جمعرات, 16 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے مراد سعید کے عمل کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر عمران خان کا رویہ اور بھی قابل مذمت تھا کیونکہ جب قیادت کی جانب سے یہ رویہ اپنایا جائے گا تو اس سے تشدد کو فروغ حاصل ہو گا ۔اپوزیشن عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے اور ایشوز پر بات کرنے کی بجائے راہ فرار اختیار کر رہی ہے ۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف نے جو با ت کی وہ انکی گفتگو تھی اور اگر اس میں الفاظ کا تجاوز تھا تو اس پر سپیکر سے رابطہ کیا جاسکتا تھا اور ان الفاظ کو خذف کرایا جا سکتا تھا لیکن اگر آپ تشدد کو جائز قراردیں گے تو مکا مارنا تو کوئی بڑی بات نہیں ۔”مکا ہر کوئی مار سکتا ہے اور ہر کسی کو پڑ سکتا ہے “۔
وزیر قانون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ 4سالہ دور حکومت کے دوران پنجاب اسمبلی میں سب سے زیادہ قورم پورا رہا اور سب سے زیادہ قانون سازی کی گئی کیونکہ اگر قورم پورا نہ ہو تو قانون سازی نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ہونی چاہئیے ۔اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ ہر بات پر قورم کی نشاندہی کر تے ہیں

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ )محبت ،رواداری اور امن کا پیغام پھیلانے کیلئے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا، گلو کاروں نے صوفی کلام اس خوبصورت انداز میں سنایا کہ شرکا بے اختیار جھوم اٹھے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ایگزیکٹو کلب میں سجی صوفی نائٹ میں گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،صوفیانہ شاعری کو جدید انداز میں پیش کر کے گلوکاروں نے خوب داد حاصل کی ۔ صوفیانہ کلام سے تقریب میں شریک غیرملکی مہمان بھی محظوظ ہوئے،تقریب میں پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر سے آئے لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی( اںٹر ٹینمنٹ) نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا )کے زیر اہتمام انٹر نیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فیسٹیول کاآغاز 16مارچ سے کیاجائے گا ۔فیسٹیول میں ملکی وغیرملکی فنکار حصہ لیں گے۔ اس بات کااعلان ناپا کے ڈائریکٹر پروگرامز و ایڈمن ارشد محمود نے جمعرات کے روز ناپامیں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زین احمد ، میوزک آف ہیڈ نفیس احمد ، اکبراسلام ، شیماکرمانی ، ندیم احمد ودیگر موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ناپا نے ہمیشہ باصلاحیت لوگوں کو مواقع فراہم کیے ہیں یہاں ہر زبان بولنے والوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیاجاتا ہے۔ انٹر نیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فیسٹیول 16مارچ سے 2اپریل تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر زین احمد نے بتایا کہ 24پروگرامز میں 5ڈرامے شامل ہیں۔ اس بار فیسٹیول میں نیپال ،فلسطین کے تھیٹر گروپز پہلی بار حصہ لے رہے ہیں جبکہ جرمنی ، امریکا اور اٹلی کے فنکار بھی اپنے اپنے فن کامظاہرہ کریں گے ۔ میوزک آف ہیڈ نفیس احمد ، شیماکرمانی نے بھی خطاب کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ )کنگ کانگ ایکس مین کی کمائی روکنے کے لیے آگیا، کنگ کانگ کی اسکل آئی لینڈ دنیا کے مختلف ممالک میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ دنیا کے سب سے مشہور کرداروں میں سے ایک کنگ کانگ تباہی مچانے آگیا ہے، کنگ کانگ ایکس مین وولورین کی فلم ’لوگن‘ کی کمائی روکے گا یا لوگن کنگ کانگ کی اوپننگ کو پنجہ مارے گا اس بات کا فیصلہ پیر تک ہوجائے گا۔ اس وقت تک لوگن کا بزنس 30 ارب روپے سے زائد ہوچکا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 40ہزار روپے والے پریمیم پرائز بانڈز کا اجراء کردیا ،جس کاانعام 8کروڑ روپے ہے،زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم ٹیکس کٹوتی حکومت کی متعین کردہ شرح کے مطابق ہوگی ۔
اسلام آباد میں پرائز بانڈز کے اجرا کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہتر ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ماہرین پاکستان کو 2030 میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شمار کررہے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہناتھاکہ پریمیم بانڈز کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ماسوائے بینکوں کے ہر فرد اور کمپنی یہ بانڈز خرید سکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں رجسٹرڈ پرائز بانڈ بہت عرصے سے چل رہاہے ،40ہزار روپے کے بانڈ کی رجسٹریشن آج سے شروع کی جارہی ہے ۔