ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمینٹ )میڈاعشق وی توں ، میڈایار وی توں ، جیسے کلاموں کے خالق پٹھانے خان کی70ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔ پٹھانے خان کے گیت آج بھی ملک بھر میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔ ممتازلوک گلوکار غلام محمد عرف پٹھانے خان ء1920 میں جنوبی پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں پیدا ہوئے ، ان کے گائے ہوئے بے شمار لوک گیت اور صوفیانہ کلام آج بھی مقبول ہیں۔ان کے بڑے صاحبزادے اقبال خان نے برسی کے موقع پر اپنے والد کا کلام گاکر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ جنوبی پنجاب کے چھوٹے سے علاقے کوٹ ادو میں پیدا ہونے والے اس گلوکار نے اپنی گائیکی سے بڑ ا نام کمایا اور80 سے زائد ایوارڈ اپنے نام کئے۔ پٹھانے خان 9مارچ ء2000 کوجہانِ فانی سے کوچ کرگئے تھے،انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے کوٹ ادومیں پٹھانے خان یادگار زیر تعمیر ہے۔