ھفتہ, 04 مئی 2024


جامعہ کراچی کی جانب سے بیچلرز اور ماسٹرز (ایوننگ پروگرام) کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئ ۔

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز (ایوننگ پروگرام) کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 26 جنوری سے 2 فروری تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلباء و طلبات جو جاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ صرف 26 تا 29 جنوری تک 500 روپے کے عوض کلیم فارم  یو بی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل کر کے جمع کرواسکتے ہیں ۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جمع کراتے ہوئے کلوزنگ پر سٹیج کو بھی محفوظ رکھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment