جمعرات, 25 اپریل 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) ماہرین کے مطابق زہانت کے مقابلے میں بچے کی شخصیت مستقبل کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ریسرچ سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کے زہانت قدرت کی عطا کردا ہے مگر تعلیمی میدان میں کامیابیوں کیلئے صرف زہانت نہیں بلکہ اچھی شخصیت بھی بہت اہمیت کی حامل ہے اگر بچے کی شخصیت اچھی ہوگی تو اساتذہ اور طلبہ کے درمیان تعلقات بہتر ہونگے جو تعلیمی میدان میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی)وفاقی جامعہ اردو عبدالحق کیپمس سمسٹر پروگرام کے طلبہ مارکس شیٹ سے محرُم ،تفصیلات کے مطابق سال 2014 سے اب تک سمسٹرز کی مارکس شیٹ جاری نہ ہوسکیں ،طلبہ کا کہنا ہے کہ با ربار مارکس شیٹ کے مطالبہ پر انہیں گلشن کیمپس جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاہم وہاں بھی کوی سنواءی نہیں ہوتی ،سال 2014 سے اب تک کسی بھی بحی طالب علم کو مارکس شیٹ جاری نہیں ہوسکی.

ایمز ٹی وی ( لاہور) لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں چھ سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد قتل کرنے والا 17 سالہ مرکزی ملزم شعیب پیر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق پیر کو ملزم شعیب کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پولیس وین میں ملزم شعیب نے مبینہ طور پرپولیس اہلکار سے رائفل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 جنوری کو گرین ٹاؤن میں واقع ایک مسجد سے چھ سالہ معین کی برہنہ لاش ملی تھی جسے پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی ہراسگی ثابت ہونے پر پولیس نے مسجد کے موذن سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تھی۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مسجد کے موذن کو مقامی پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا تاہم پولیس یا کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

ایمز ٹی وی (کراچی)جامعہ داود میںدو طلبہ تنظیوں تصادم متعدد طلبہ زخمی ہوگے،کلاس کے آغاز سے کمیپس میں دونوں طلبہ تنظیموں میں کشدگی کا آغاز نے آنے والے طلبہ کو تنطیم میں شمولیت کروانے پر ہوا جو آج تصادم میں تبدیل ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا،

تصادم اسلامی جمعیت طلبہ اور پی ایس ایف میں ہوا دونون جانب سے پتھروں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا 

جامعہ میں تعیلمی عمل کل تک کے لیے معطل کردیا گیا ہے واضع رہے اس سے پہلے جامعہ رکاچی اور جامعہ اردو میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہو چکے ہیں

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز (ایوننگ پروگرام) کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 26 جنوری سے 2 فروری تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلباء و طلبات جو جاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ صرف 26 تا 29 جنوری تک 500 روپے کے عوض کلیم فارم  یو بی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل کر کے جمع کرواسکتے ہیں ۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جمع کراتے ہوئے کلوزنگ پر سٹیج کو بھی محفوظ رکھیں۔

ایمز ٹی وی ( فارن ڈیسک) ۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں چین کے وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کی اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے خطے میں امن و امان کی صورت حال اور ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے پاکستان کو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چین دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں اورقومی اتفاق رائے کو سراہتاہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی ثابت ہورہا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ ریاضی کے تحت ہونے والے آئی ٹی پروگرام میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ انفارمیشن سسٹم ، ڈپلومہانفارمیشن ٹیکنالوجی ، بزنس

میں ڈپلومہ انفارمیشن اورٹیکنالوجی ٹیلی کمیونیکشن ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ بھی شامل ہیں جو ایک سال کی مدت پر مشتمل ہیں۔ سرٹیفکیٹ ڈپلومہ میں چھ ماہ پر مشتمل 9 پروگرام ہیں جن میں گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈیلو لپمنٹ ، مارکٹینگ ، مینجمنٹ اینڈ ای کامرس ، ریسورس اینڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ہیمومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ لیبرلاء ، لیڈر شپ مینجمنٹ اور اکاؤنٹنگ سوٖٖفٹ وئیر شامل ہیں ۔ اس ہی طرح سول ٹیکنالوجی اسکل انہانسمنٹ سرٹیفکیٹ پروگرام میں بھی چھ ماہ کے تین کورسز ہیں ان کورمز میں کنسٹرکشن مینجمنٹ ، کوانٹیٹی سروئنگ اینڈ کاسٹینگ اور کنکریٹ ٹیکنالوجی شامل ہیں

ایمز ٹی وی ( فارن ڈیسک) کسٹم حکام نے دونوں پروازوں پر بغیر وجہ بتائے چھاپہ مارا اورتلاشی کے بعد مسافروں کو جانے دیا۔ذرائع کے مطابق پی کے 785 اسلام آباد اور پی کے 787 کراچی کی پروازوں کے عملے کی اس وقت مکمل تلاشی لی گئی، جب پروازوں نے لندن میں لینڈ کیا۔ایک گھنٹے پر محیط اس چھاپے کے دوران ایئر کرافٹ کے آلات کی بھی مکمل تلاشی لی گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام کسی مخصوص شخص یا چیز کی تلاش میں تھے، تاہم اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔دوسری جانب پی آئی اے ترجمان رانا حنیف نے ڈان سے گفتگو میں اس تلاشی کو 'معمول' کی کارروائی قرار دیا۔رانا حنیف کے مطابق 'یہ چھاپے اب معمول بن گئے ہیں۔ وہ جب چاہتے ہیں ہمارے جہازوں کی تلاشی لے لیتے ہیں حتیٰ کہ مسافروں کو بھی سیکیورٹی چیکس سے گزارا جاتا ہے'برطانوی حکام ہمارے مسافروں کو بھی جہاز سے آف لوڈ کر دیتے ہیں اور جب انھیں کچھ نہیں ملتا تو وہ انھیں دوبارہ جہاز میں سوار ہونے اور جہاز کو روانہ ہونے کی اجازت دے دیتے ہیں'۔رانا حنیف کے مطابق اس طرح کا ایک واقعہ گزشتہ ماہ بھی پیش آیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 'پی آئی اے نے اس معاملے کو وزارت داخلہ کے ذریعے برطانوی حکام کے سامنے اٹھایا ہے اور ہمارے کنٹری مینیجر نے بھی اس حوالے سے ایک شکایتی خط تحریر کیا ہے کہ جب مسافروں کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے مراحل سے گزرا جاتا ہے تو اس کے بعد اس طرح کی تلاشیاں کیوں لی جا رہی ہیں'۔انھوں نے مزید کہا کہ 'ایک قوم کے طور پر ہمیں ذلیل کیا جارہا ہے لیکن ہم ان پر دباؤ نہیں ڈال سکتے، کیونکہ ہمارے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں'۔کسی زمانے میں ملک کا فخر کہلانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اب ہر کسی کے مذاق کا نشانہ بن گئی ہے اورپی آئی اے کے مخفف کو 'شاید ہی میں پہنچ سکوں' (Perhaps I'll Arrive) سے تعبیر کیا جاتا ہے جبکہ پروازوں کی منسوخی بھی ایئرلائن کا ایک معمول بن چکی ہے۔اس سے قبل پی آئی اے کے ایک پائلٹ کو برطانیہ میں اُس وقت جیل کی ہوا کھانی پڑی جب اس نے مقررہ مقدار سے تین گنا زائد الکوحل لے رکھی تھی، جبکہ ایک اور پائلٹ نے نیو یارک جانے والی فلائٹ اڑانے میں دو گھنٹے تک اس وجہ سے تاخیر کی کیونکہ اس کا سینڈوچ نہیں پہنچا تھا۔یہ اور اس قسم کے بہت سے واقعات ہیں جو پاکستان کی قومی ایئرلائن کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے رہتے ہیں۔

 ایمز ٹی وی ( اسلام آباد)  یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگا، مٹی کا تیل 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے، اس سلسلے میں اوگرا نے سمری تیار کر لی ہے۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی مسلسل گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی گزشتہ 4 ماہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ایمز ٹی وی (تھر پارکر) تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں 7 ماہ کا ساگر مکیش اور اسلام کوٹ میں ڈیڑھ ماہ کا بچہ غذائی قلت کے باعث ذندگی کی بازی ہار گیا۔ رواں ماہ غذائی قلت، غربت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث دم    توڑنے والوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے جن میں 76 بچے ہیں۔معصوم بچوں کی اموات میں اضافے کے باوجود صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی بے حسی برقرار ہے اور گندم کی تقسیم کا پانچواں مرحلہ ڈھائی ماہ بعد بھی مکمل نہیں ہوسکا۔