پیر, 06 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹو (نویں اور دسویں) جماعت کے سالانہ امتحانات 28مارچ سے شروع ہونگے اور8 اپریل تک جاری رہیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)وزیراعظم نوازشریف ٹھٹھہ میں شیرازی برادران کے جلسے سے خطاب کریں گے۔
 
 
وزیر اعظم میاں نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے۔ وزیر اعظم اولڈ ٹرمینل سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ٹھٹھہ جائیں گے۔ جہاں وہ شیرازی برادران کے جلسے سے خطاب کریں گے۔
 
میاں نواز شریف جلسے میں شرکت کے بعد واپس کراچی آئیں گے، جہاں سے وہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنمنٹ کالج برائے طلباء ناظم آباد کراچی کی عمارت کا ایک حصہ شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کراچی کو دینے کی منظوری دیدی ہے لاء یونیورسٹی یہاں اپنا کیمپس قائم کرے گی۔
سیکرٹری کالج ایجوکیشن کو اس سلسلے میں سندھ حکومت نے باقاعدہ خط بھی ارسال کر دیا ہے سیکشن آفیسر بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کراچی کو گورنمنٹ کالج برائے طلباء ناظم آباد کا ایک حصہ پانچ سال کیلئے دینے کی سمری منظوری کر لی ہے لہٰذا س سلسلے میں مفاہمت کی یاد داشت کا ایک مسودہ تیار کیا جائے جس میں سیکرٹری ایجوکیشن اور لاء یونیورسٹی کے دستخط ہونے اور ساتھ ہی محکمہ قانون باقاعدہ اسے قانونی شکل بھی دے۔
یاد رہے کہ ناظم آباد میں لاء یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کی تجویز وائس چانسلر ڈاکٹر قاضی خالد کی تھی اس وقت کلفٹن کے ایک اسکول میں لاء کالج کی عمارت قائم کی گئی ہے جبکہ کورنگی میں بھی لاء یونیورسٹی کیلئے 13.9ایکڑ قطعہ اراضی حاصل کر کے اس پر تعمیراتی کام کا اغاز بھی ہو چکا ہے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات سال2016کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات میں کل 1762طلبا ء و طالبات نے رجسٹریشن کرائی،1648شریک ہوئے ، 1488 کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 90.29 فیصد رہا۔
انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کی مارکس شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر 15دن کے اندر ارسال کر دی جائیں گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے موقع پر قوم نے جس جرآت کے ساتھ دہشت گردی کے خوف کو رد کیا ہے ،جس پر ساری قوم اور ہم بھی مبارکباد کے مستحق ہیں،پی ایس ایل کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے خرچ کے معاملے پر بعض لوگ غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ،ڈیوٹی دینے والے اہلکار اگر میچ نہ ہوتا تو کیا سرکاری اہلکار اس دن ڈیوٹی نہ دیتے ،کیا تین ٹائم کھانا نہ کھاتے ؟سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنا روٹین کا کام کیا ہے ۔
رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کے لئے ہم نے کوئی جلد بازی میں فیصلہ نہیں کیا ،لاہور میں فائنل کا فیصلہ ایک سال پہلے ہو گیا تھا ،دو ماہ قبل نجم سیٹھی نے تو اعلان بھی کر دیا تھا ،حکومت نہیں عوام کے اصرار پر لاہور میں فائنل میچ ہوا ، جب ساری دنیا کہہ رہی تھی کہ پی ایس ایل کا فائنل دو ٹیموں کے درمیان نہیں پاکستان اور دہشت گردی کے درمیان ہے اور دہشت گردوں نے بھی اس عزم کو کمزور کرنے کے لئے دہشت گردی کا ہدف بنایا ہوا تھا ،اس پر حکومت نے متحرک ہونا تھا اور سیکیورٹی معماملے پر ہم نے کوئی کمپرومائز نہیں کیا ،
میچ کی میزبانی پنجاب گورنمنٹ نے نہیں پی سی بی نے کی ،ہم نے صرف اس میچ کے لئے سیکیورٹی انتظامات کئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان منفی سیاست کے لیڈر ہیں ،اپنے مخالفین کے بارے میں عمران انتہائی گھٹیا اور بے ہودہ الفاظ استعمال کرتے ہیں ،ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ وہ تو پی ایس ایل فائنل میں کچھ نہ کچھ ہونے کی دعائیں کرتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست سے عمران خان کو زیادہ نقصان کھلاڑیوں کے بارے میں منفی زبان استعمال کرنے سے ہوا ہے ،عمران خان کے کھلاڑیوں کے بارے میں الفاظ ننگی گالیاں ہیں ،اب وہ اپنے جھوٹ کو چھپانے کے لئے سو غلطیاں کریں گے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ملک میں اصل سیاستدان سامنے آئیں گے پھٹیچر نہیں ، پانامہ کیس ملک کا سیاسی رخ بدلے گا ، پاک پتن کی معروف سیاسی شخصیت اورمسلم لیگ قاف کے سابق ایم این اے پیر محمد شاہ کھگہ ’’کپتان‘‘ کے قافلے میں شامل ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں پاک پتن کی معروف شخصیت اور مسلم لیگ قاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد شاہ کھگہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امید ہے کہ ملک میں اصل سیاستدان سامنے آئیں گے پھٹیچر نہیں ، پانامہ کیس ملک کا سیاسی رخ بدلے گا ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے لوگ ہر جگہ بیٹھے ہوئے ہیں ،کرپٹ مافیا کی جڑیں اپوزیشن میں بھی پہنچ چکی ہیں ۔
دوسری طرف اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہاگر ملک آگے نہیں بڑھ رہا تو اس کی بنیادی وجہ کرپشن ہے،میں آئین کے اندر رہتے ہوئے جتنا کچھ اپنی قوم کیلئے کر سکتا تھا کر لیا، میں اللہ کے پاس جاوں تو یہ کہ سکتا ہوں کہ میں نے پوری کوشش کی، اب معاملہ سپریم کورٹ کے پاس ہے اور میں اپنی کوشش سے مطمئن ہوں۔

 

 

ایمز ٹی وی(مظفر گڑھ) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رات گئے کنٹرول لائن پر بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہے ، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے گاﺅں بروہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج نے بھارتی شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں

 

 

ایمز ٹی وی(سکھر) سندھ کے کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 16 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ۔
سندھ کے کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔ ملزمان نے اپنے پاس موجود جدید اسلحہ ، راکٹ لانچر ، ہینڈ گرنیڈ،رائفلیں ، پستول ، کلاشکوف، ہزاروں کارتوں اور گولیاں بھی رینجرز کے حوالے کر دی ۔فراری سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
ملزمان کا کہنا تھا کہ ”ہم جرائم سے بھری اپنی زندگی سے تنگ آچکے ہیں اور قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں “۔
دوسری جانب رینجرز حکام نے فراریوں کی جانب سے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملزمان ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں ان کے ساتھ نرمی سے برتا جائے گا اور ان کی اصلاح کی جائے گی تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں

 

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں شفاف حکمرانی دیکھ کر پنجاب کے حکمران حواس باختہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمرانوں کواب اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظرآنے لگا ہے۔
رانا ثناءاللہ اورعابد شیرعلی ہر وقت دوسروں پر کیچڑاچھالنے کی تلاش میں ہی رہتے ہیں، متعصبانہ طرز عمل دونوں رہنماوں کوسیاسی طورپرختم کرنے والا ہے۔

 

 

ایمز ٹٰ وی(مظفر گڑھ) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بھی چائے والا بن گئے ، عوامی رابطہ مہم کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھوں سے چائے بنائی اور ووٹرز کو پیش کی ۔
مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 178سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے جمشید دستی نے لوگوں کو چائے پلانا شروع کر دی ، اپنے انتخابی حلقے میں انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے جس دوران جمشید دستی نے ایک ڈھابے پر جا کر چائے بنائی اور لوگوں کو خود پیش کی ۔
 
جمشید دستی کو چائے بناتا دیکھ کر لوگوں کا رش لگ گیا جنہوں نے ان کی ویڈیو بھی بنائی اور سیلفیاں بھی لیں