ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی (بزنس)  ایران نے پاکستان کو سستے داموں بجلی کی فراہمی کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے پاکستان کو مزید تین ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ اس ضمن میں ایران نے پاکستان کی وزارت پانی اور بجلی کو اسی ماہ ایران آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ یہ بجلی فراہم کی پیشکش گزشتہ دور حکومت میں کئے گئے سو میگاواٹ بجلی فراہمی کے معاہدے اوردوہزار بارہ میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے ایم او یوز کے علاوہ ہے۔

ایمز ٹی وی (بزنس) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں درست نہیں، گیس اوربجلی نہ ملی تو جی ایس پی پلس سمیت کسی پیکج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔

نئی ٹیکسٹائل پالیسی کو آپٹما نے مسترد کر دیا ،آپٹما رہنماوں کا کہنا ہے کہ گیس اوربجلی کی بلاتعطل فراہمی کے بغیر کے نئی ٹیکسٹائل پالیسی بے سود ہے ۔پیداواری لاگت کم کرنی ہے تو بجلی 8 روپے فی یونٹ کی جائے، موجودہ حالات میں بھارت اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ممکن نہیں ۔آپٹما رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی سمت درست نہیں، آپٹما سے مشاورت بھی نہیں کی جاتی ، توانائی بحران آئے روزسر اٹھا لیتا ہے جی ایس پی پلس کا بھی کوئی فائدہ نہیں مل سکا ،فیصل آباد میں اکثر ملیں بند اور بے رزوگاری عروج پر ہے ۔

آپٹما کا کہنا ہے کہ 42 ارب روپے کے ری فنڈز فوری واپس دلائے جائیں ورنہ فیکٹریوں کو تالے لگا کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

ایمز ٹی وی (بزنس) حالیہ پٹرول بحران کےتناظرمیں وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کا گورننگ بورڈ تحلیل کردیالیکن تاحال کسی بھی وزیر کے خلاگ کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

اس سے قبل مینجنگ ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹرکوعتاب کا نشانہ بنایا جاچکا ہے اوراب سرکاری آئل کمپنی کی کے گورننگ بورڈ کو بھی تحلیل کردیا گیا ہے۔ ملک کے کروڑوں افراد کو نقصان پہنچانے والے وزراء کوتاحال کسی قسم کا کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

دریں اثناء آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سعید احمد سے بھی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کو کہا گیا ہے۔انکارکے باعث انہیں تین ماہ کی جبری رخصت پربھیج دیا گیا ہے انہیں حکومت کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستانی فلم زندہ بھاگ کی فرانس کے دارلحکومت پیرس میں نمائش کی گئی۔ شایقین نے اسے پاکستانی فلم انڈسٹری میں نئی روح قراردیا۔

پیرس کے معروف سینماگھرمیں زندہ بھاگ فلم کی نمائش ہوئی۔ فلم دیکھنے کےلیے پاکستانیوں کےساتھ ساتھ مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد آئی۔ فلمسازوں کاکہناتھا کہ وہ دنیاکےسامنےپاکستان کی نئی تصویرپیش کرناچاہتےتھے۔زندہ بھاگ تین نوجوانوں کی کہانی ہے۔ لاہور کے یہ تینوں دوست شارٹ کٹ سے ترقی کرناچاہتےہیں۔ان کی نظرمیں کامیابی کاواحد طریقہ مغربی ملک پہنچناہے۔ راستے میں انہیں کئی دشواریوں کاسامناہوتاہے۔ 

زندہ بھاگ نےپاکستانی سینمامیں نئی جان ڈال دی ہےاورفرانسیسی شایقین کاکہناتھاکہ فلم انڈسٹری کامیاب کرنےکےلیےروایت سےہٹناہوگا۔

ایمز ٹی وی (بزنس) سرامک ٹائلز کی درآمد پر امپورٹ ٹریڈ پرائس میں کمی نے مقامی سرامک انڈسٹری کو بحران سے دوچار کردیا ہے۔

عالمی سطح پر ٹائلز کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھائی جارہی ہے، سرامک انڈسٹری درآمدی مصنوعات کی یلغار، بڑے پیمانے پر مس ڈکلریشن اور انڈرانوائسنگ کا شکار ہے اور مقامی پیداوار استعداد سے 40 فیصد تک کم ہوچکی ہے تاہم پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، دسمبر 2014 میں آئی ٹی پی میں 20 فیصد کمی کردی گئی جس کے بعد پاکستانی سرامک انڈسٹری کیلیے چین کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور ایران سے درآمد شدہ ٹائلز سے بھی مسابقت مزید دشوار ہوگئی ہے۔

پاکستان سیرامک ٹائلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق آئی ٹی پی میں 20 فیصد کمی اب تک کی آئٹم کی آئی ٹی پی میں یکمشت کی جانے والی سب سے نمایاں کمی ہے، فیصلہ سازوں نے صنعت کو داؤ پر لگاتے ہوئے مقامی خام مال سے تیار مصنوعات پر درآمدی مصنوعات کو ریلیف فراہم کیا ہے جس سے اس شعبے میں کی جانے والی اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور ہزاروں افراد کا روزگار بھی بھی داؤ پر لگ گیا ہے.

چینی مصنوعات کی بڑے پیمانے پر انڈرانوائسنگ کے باوجود چینی ٹائلز پر آئی ٹی پی 2010 سے کم کی جارہی ہے، مقامی صنعت کی پیداواری گنجائش 60 ملین اسکوئر میٹر ٹائلز سالانہ ہے تاہم درآمدی مصنوعات کی یلغار کی وجہ سے پیداواری استعداد کو بروئے کار لانے کی شرح میں روز بہ روز کمی آتی جا رہی ہے، اس ضمن میں نیشنل ٹیرف کمیشن بھی کوئی فعال کردار ادا نہیں کرسکا۔ انڈسڑی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ٹی پی کو متعین کرنے کیلیے شفاف طریقہ اپنایاجائے اور برآمدی ممالک کی سرکاری ویب سائٹس پر دستیاب ڈیٹا اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اُلوؤں کے ساتھ مقامی افراد اْلو بننے لگے۔ دنیا بھر میں کیٹ اور ڈاگ کے فیز کے بعد اب جاپان میں اپنی نوعیت کا منفرد کیفے کھولا گیا ہے جو دن بدن مقبولیت کی حدیں پارکرتا جارہا ہے۔

دارالحکومت ٹوکیو میں کھلنے والا فیکورو نو مائز یعنی شاپ آف اولز نامی اُلوؤں کی تھیم لیے یہ کیفے اُلوؤں کی آماجگاہ ہے جہاں مقامی کسٹمرز کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہر نسل اور سائز کے اْلو موجود ہیں۔ اس کیفے میں تربیت یافتہ الّو وں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو یہاں آنے جانے اور کافی پینے والے والے افراد پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

کیفے کی تھیم کی مناسبت سے یہاں چائے کے کپ، پلیٹوں، بسکٹس اور انٹیرئیرڈیکوریشن میں بھی اُلّو ہی کی شکل نمایاں رکھی گئی ہے۔ 2 ہزار ین (17 ڈالر) اینٹری فیس لیے اس کیفے میں دیر سے آنے والا مہمان اپنی بکنگ اور پیسوں دونوں سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے کیونکہ کیفے کھلنے سے ایک گھنٹہ قبل ہی یہاں مہمانوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جو اندر الوؤں کا دیدار کرنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ریاضی میں قابل رشک حد تک دسترس رکھنے والے 'میتھس جینئس' ذوہیب احمد نے صرف 14 سال کی عمرمیں برطانوی یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی طالب علم ذوہیب احمد برطانوی یونیورسٹی کی تاریخ کے کم عمرترین طالب علموں میں سے ایک ہیں، انھیں 'ساوتھ ہمپٹن یونیورسٹی 'کے رواں برس کے سب سے کم عمرترین طالب علم ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے جبکہ ان سے پہلے برطانوی یونیورسٹی کے کم عمرترین طالب علم کا ریکارڈ ان کے بڑے بھائی وجیہہ احمد نے قائم کیا تھا۔
ہمپشائر کاونٹی سے تعلق رکھنے والے ذوہیب احمد نے،8 سال کی عمر میں ،جی سی ایس ای (ثانوی بورڈ) کا ریاضی کا امتحان ' اے گریڈ' سے پاس کر لیا تھا اس وقت ذوہیب تیسری جماعت کا طالب علم تھا۔
میتھس جینئیس ذوہیب احمد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ،اے لیول سطح کے امتحانات میں 'اے گریڈ ' کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے برطانیہ کم عمر ترین طالب علم ہیں، جنھوں نے 9 سال کی عمر میں اے لیول (اعلی ثانوی بورڈ ) کے 'ریاضی' اور 'ایڈوانسڈ ریاضی 'کے امتحانات میں شاندار نمبروں کے ساتھ اے گریڈ حاصل کیا۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے 'مارچ بوڈی ہارجو' کے پاس تھا جس نے، نو سال تین ماہ کی عمر میں اے لیول پاس کیا تھا۔
ذوہیب اپنی ذہانت اور خداداد صلاحیتوں کو قدرت کا ایک انمول تحفہ سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی کامیابی میں ان کے والدین کی بھر پورتوجہ اور بے مثال قربانیاں شامل ہیں جس کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں۔
ذوہیب احمد کے بڑے بھائی سولہ سالہ وجیہہ احمد ساوتھ ہمپٹن یونیورسٹی میں میتھمیٹیکس اور معاشیات میں بیچلرز کی ڈگری کے آخری سال میں ہیں جبکہ ذوہیب نے ،اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے جہاں وہ ان دنوں 'میتھمیٹیکس 'اور'فنانس' کی تین سالہ بیچلرز ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
ساوتھ ہمپٹن شہر سے قریب چنڈلر فورڈ کے رہائشی ذوہیب کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے ان کے والد عثمان احمد فزکس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتے ہیں اور منسٹری آف ڈیفنس سے وابستہ ہیں جبکہ ،والدہ سعدیہ احمد قانون کی ڈگری رکھتی ہیں۔

ایمز ٹی وی ( کراچی) وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے موصول ہونے والی 172 درخواستوں میں سے منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق پنجاب سے جنرل (ر) عبدالقیوم ، مشاہد اللہ خان ، غوث نیازی ، بیگم نجمہ عزیز ،کرن ڈار نہال ہاشمی چودھری تنویر ،آصف کرمانی اور پروفیسر صادق کو ٹکٹ دئے گئے ہیں

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) لیاری گنگ وار کے اہم ترین کردار عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو دبئی عدالت کے حکم پر قونصل خانے کے زریعے پاکستان منتقل کیا جائےگا دوسری طرف پولیس اور رینجرز افسران نجی حیثیت سے ٹوریسٹ ویسے پر دبئی کے دورے پر ہیں۔ ایف آئی کا کہنا ہے کہ بیرونی ملک گرفتار افراد کی حوالگی کا معاملہ پیچیدہ ہوتا ہے اس لئے عزیر بلوچ کا معاملہ تخیر کا شکار ہوا ہے ۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) فلم اسپنج آوٹ آف واٹر نے باکس آفس پر امریکن اسنائپر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم اسپنج آوٹ آف واٹر پہلے ہفتے ہی نمبر ون پوزیشن پر آگئی، فلم امریکی اسنائپر کا کئی ہفتوں کا راج برقرار رہ نہ سکا، بچوں میں مقبول ہونے کارٹون کیریکٹر اسپنج باکس پانی سے نکل کر انسانوں کی دنیا میں آگئے اورآتے ہی چھا گئے۔ ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم نے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، فلم نے پہلے چار دنوں میں چھپن ملین ڈالر سے زائد کا بز نس کرلیا ہے۔
فلم دیکھنے والوں کی اب بھی سینما گھروں میں لائن لگی ہے، فلم اسپنج بوب کا سیکوئل ہے،فلم اسپنج آوٴٹ آف واٹر کی کہانی میں اسپنج بوب اور اس کے دوستوں کی شرارتیں شامل ہیں۔فلم اسپنج آوٴٹ آف واٹر نے آسکرکیلئے نامزد فلم اور باکس آفس پر تین ہفتوں سے کامیاب رہنے والی فلم امریکن اسنائپر کو پیچھے چھوڑدیا۔