ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی ( راولپنڈی) پاکستان آرمی ترجمان جنرل عاصم باجوا کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والوں ک شناخت کرلی گئی ہے جبکہ حملہ کرنے کا حکم ملۤا فضل اللہ کا تھا آرمی ہیڈ کواٹر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عاسم باجواہ نےبتایا کہ حملہ آواروں نے چار راتیں جمرود میں قیام کیا اور پشاور میں حملے سے قبل تہکال میں امام مسجد کے گھر رات گزاری جبکہ حملہ آواروں کے گروپ کے ایک سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ایمز ٹی وی(کراچی) سائٹ ایریا میں ضیا موڑ کے قریب تیز رفتار ٹینکر نے 3 معصوم بچوں کو کچل ڈالا۔ تینوں بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ 

کراچی میں سائٹ کے علاقے ضیا موڑ کے قریب ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے گلی میں کھیلنے والے تین بچوں کو کچل دیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں بچے ایک ہی محلے کے رہنے والے تھے جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر کا بریک فیل ہو جانے کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم پولیس کے مطابق اہل محلہ نے فرار ہونے والے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ حادثے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) لیڈر حزب اختالف خورشید شاہ نے نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک چین  اقتصادی راہداری میں تبدیلی نہ کی جائے ۔خورشید شاہ نے نواز شریف کو لکھے ہوئے خط میں گوادر کاشغر شاہراہ کا روٹ تبدیل کرنے پر تشوش کا اظہار کیا ہے اور خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان چین کے درمیان تھی منصوبے میں نقشے میں تبدیلی کے بعد پنجاب سے گزرے گی ۔خط میں خورشید شاہ نے اظہار کیا ہے کہ پاک چین راہداری تبدیل نہ کریں ۔

ایمز ٹی وی ( جیکب آباد) جیکب آباد کے قریب نور واہ میں دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو اس وقت دھماکے سے تباہ کیا جب کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی 3 بوگیاں اتر گئیں جبکہ بوگیوں میں سوار 2 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دہشت گرد اسی علاقے میں اس سے قبل بھی خوشحال خان ایکسپریس کو3 مرتبہ نشانہ بناچکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پولیس کی لاہور کے علاقے ساندہ میں کاروائی سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پٹھان کالونی میں مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا،حراست لیے گئے دونوں افغان باشندے پاسپورٹ سمیت کوئی شناختی دستاویز پیش نہ کرسکے ، تفتیش کےبعد دونوں باشندوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کرینگے۔

ایمز ٹی وی (بزنس) پنجاب میں پہلی بار سونے، چاندی، تانبے اور لوہے کے وسیع ذخائر کا پتہ چائنا کی کمپنی نے لگایا۔ یہ ذخائر فرنیچر سازی میں منفرد مقام رکھنے والے پنجاب کے شہر چینیوٹ کے علاقے رجوعہ سے دریافت ہوئے ہیں اور انہیں ایک چینی کمپنی نے دریافت کیا ہے، جسے خام لوہے کے ذخائر کا پتہ لگانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق پچاس کروڑ ٹن خام لوہے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی مالیت اربوں ڈالرز بتائی جاتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق لوہےکے نمونوں کا سوئس اور کینیڈین لیبارٹریز میں ٹیسٹ کروایا گیا ہے، جہاں اس میں سے 60 سے 65 فیصد خام لوہے کو بہتر معیار کا قرار دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سونے، چاندی اور تانبےکے نمونے بھی جلد ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جائیں گے، ماہرین کے مطابق ان ذخائر کی دریافت سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوگی۔

حکومت کو چنیوٹ میں سونے کے وسیع زخائر مل گئے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب کشکول اتنے زور سے پٹخیں گے کہ پاش پاش ہو جائے گا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ جن زمینوں پر صدیوں سے فصلیں اگا رہے تھے ،ہمیں کیا خبر تھی اس کے نیچے کیا چھپا ہوا ہے۔

ایمز ٹی وی (پشاور) آرمی پبلک اسکول پشاور میں زخمی ہونے والے احمد نواز  اسلام آباد ایرپورٹ سے اپنے والدین اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے، جہاں ان کا علاج سرکاری خرچے پر ہوگا، اس موقع پر احمد نواز کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا بیٹا جلد ہی وطن واپس لوٹیں گے اور احمد نواز اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کرے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے احمد نواز کے علاج کے لئے ساڑھے3 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس فیصل عرب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  جسٹس ریاض احمد خان کو وفاقی شریعت کورٹ کا چیف جسٹس  مقرر کردیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمینٹ) بچوں ،بڑوں سب کی پسندیدہ سینڈریلا آ رہی ہے ایک بار پھر اپنا جادہ جگانے۔فینٹسی فلم "سینڈریلا"کی نئی جھلک سامنے آ گئی ہے۔ 

پریوں کی مشہور کہانی سینڈریلا کہانی ہے Ella کی۔جس کی سوتیلی ماں اس پر کرتی ہے انتہائی ظلم و ستم،لیکن ایک روز اس کی مدد کو آتی ہے ایک پری،جس کے بعد بدل جاتی ہے Ella کی دنیا۔ڈرامہ ، ایڈونچراور فینٹسی سے بھرپور فلم 13مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارت نے  ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کی حامی بھرلی، ایونٹ 23 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، ایران، عراق اور افغانستان کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی،

تفصیلات کے مطابق بیس بال فیڈریشن آف ایشیا اور پاکستانی فیڈریشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں23 فروری سے شروع ہونے والے ویسٹ ایشیا ایونٹ کے پاکستان سے منتقل ہونے کے خدشات مکمل طور پر چھٹ چکے ہیں، پشاور میں آرمی سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایشین باڈی اور شریک ملکوں کے حکام سیکیورٹی کے حوالے سے کافی پریشان تھے اور انھوں نے حکومتی سطح پر کھلاڑیوں کیلیے حفاظتی انتظامات کی ضمانت مانگی تھی، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور اسپورٹس بورڈ کی جانب سے غیر ملکی آفیشلز کو ٹورنامنٹ ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی گی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے ایران، عراق اور افغانستان نے پہلے ہی رضامندی ظاہر کردی تھی، اب پڑوسی ملک بھارت نے بھی حامی بھر لی ہے کہ اس کے کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان آنے کیلیے تیار ہیں۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بھارتی بیس بال فیڈریشن کے حکام نے یقین دلایا ہے بھارتی  ٹیم  اسلام آباد میں شیڈول انٹرنیشنل ایونٹ  میں شرکت کریگی اس حوالے سے حکومتی سطح پر بھی اجازت مل چکی ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے آفیشلز سے رابطے میں ہے اور انھیں ہر طرح کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی جارہی ہے ۔ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے حوالے سے 16 فروری کو جنرل کونسل مٹینگ کاانعقادکیا جائے گا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کومدعوکیا جائیگا۔