ھفتہ, 04 مئی 2024

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آف اسپنر سعید اجمل نے ورلڈ کپ میں شرکت کا عزم ظاہر کر دیا،  کا کہنا ہے کہ چنئی میں آفیشل بائیو مکینک ٹیسٹ کلیئر کرنے کیلیے پُر امید ہوں جس کے بعد میگا ایونٹ کیلیے طلب کیا گیا تو ضرورغور کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ ایکشن کلیئر ہونے پر میری بولنگ میں پہلے  جیسا دم خم نہیں رہے گا، بازو کے خم کی قانونی حد کے اندر رہتے ہوئے ’’دوسرا‘‘  سمیت مزید 2 نئی گیندیں کرنے پر مہارت حاصل کر لی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سعید  اجمل کا کہنا تھا کہ کہ اگر چنئی میں آفیشل بائیو مکینک ٹیسٹ کلیئر کر بھی لیا تو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کروںگا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا ماننا ہے کہ آئندہ ماہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں کسی بھی غیر متعلقہ فرد کے لیے میچ فکس کرنا بہت مشکل ہو گا۔ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے خراب رویے کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کرے گی۔یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں کھیل میں کرپشن کے متعدد واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک خصوصی انٹرویو میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اگر کرپشن کے پہلو کا جائزہ لیا جائے تو میں وثوق سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ ہم اب تک کی سب بہترین تیاریاں کی ہیں۔

ایمز ٹی وی ( فارن ڈیسک) او آئی سی سیکریٹری جنرل عیاد مدنی کہ مطابق چارلی ایبڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی۔عالمی میڈیا کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں عیاد مدنی نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکے شائع کیے جانے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا یورپی اور فرانسیسی قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو نے توہین آمیز خاکے شائع کئے تھے جس پر اس کے دفتر پر حملہ بھی ہوا تھا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد )انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ناصر خان درانی نے سانحہ پشاور کی تفتیش میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ میں ملوث بیشتر ملزمان پاکستان اور افغانستان سے گرفتارہوچکے ہیں۔سانحہ پشاور کے شہدا کے چہلم پر آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی نے کہا کہ تفتیش درست سمت میں جاری ہے اور اس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی بڑی تعداد میں گرفتاریاں کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور عسکری قیادت افغان قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ پشاور میں 16 دسمبرکو آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 134 بچوں سمیت 144 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تمام دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ آج شہدا کے چہلم کے موقع پر صوبہ خیبرپختونخوا میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی ( فارن ڈیسک )گالف کے مشہور امریکی کھلاڑی ٹائیگر ووڈز کی اپنی دوست (گرل فرینڈ) لینڈسے وون کو سرپرائز دینے کی کوشش میں دانت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔لینڈسے اٹلی میں جاری خواتین کے عالمی اسکینگ کپ میں شریک جہاں ٹائیگر ووڈز ان سے ’سرپرائز‘ ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ٹائیگر ووڈز نے آنکھوں پر سیاہ بڑا سا چشمہ لگایا ہوا تھا جبکہ چہرے پر بظاہر سردی سے بچنے کے لیے ماسک بھی پہنا ہوا تھا لیکن ٹایئگر ووڈز نے اپنا ماسک ہٹایا تو ان کے سامنے کے دانتوں میں سے ایک غائب تھامعلوم ہوا کہ بھیڑ میں ایک فوٹو گرافر کا کیمرا ان کے منہ سے ٹکرا گیا تھا جس سے ان کا دانت ٹوٹ گیا۔اسکینگ کے مقابلوں میں ٹائیگر ووڈز کی دوست وون نے کامیابی حاصل کی اور جو کی ان کی ورلڈ کپ اسکینگ کے مقابلوں میں ان کی 63ویں کامیابی تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے 63 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا جس میں ورلڈ کپ میں 62 کامیابیاں حاصل کی گئی تھیں

 

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے متحدہ قومی موومنٹ  کی جانب سے کراچی میں فوج بلانے کے مطالبے کو 'غیر سنجیدہ ' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کراچی میں فوج آئی تو سب سے زیادہ احتجاج بھی ایم کیو ایم ہی کرے گی۔ بدھ کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کے آپریشن پر تنقید کی ہے اور اگر کراچی آپریشن کی نگرانی کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا تو متحدہ اپنے مطالبے سے فوراً پیچھے ہٹ جائے گی۔ شرجیل میمن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ عوام کو یرغمال بنا کر سیاست کرتے ہیں اور ایم کیو ایم جب تک حکومت میں ہوتی ہے، انہیں سب کچھ اچھا لگتا ہے۔ تاہم متحدہ آج بھی اقتدار میں ہے اور گزشتہ بارہ سال سے گورنرسندھ بھی اسی جماعت کا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردوں کی گرفتاریاں جاری ہیں اور ایم کیوایم کے پاس اب تنقید کےعلاوہ کچھ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ پانچ جنوری کو ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھا۔ ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کرچی شہر میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کر رہی ہے، جہاں طالبان اپنی جڑیں مضبوط کر رہے ہیں۔ نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس حوالے سے وزیراعظم کو ایک خط بھی تحریر کیا ہے۔  واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے یہ مطالبہ کوئی نیا نہیں اور پارٹی قائد الطاف حسین متعدد مرتبہ کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا کہہ چکے ہیں۔ گزشتہ برس 27 اگست کو لندن سے جاری کیے گئے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا تھا کہ کراچی کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے، لہذا وزیراعظم نواز شریف کو شہر کی ذمہ داری فوج کے سپرد کردینی چاہیے۔ پاکستان کا معاشی حب کراچی گزشتہ کئی عشروں سے مختلف تنازعات کا شکار ہے، جہاں لینڈ مافیا، گینگ وار اور فرقہ وارانہ، مذہبی اور لسانی مسائل سر اٹھاتے رہتے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عسکریت پسند کراچی کو ایک محفوظ پناہ گاہ تصور کرتے ہیں اور بینک ڈکیتی، لوٹ مار اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے ذریعے فنڈز اکٹھے کرتے ہیں۔ جبکہ یاسی جماعتوں نے بھی اپنے مفادات کے لیے کراچی کو میدان جنگ بنا رکھا ہے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان تحریک انصاف کے 4 ارکان سندھ اسمبلی کے استعفیٰ منظور کر لیے گئے ہیں۔اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے ثمر عباس، خرم شیر زمان، حفیظ الدین اور سیما ضیا کے استعفی منظور کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔آغا سراج درانی کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے ان کے نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر فیصلہ کیا گیا۔تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان کی قیادت میں چاروں ارکان نے یکم ستمبر 2014 کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں استعفی جمع کروائے تھے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد )اعلی سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر دفاع، چاروں صوبوں کے وزرا اعلی اور  آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگرحکام شریک ہیں۔ اجلاس کے ابتدا میں وزیراعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق جو فیصلے کئے گئے ہیں ان پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔ ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد )اعلی سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر دفاع، چاروں صوبوں کے وزرا اعلی اور  آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگرحکام شریک ہیں۔ اجلاس کے ابتدا میں وزیراعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق جو فیصلے کئے گئے ہیں ان پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔

ایمز ٹی وی (بونیر) صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ بونیر کے اساتذہ نے یہ کہہ کر اسکول کے اوقات کار میں اسلحہ رکھنے سے انکار کردیا ہے کہ اسکول اسٹاف اور طلبہ کو سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ یہ فیصلہ گورنمنٹ ہائی اسکول سواری میں گزشتہ روز آل پرائمری اسکول ٹیچرز ایسو سی ایشن کے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر اکبرعلی باچا، چیئرمین معراج علی شاہ اور جنرل سیکریٹری خالد سیماب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اساتذہ اسکولوں میں حالیہ سیکیورٹی پالیسی کے حق میں نہیں ہیں، کیونکہ اساتذہ کا کام اسکولوں کی حفاظت نہیں بلکہ بچوں کو پڑھانا اور تعلیم دینا ہے۔ واضح رہے کہ سولہ دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے بعد ملک بھر کے اسکولوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کچھ اہم فیصلے کیے گئے تھے، جن کے تحت حفاظت کی غرض سے اساتذہ اوراسکول اسٹاف کو لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کا بھی کہا گیا تھا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ طلبہ اور اساتذہ کو سیکیورٹی کی فراہمی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے چھٹیوں کے دوران اسکول میں اساتذہ کی موجودگی کے فیصلے کو بھی مسترد کردیا۔ دوسری جانب شرکاء نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ڈسٹرکٹ میں انسدادِ پولیو مہم نہیں چلنے دی جائے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج یعنی بدھ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)امریکہ کے  صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ  ہم دہشت گردوں کا پیچھا کرکےان کا نیٹ ورک ختم کردیں گے، امریکا نے ہمیشہ بدلتے حالات کے ساتھ سخت اور مشکل فیصلے کئے۔

امریکا جہاں دہشت گردی کا خطرہ محسوس کرے گا وہاں کارروائی کرکے اس کا خاتمہ کر دے گا، پاکستان سے لے کرپیرس تک دہشت گردی کا شکار تمام افراد کے ساتھ ہیں، پشاور اسکول پر حملہ کرنے واے دہشت گردوں کا پیچھا کرکے ان کا خاتمہ کریں گے۔امریکا کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے باراک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی افغانستان اورعراق میں ہی رہیں گے، داعش کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر مقابلہ کریں گے

کیوبا میں امریکا کی بدنام زمانہ جیل کے حوالے سے امریکی صدر نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ گوانتا ناموبے جیل کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، ہمیں کیوباکےساتھ بہترتعلقات استوارکرناہوں گے، دہشت گردی کے خلاف امریکی فوجیوں کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

امریکی صدر کے کانگریس میں خطاب کے دوران ان کی اہلیہ مشعل اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری بھی کانگریس میں موجود تھے-امریکا کی داخلی معاشی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ 6سال پہلے وعدہ کیا تھا معیشت کو مضبوط کریں گے، اب اقتصادی بدحالی کا سایہ امریکا سے رخصت ہوگیا ہے