ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کے ندی نالوں سے نکلنے والا گندہ پانی بحیرہ عرب میں آلودگی کی بڑی وجہ بن گیا ۔ کراچی کے سمندر کے ساتھ بھنے والے بحیرہ عرب کو کراچی کے ندی نالوں سے نقصان پہنچ رہا ہے۔ کراچی واٹر سیوریج کے مینجنگ ڈائریکٹر حسن رضا زیدی کا کہنا تھا کہ گھروں ، دفاتر ، فیکٹریوں اور دیگر جگہوں کا پانی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے سمندر میں داخل ہورہاہے جو آلودگی کی ایک اہم وجہ ہے۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں مئیر اور نائب میئر اور دیگر اضلاع کی کاپریشنوں کے ضلعی چئیر مین  منتخب کیئے جائیںگے۔

ایمز ٹی وی ( کراچی) کراچی ہونیورسٹی میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں سمینار آج منعقد ہوگا جس میں ایک لیکچر جنوبی ایشیاء میں سلامتی کا موجودہ نظام ، پاک بھارت مسابقت کا رویہ،جوہری ہتھیاروں کے تناظر کا ہوگا ۔

ایمز ٹی وی پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز کی فضائی کاروائی کم کم 76 شدت پسند ہلاک۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کاروائی منگل کو وزیرستان کے علاقے  د تہ خیل میں کی گئی۔ اس دوران دہشت گردوں کے 6 ٹھکانے اور اسلحے کے ایک زخیرے کو تباہ کردیا گیا ۔ واضح رہے کے گذرشتہ اتوار  بھی جیٹ طیاروں کی بم باری سے 35 شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) شمال مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے نیویارک اور بوسٹن میں زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ماہرین موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمولات زندگی مزید مشکل ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سرمائی نامی طوفان ’جونو‘ جرسی، مین اور نیو ہیمپشائر ریاستوں میں 25 انچ تک برفباری کا باعث بن سکتا ہے۔
متعدد امریکی ریاستوں میں کئی انچ برف پڑی جس کے بعد وہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ): بلوچستان کی صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے ڈاکٹر کلیم اللہ کو کوئٹہ کے ميىٔرکیلئے بلدیاتی انتخابات میں لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر کلیم اللہ کا تعلق پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے۔ صوبے کی حکومت کو چلانے والی پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نواز اور نیشنل پارٹی نے کوئٹہ کیلئے ایک متفقہ مئیر لانے پر اتفاق کیا ہے۔ فیصلے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کی مشاورت سے کوئٹہ کے نائب میئر کیلئے مسلم لیگ نواز کے یونس لہری کو نامزد کیا جاسکتا ہے۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پختونخوا کے صوبائی صدر عثمان کاکر اور مسلم لیگ نواز کے بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نصب اللہ بازئی نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان متفقہ طور پر کوئٹہ کے مئیر اور نائب مئیر کو الیکشن میں نامزد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔  بازائی نے اس موقع پر کہا ہے کہ انھوں نے یہ اتحاد کوئٹہ کے شہریوں کی بہتری کے باعث کیا ہے۔ ادھر آل پارٹیز ڈیموکرٹک الائنس کی جانب سے قاضی عبدالقاہر اچکزئی کو مئیر اور رضا وکیل کو نائب مئیر کی نشستوں کے کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔ اچکزئی کا تعلق جمعیت علماءاسلام اور رضا کا تعلق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے ہیں۔

یہ بات واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں 28 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ہو نے جارہے ہیں جس میں صوبے بھر سے 10 ہزار 6 سو کونسلرز، 7 سو25 مئیر، نائب مئیر، چئیرمین اور وائس چئیرمین کا انتخاب کیا جائے گا

ایمز ٹی وی (اسلام آباد): سپریم کورٹ نے 21ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف درخواست پر وفاق اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 21 ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی پیروی حامد خان نے کی۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے عجلت میں 21ویں ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی، قومی اسمبلی میں مختصر بحث کے بعد 6جنوری کو ترمیم کی منظوری دی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹ میں بغیر کسی بحث کے اسی روز بل کو منظور کیا گیا۔ جسٹس گلزار احمد نے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ اس ترمیم میں ایک فریق تھے۔ حامد خان نے کہا کہ وہ لاہور ہائی کورٹ بار کی درخواست کی پیروی کر رہے ہیں، وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اے پی سی کی طرف سے بنائی گئی قانونی کمیٹی میں میں نے کھل کر اس ترمیم کی مخالفت کی، خوش قسمتی سے میری جماعت کے 34 ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 3-175 متاثر ہوا جو عدلیہ کو ایگزیکٹیو سے الگ کرتا ہے، آئینی ترمیم سے آرٹیکل A-2 بھی متاثر ہوا جس میں عدلیہ کی آزادی کے مکمل تحفظ کی بات کی گئی ہے، آرٹیکل 8 بھی متاثر ہوا جو بنیادی حقوق کے نفاذ سے متعلق ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے حامد خان سے استفسار کیا کہ کیا آئینی ترمیم قانون ہے۔ حامد خان نے کہا کہ یہ مفاد عامہ سے متعلق ایک اہم مقدمہ ہے۔

چیف جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ ہم نے آپ کو سن لیا ہے،ہم اٹارنی جنرل اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ عدالت نے وفاق اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کردی

ایمز ٹی وی (مری)اپنے پسندیدہ پہاڑی مقام مری میں ایک دن آرام کرنے کے بعد وزیر اعظم نے منگل کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر دو اہم اجلاس منعقد کیے۔ان ملاقاتوں میں قومی ایکشن پلان اور توانائی بحران پر غور کیا گیا ۔اجلاسوں میں پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق،ملاقاتوں میں وفاقی کابینہ کے کچھ ارکان کے مستقبل پربھی غور ہوا۔

چار پیراگراف پر مشتمل سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب نے نواز شریف کو صوبے میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 'اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی اور شدت پسندی ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے تمام صوبوں پر زور دیا کہ وہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو تیزی سے مکمل کریں'۔

تاہم، سرکاری بیان کے برعکس اس ملاقات میں دوسرے اہم معاملات زیادہ چھائے رہے۔

ن –لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں حد درجہ اثر و رسوخ کی حامل جوڑی شہباز –نثار نے پیٹرول اور بجلی بحران کی وجہ سے حکومت کو شرمندہ کرنے والے دو وفاقی وزیروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پی ایم ایل-ن کے ایک عہدے دار نے آف دی ریکارڈ گفتگو میں بتایا کہ دونوں نے وزیر اعظم کو خبر دار کیا کہ 'اگر دونوں وزراء کی کارکردگی ایسی ہی رہی تو سخت ردعمل دیکھنے کو ملے گا'۔ قیادت کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے دونوں وزراء خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کو اس اہم ملاقات میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ ن-لیگی ذرائع نے بتایا ' اجلاس غیر معمولی نوعیت کا ہونے کی وجہ سے صرف چار شرکاء تک محدود رہا'۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء کی کارکردگی پر بحث کے بعد اجلاس میں معمول کے ایجنڈا پر تبادلہ خیا ل شروع ہوا تووزارت داخلہ اور خزانہ کے حکام بھی شامل ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار اور شہباز شریف نے وزیر اعظم کو واضح کر دیا کہ وہ پرفارمنس نہ دکھانے والے وزراء کو باہر کا راستہ دکھائیں اور ان کی جگہ دوسرے پارٹی رہنماؤں کو موقع دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف پہلے ہی وفاقی وزراء کا پرفارمنس آڈٹ مکمل کر چکے ہیں اور وہ کابینہ میں ردوبدل پر غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب، ن-لیگ کے ایک موجودہ رکن اسمبلی نے وفاقی کابینہ کے مختلف دھڑوں میں تقسیم ہونے سے وزیر اعظم کو درپیش مسائل پرافسوس ظاہر کیا۔ ذرائع نے یاد دلایا کہ خواجہ آصف وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے اپنی وزارت میں مسلسل مداخلت پر خوش نہیں۔اسی طرح، گزشتہ سال جون میں وزیر داخلہ کی کابینہ میں فیصلہ سازی پر ناراضی بھی میڈیا کی سرخیاں میں رہی تھی۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع تاریخی روز ویلٹ ہوٹل دراصل پاکستان کی قومی ایئر لائن کی ملکیت ہے؟ اس ہوٹل کی تعمیر 1924 میں مکمل ہوئی اور اس کا نام امریکا کے سابق صدرتھیودور روز ویلٹ کے نام پر رکھا گیا۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نشر کیے جانے والے آڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سے منحرف ہونے والے سابق ترجمان حافظ سعید خان کو داعش کا کمانڈر مقررکیا گیا ہے جب کہ حال ہی میں حافظ سعید خان کو ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ 2 افغان طالبان کمانڈرز بھی کھڑے تھے۔ ویڈیو پیغام میں دولتِ اسلامیہ کی جانب سے روایتی دھمکیاں دی گئیں جبکہ  سعید خان کے ارد گرد 10 افراد کے ایک گروہ کو بھی دیکھا گیا ہے جو ان کے ہاتھ پربیعت کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ حافظ سعید خان کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور وہ تحریک طالبان پاکستان اورکزئی ایجنسی کے سربراہ رہ چکے ہیں اور 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد وہ تحریک طالبان سے الگ ہوگئے تھے