹیم کی موجودگی ممکن نہیں ہے اس لئے ان کے اعزاز میں دیا جانیوالا استقبالیہ منسوخ کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم کے اعزاز میں خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے آئندہ ہفتے استقبالیہ دیا جانا تھا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کرنی تھی۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ہانگ کانگ میں ٹی20 کھیلنے کی مصروفیت کے باعث اور دیگر کھلاڑیوں کے مصروف ہونے کی وجہ سے مشتاق غنی نے استقبالیے کے منسوخ ہونے کی تصدیق کردی ہے