ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی (سیالکوٹ): چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں رات بھر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے دو خواتین زخمی اور متعدد مکان تباہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے جمعرات کی شب سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ۔ بھارتی فورسز کی جارحیت کے جواب میں رینجرزکی جوابی کارروائی پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ بھارت فورسز اس سے قبل بھی بارڈر پر کشیدگی کی صورتحال پیدا کرتی رہی ہیں ، فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

ایمز ٹی وی(کراچی)  وزیراعظم نواز شریف کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بلائے گئے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لئے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس روانہ ہوئے جہاں اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو کراچی کی صورت حال پر حکام نے بریفنگ دی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں کسی دہشتگرد کو چھپنے نہیں دیں گے اور دہشتگردوں سے شہر کو پاک کیا جائےگا۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلی سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اور دیگر سیکیورٹی حکام شریک ہیں جو وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کا ایک وفد بھی ملاقات کرے گا جس میں انہیں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل عام کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف ایم کیو ایم کے مقتول کارکن سہیل احمد کے اہل خانہ سے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) وفاقی اردو یونیورسٹی میں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام شام کے داخلوں کی تاریخ میں30 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ بیچلرز پروگرام کلیہ فنون میں ابلاغ عامہ،بین الاقوامی تعلقات،کلیہ سائنس و ٹیکنالوجی میں کیمیاء، کمپیوٹر سائنس، ماحولیاتی سائنسز، طبیعات، حیاتی کیمیاء، خرد حیاتیات، کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن ، کامرس و اکنامکس میں بی بی اے، بی ایس کامرس، بی کام، کلیہ قانون میں ایل ایل بی،کلیہ فارمیسی میں فارم ڈی(پانچ سالہ)اور ماسٹرز پروگرام میں کلیہ فنون میں ابلاغ عامہ، بین الاقوامی تعلقات،انگریزی،کلیہ سائنس اور ٹیکنالوجی کیمیاء ، کمپیوٹر سائنس، طبیعات، ماحولیاتی سائنسز، اسپورٹس سائنس، کلیہ قانون ایل ایل ایم اورکلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس و اکنامکس میں ایم بی اے(دو سالہ) ایم بی اے(سوا تین سالہ)ایم بی اے(ایگزیکٹو، ہفتہ وار)، ایم کام، ایم اے (معاشیات) ارکنامکس فنانس(ایم ای یف) میں داخلے دیئے جائیں گے۔ داخلہ فارم ا ور تعارف نامہ 1500روپے کی ادائیگی پر گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپسزمیں قائم ایڈمیشن ڈیسک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔فارم ڈی،بی بی اے اورایم بی اے میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس کیلئے 700 روپے فیس ایڈمیشن ڈیسک پر فارم کے ساتھ جمع کرانا ہوگی

ایمز ٹی وی (کراچی) مہاجر رابطہ کونسل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی ہڑتال کے دوران تعاون نہ کرنے والے تاجر رہنماوں کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور کارکنوں کے قتل پر خاموش رہنے والے تاجر اور صنعتکاروں کی تفصیلات ترتیب جائیں گی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مہاجر کونسل سراج قاسم تیلی ، ایس ایم منیر ،احمد چنائے اور زاہد حسین سمیت دیگر صنعت کاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام ریگولر سال اول، دوم اور کمبائنڈ کے ایسے طلبہ جو پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2013ء میں شرکت کرچکے ہیںوہ سالانہ امتحانات برائے 2014ء میں شرکت کے لئے اپنے امتحانی فارم 3100روپے فیس برائے سال اول/ دوم جبکہ کمبائنڈ کے لئے 5200روپے فیس کے ساتھ5؍فروری تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2004ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیںانہیں سالانہ امتحانات 2014ء میں شرکت کے لئے امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانا ہونگے

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے سال اول کا 30جنوری اور سال دوم کا 31جنوری 2015کو ہونے والا پرچہ ملتوی کردیاگیا ہے لہٰذا 30 جنوری کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 6مارچ کو جبکہ سال دوم کا 31 جنوری کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 5مارچ کو منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کے تعلیمی ادارے ایک بار پھر حالت کی نظر ہوگئے ،گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پڑتال کی کال کے بعد آج تمام تعیلمی ادارے بند رہے جس کے باعث تعیلمی سرگرمیوں میں ایک اور روز کی کمی ہوگئی ،ایک سروے کے مطابق کراچی میں طلبہ کے لیے صرف 100 دن اسکول ،اور تعیلمی سرگرمیاں ہوتی میں جن  میں ہڑتال ہ اور یوم سوگ شامل نہیں اسطرح ہڑتال اور یوم سوگ کے باعث طلبہ مسکل سے صرف 70 دن تعیلمی سرگرمیاں میں مصروف ہوتے ہیں

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سہیل احمد کو سرکاری اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا اور جب اس کی لاش موچکو گوٹھ پھینکی جارہی تھی اس وقت قائم علی شاہ اسمبلی میں وزیراعلی ہاوٴس پر سوگواران کی آمد کو حملہ قرار دے رہے تھے،  وزیراعلیٰ سمیت سندھ کابینہ کے ارکان زمین پر خدا بن بیٹھے ہیں، سہیل احمد کے قتل پر وزیر اعلی اور کابینہ کے وزرا نے  ان سے تعزیت تک گوارا نہیں کی۔الطاف حسین نے کہا کہ ساری صورت حال پر ہم نے بہت صبر کیا لیکن صبر کی بھی حد ہوتی ہے، اب ہم ایم کیو ایم پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج  کریں گے،  اگر کسی ایجنسی کے اہلکار نے کسی قسم کا غیر قانونی اقدام کیا تو وہ اپنے کئے کا خود جوابدہ ہوگا۔

ایمز ٹی وی(لاہور) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے حکومتی پالیسیوں سے ناراض ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم اور ایوان صدر بھجوا دیا ہے۔ چوہدری محمد سرور کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال قائم مقام گورنر ہوں گے۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتا، صحت اور تعلیم کے میدان میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ رات ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر بھیج دیا تھا اور استعفے کی منظوری کے بعد گورنر ہاؤس خالی کر دوں گا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سہیل احمد کے قتل پر ایم کیو ایم سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماورائے آئین کسی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ انہوں نے  قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے  رپورٹ بھی طلب کرلی۔وزیر اعظم نواز شریف نے بھی کارکن سہیل احمد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر بابر غوری سے ٹیلی فونک گفتگو میں واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور انہیں کارکن کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ اداروں سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔