ھفتہ, 04 مئی 2024


تھر میں غذائی قلت برقرار ،مزید سات بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ایمز ٹی وی (تھر پارکر) تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں 7 ماہ کا ساگر مکیش اور اسلام کوٹ میں ڈیڑھ ماہ کا بچہ غذائی قلت کے باعث ذندگی کی بازی ہار گیا۔ رواں ماہ غذائی قلت، غربت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث دم    توڑنے والوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے جن میں 76 بچے ہیں۔معصوم بچوں کی اموات میں اضافے کے باوجود صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی بے حسی برقرار ہے اور گندم کی تقسیم کا پانچواں مرحلہ ڈھائی ماہ بعد بھی مکمل نہیں ہوسکا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment