ھفتہ, 04 مئی 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) پاکستان نے سرکاری طور پر امریکی صدر باراک اوباما کے دورہٴ بھارت کو جنوبی ایشیا کے خطے میں استحکام کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس دورے سے بھارت کو شہ مل سکتی ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما کے دورہٴ بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ یہ دورہ خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ’جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اوباما صاحب اپنا کردار اداکریں گے‘۔

اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں امن پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کی اقتصادی صورتحال بہتر ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہٴ پاکستان کے موقع پر انہیں ہندوستان سے متعلق اسلام آباد کے تحفظات سے آگا ہ کر دیا گیا تھا:’’سیکرٹری کیری یہاں آئے تھے تو ہم نے انہیں اپنے جو خدشات تھے ہندوستان کی جارحیت سے متعلق، وہ پہنچا دیے تھے۔‘‘

تاہم دفاعی امور کے تجزیہ کار لفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان سول جوہری معاہدےپر ہونے والی پیش رفت یقیناً پاکستان کے لیے تشویش کی بات ہے۔اس پیشرفت کے تحت اب امریکی کمپنیاں بھارت کو غیر فوجی جوہری ٹیکنالوجی فراہم کر سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ’امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک مضبوط پارٹنر شپ سامنے آئی ہے تواس کا ایک پہلو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بھارت خصوصاً مودی حکومت نے جو جارحانہ رویہ پاکستان کے بارے اپنا رکھا ہے، اس میں اضافہ ہو کیونکہ بھارت کو اوبامہ کے دورے سے ایک شہ ملے گی‘۔

طلعت مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھی اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اپنے اقدامات کیے ہیں اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہٴ چین اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ادھر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علیحدگی پسند دھڑے حریت کانفرنس کے رہنما آغا حسن بڈگامی نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدر باراک اوباما مسئلہٴ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پیر کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اوباما صاحب بھارت کو کہیں کہ وہ سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت کیوں نہیں دیتی‘۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرہرمنٹ میں ٹوئیٹس کا انبار لگ جاتا ہے اورٹوئیٹر صارفین کیلئے آف لائن ہونے کے بعد اپ ڈیٹس کا جائزہ لینا لگ بھگ ناممکن ہی ہوتا ہے لیکن ٹوئیٹر نے اس صارفین کی اس مشکل کا حل نکال لیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے صارفین کے لیے نیا فیچر ری کیپ متعارف کرادیا ہے۔

وئیٹر کے نئے فیچر ری کیپ  کے زریعے صارفین آف لائن گھنٹوں کے دوران کی اپڈیٹس کا جائزہ لے سکیں گے، اس فیچر کے زریعے مخصوص تعداد میں ٹوئیٹس ہائی لائٹ ہوجائیں گی، جو صارفین اپنے آف لائن اوقات میں دیکھنے سے محروم رہ گئے ہوں گے۔

ٹوئیٹر انتظامیہ کے مطابق اس فیچر کے زریعے صارفین تیزی سے ہونے والی اپڈیٹس کو دیکھ سکیں گے اور اس سے سائٹ کی رئیل ٹائم نیچر بھی متاثر نہیں ہوں گی۔

 ایمز ٹی وی (کراچی)اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ میری فلم "میں ہوں شاہد آفریدی" کو میری سوچ سے بھی زیادہ رسپانس ملا۔ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہرا دور لوٹ آیا ہے ۔ میں اپنے آپ کو اس حوالے سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں میرا بھی تھوڑا سا حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہارکرتے ہوے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اب معیاری اور اچھی فلمیں بن رہی ہیں ڈرامہ انڈسٹری میں میرے کام کو سہر اہاگیا ۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہناتھا کہ فلم میں میرے آئٹم سانگ پر بہت سی متنازعہ خبریں چلیں اس قسم کی خبروں سے پہلے تو میں بہت پریشان ہوئی کیونکہ شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لئے میں نے بہت محنت کی ہے اور اس کو برقرار رکھنا میری اولین ترجیح ہے لیکن پھر میں نے ان خبروں پر دھیان دینا چھوڑ دیا۔ فن کار کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا حق ہوتا ہے ۔ ڈانس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اب وہ دور گزر گیا جب کھیتوں میں بھاری بھرکم ہیروئنز چھلانگیں لگا کر ناچ رہی ہوتی تھیں وقت کے ساتھ اب ہماری فلم انڈسٹری میں بھی جدت آئی ہے اسکو تسلیم کرنا پڑے گا۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) ماہرین کے مطابق زہانت کے مقابلے میں بچے کی شخصیت مستقبل کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ریسرچ سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کے زہانت قدرت کی عطا کردا ہے مگر تعلیمی میدان میں کامیابیوں کیلئے صرف زہانت نہیں بلکہ اچھی شخصیت بھی بہت اہمیت کی حامل ہے اگر بچے کی شخصیت اچھی ہوگی تو اساتذہ اور طلبہ کے درمیان تعلقات بہتر ہونگے جو تعلیمی میدان میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی)وفاقی جامعہ اردو عبدالحق کیپمس سمسٹر پروگرام کے طلبہ مارکس شیٹ سے محرُم ،تفصیلات کے مطابق سال 2014 سے اب تک سمسٹرز کی مارکس شیٹ جاری نہ ہوسکیں ،طلبہ کا کہنا ہے کہ با ربار مارکس شیٹ کے مطالبہ پر انہیں گلشن کیمپس جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاہم وہاں بھی کوی سنواءی نہیں ہوتی ،سال 2014 سے اب تک کسی بھی بحی طالب علم کو مارکس شیٹ جاری نہیں ہوسکی.

ایمز ٹی وی ( لاہور) لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں چھ سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد قتل کرنے والا 17 سالہ مرکزی ملزم شعیب پیر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق پیر کو ملزم شعیب کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پولیس وین میں ملزم شعیب نے مبینہ طور پرپولیس اہلکار سے رائفل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 جنوری کو گرین ٹاؤن میں واقع ایک مسجد سے چھ سالہ معین کی برہنہ لاش ملی تھی جسے پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی ہراسگی ثابت ہونے پر پولیس نے مسجد کے موذن سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تھی۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مسجد کے موذن کو مقامی پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا تاہم پولیس یا کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

ایمز ٹی وی (کراچی)جامعہ داود میںدو طلبہ تنظیوں تصادم متعدد طلبہ زخمی ہوگے،کلاس کے آغاز سے کمیپس میں دونوں طلبہ تنظیموں میں کشدگی کا آغاز نے آنے والے طلبہ کو تنطیم میں شمولیت کروانے پر ہوا جو آج تصادم میں تبدیل ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا،

تصادم اسلامی جمعیت طلبہ اور پی ایس ایف میں ہوا دونون جانب سے پتھروں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا 

جامعہ میں تعیلمی عمل کل تک کے لیے معطل کردیا گیا ہے واضع رہے اس سے پہلے جامعہ رکاچی اور جامعہ اردو میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہو چکے ہیں

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز (ایوننگ پروگرام) کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 26 جنوری سے 2 فروری تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلباء و طلبات جو جاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ صرف 26 تا 29 جنوری تک 500 روپے کے عوض کلیم فارم  یو بی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل کر کے جمع کرواسکتے ہیں ۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جمع کراتے ہوئے کلوزنگ پر سٹیج کو بھی محفوظ رکھیں۔

ایمز ٹی وی ( فارن ڈیسک) ۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں چین کے وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کی اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے خطے میں امن و امان کی صورت حال اور ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے پاکستان کو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چین دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں اورقومی اتفاق رائے کو سراہتاہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی ثابت ہورہا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ ریاضی کے تحت ہونے والے آئی ٹی پروگرام میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ انفارمیشن سسٹم ، ڈپلومہانفارمیشن ٹیکنالوجی ، بزنس

میں ڈپلومہ انفارمیشن اورٹیکنالوجی ٹیلی کمیونیکشن ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ بھی شامل ہیں جو ایک سال کی مدت پر مشتمل ہیں۔ سرٹیفکیٹ ڈپلومہ میں چھ ماہ پر مشتمل 9 پروگرام ہیں جن میں گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈیلو لپمنٹ ، مارکٹینگ ، مینجمنٹ اینڈ ای کامرس ، ریسورس اینڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ہیمومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ لیبرلاء ، لیڈر شپ مینجمنٹ اور اکاؤنٹنگ سوٖٖفٹ وئیر شامل ہیں ۔ اس ہی طرح سول ٹیکنالوجی اسکل انہانسمنٹ سرٹیفکیٹ پروگرام میں بھی چھ ماہ کے تین کورسز ہیں ان کورمز میں کنسٹرکشن مینجمنٹ ، کوانٹیٹی سروئنگ اینڈ کاسٹینگ اور کنکریٹ ٹیکنالوجی شامل ہیں