ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی (بزنس) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزارت تجارت اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی بروقت درآمد کے سبب رواں سال حکومت کاشتکاروں کو یوریا کی مد میں 30ارب سے زائد کی سبسڈی دے رہی ہے۔
کسانوں کیلئے ربیع کی فصل کی کاشت کے وقت وافر مقدار میں یوریا کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا، ٹریڈنگ کارپوریشن سے متعلق بریفنگ کی دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزار ت تجارت بہتر معاشی فیصلوں کیلئے کابینہ کیلئے تجاویز تیار کرے گی۔
سال کے آغاز میں ہی ٹی سی پی کے ذریعے خریدی جانے والی اجناس کی خریداری یا درآمد کا مناسب ترین وقت واضح کیا جائے گا ،اور بروقت فیصلے کئے جائیں گے۔کاشتکاروں کو براہ راست سپورٹ ملے گی اور ملک کو قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ای سی سی کے 29اکتوبر کے فیصلے کے مطابق ٹی سی پی نے انتہائی قلیل عرصے میں عالمی منڈی سے3لاکھ 76ہزار 296میٹرک ٹن یوریا 9جنوری تک درآمد کر کے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو فراہم کی۔
جبکہ سعودی عرب سے گزشتہ سال 1لاکھ25ہزار میٹرک ٹن اور اس سال 1لاکھ 24ہزار میٹرک ٹن مزید یوریا درآمد کی گئی، جس کی بدولت فصل ربیع کیلئے یوریا ملک کے طول و عرض میں دستیاب تھی ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) مقامی ٹی وی پر اپنے خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے جنگ ملسط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی جنگ سے خوفزدہ ہیں لیکن اگر جنگی محاذ کھولا گیا تو بھرپور کارروائی کرینگے ، اسرائیل مقبوضہ بولان کی پہاڑیوں پر القاعدہ کو پروان چڑھا رہا ہے تاکہ انہیں شام ،ایران ، لبنان اور عراق میں اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرسکے۔ حسن نصراللہ عرب لیگ پر بھی کڑی تنقید کی۔ انہوں نے اٹھارہ جنوری کو اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ حزب اللہ کے قافلے کودن کی روشنی میں نشانہ بنایا گیا، جس کا جواب دن کی روشنی میں اسرائیلی فورسز کو نشانہ بناکر دیں گے

ایمز ٹی وی (لاہور) الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر عذرداری کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی دوبارہ لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے لوکل کمیشن پر جرح کی۔ سردار ایاز صادق کے وکیل نے گواہ پیش کرنے سے انکارکرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سردار ایاز صادق آیندہ تاریخ پر اپنا بیان رکارڈ کرائیں گے، جس پر ٹربیونل نے اگلی سماعت میں اسپیکر قومی اسمبلی کو طلب کرکے سماعت 7فروری تک ملتوی کردی۔

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے کے 29 ،30 اور31 جنوری2015 ء کو ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہےجس کے مطابق بی اے سال دوئم کا 29 جنوری کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب07مارچ2015 ء کو ہوگاجبکہ بی اے سال اول کا 30 جنوری 2015 ء کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 06 مارچ 2015 ء کو جبکہ سال دوئم کا 31 جنوری 2015 ء کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 05 مارچ 2015 ء کو منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

  ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول، سی این جی سے سستا ہو گیا۔ وزیر اعظم نے لاہور میں پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے پیترولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روے 99 پیسے کمی کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی پیٹرول کی نئی قیمت 70.29 ہو گئی ہے۔ یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پیٹرول کی قیمت سی این جی سے بھی کم ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں سی این جی قیمتیں دو ریجنز کے حساب سے تقسیم کی گئی ہیں جہاں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد پر مشتمل ریجن ون میں قیمت 76 روپے 30 پیسے ہے جبکہ سندھ اور پنجاب پر مشتمل ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت 71.5 روپے ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 11 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 62 پیسے جبکہ کیروسین کی قیمت میں 10 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا اور اس سے کاشتکاروں کو ہزاروں روپے کا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے موثر اقدامات کریں۔ یاد رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن گزشتہ مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں پیٹرول کے بحران نے جنم لیا تھا۔

ایمزٹی وی (لاہور) انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج محمد قاسم نے ریسکیو ون فائیو (15) بلڈنگ اور حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں عابد اکرم، سرفراز اور شبیر کو47،47 بار سزائے موت اور ایک بار عمر قید بامشقت کی سزا سنائی ہے عدالت نے تینوں دہشت گردوں کو انفرادی طور پر 2کروڑ، 53 لاکھ،51 ہزار 500 روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی، استغاثہ کے مطابق27 مئی 2009 کو مسلح دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ہمراہ لاہور میں ریسکیو 15کی مرکزی بلڈنگ اور حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیا جس میں 26 افراد جاں بحق اور 337 زخمی ہوئے تھے، تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ کا اندراج کیا تھا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور انھیں گرفتار کیا گیا، ملزم عابد اکرم کو لاہورکے علاقے شاہدرہ جبکہ ملزمان سرفراز اور شبیرکو فیصل آباد کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک) ملتان سے جدہ جانے والی قومی ایرلائن کی پرواز پی کے 739 پر پی آئی اے کا انجینئر پاسپورٹ کے بغیر ہی سعودی عرب پہنچ گیا جہاں اسے حراست میں لے گیا۔ قومی ایئرلائن نے واقعے پر سعودی حکام کو تحریری معافی نامہ جمع کرادیا ہے جس پر قومی ایئرلائن کو 5 ہزار ریال کا جرمانہ کردیا گیا ہے

 ایمز ٹی وی(کراچی)بلوچستان شیعہ کانفرنس ، متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف سمیت کئی جماعتوں نے یوم سوگ کی حمایت کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔ شکارپور دھماکےمیں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی

نمائش چورنگی پر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوئی، اس سے پہلے ملیر نیشنل ہائی وے پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت مظاہرین نے دھرنا دیا گیا اور سڑک بلاک کر دی گئی، جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ نیشنل ہائی وے کی بندش پر عام شہریوں کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی کی مرکزی شاہراہ کی بندش سے عام افراد کو کیوں تنگ کیا جا رہا ہے، حکومت کے خلاف احتجاج میں عام شہریوں کو تکلیف میں مبتلا کرنا انتہائی نامناسب فعل ہے۔ ملیر میں عام شہریوں اور احتجاج کرنے واولے افراد کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے گاڑیاں کھڑی کرکے عام شہریوں اور احتجاج کرنے والے مظاہرین میں فاصلہ پیدا کیا البتہ شاہراہ کو نہیں کھولا جا سکا۔ انچولی میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ رات گئے تک کھلی رہنے والی دکانوں پر تالے پڑے رہے۔ شکار پور میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، جیکب آباد، ٹنڈوالہیار اور نوابشاہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں بھی مختلف شیعہ تنظمیوں کی جانب سے سانحے کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کیے گئے۔ دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم نے کراچی کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے ہڑتال کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ شکار پور کی امام بارگاہ میں دہشت گردی پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آج سندھ بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ امین شہیدی نے سندھ حکومت کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ حکومت فوجی عدالتوں میں دہشت گردوں کے مقدمات جلد شروع کرے۔ ایم کیوایم، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ق) ، سنی اتحاد کونسل، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ف)، اے این پی، سندھ کی قوم پرست جماعتوں ، سندھ بار کونسل اور کراچی کے تاجر اتحاد نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے یوم سوگ کی حمایت کی ہے دوسری جانب حکومت سندھ نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیاہے۔

ایمز ٹی وی(شکار پور)لکھی در میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے سے کم ازکم 40 افرادسے زائد  ہلاک ہو گئے اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے

تفصیلات کے مطابق شکار پور کے علاقے لکھی در میں موجود ایک امام بارگاہ میں دھماکہ ہونے کی صورت میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے اور 40 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، امداد ی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کو شکار پور کے سِول ہسپتال اور دیگر نجی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت امام بارگاہ میں تقریباً 300 افراد موجود تھے

دھماکے کے بعد امام بارگاہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،

وزیراعظم نواز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے،اسکے علاوہ وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثارعلی خان،ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے

ایمز ٹی وی (حیدرآباد)الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ملک ریاض اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد حیدر آباب پہنچ گئے ،یونیورسٹی 2 سال کے عرصے میں تیار گی،ملک ریاج کا کہنا ہے کہ میں سیاست میں نہیں آنا چاہتا ،58 اسلامی ممالک میں صرف 500 یونیورسٹیز ہیں