جمعہ, 03 مئی 2024

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)جماعت اسلامی ضلع حیداآباد کے جنرل سیکریٹری ڈاکڑ سیف الرحمن نے کہا ہے کہ حالی روڈ کے سرکاری اسکول بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں وزیر تعلیم،سیکریٹری تعلیم اور ڈائریکڑ اسکول صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے والدین اور جماعت اسلامی کے زمہ داران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

ڈاکڑسیف الرحمن نے کہی کہ گورنمنٹ اقراء گرلز اینڈ بوائز ہائی اسکول حالی روڈ،گورنمنٹ گورنمنٹ ریلوے ہائی اسکول گرلز ہائی اسکول امریکن کوارٹر اور گورنمنٹ خالد میموریل ہائی اسکول حالی روڈ صفائی اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ان اسکول میں پینے کا پانی دستیاب ہے نہ واش روم کے لیے پانی موجود ہوتا ہے۔

طلبہ سے اسکولوں کی صفائی کرانا معمول بنا ہوا ہے،گرم موسم اور لوڈشیڈنگ  میں پانی ایک مستقل مسئلہ بنا ہوا ہے۔جب کہ خالد میموریل اسکول کی چہاردیواری ہی نہیں ہے۔ڈاکڑ سیف الرحمن نے کہا ہے کہ جس قدر سرکاری و سائل ان اسکولوں پر خرچ ہوریے ہیں۔اس قرر سہولتیں طلبہ وطالبات کو دستیاب نہیں ہیں آج کل سرکاری اسکولوں میں غریب کے بچے ہی زیر تعلیم ہیں۔

والدین کی اکثریت نیم خواندہ اور روزگار کی وجہ سے طلبہ وطالبات کو اسکول بھیچ کر تقریبا لا تعلق ہوجاتے ہیں۔اور باز پرس تک نہیں کرتے جس کے سبب مسائل بڑھتے ہیں۔وزیر تعلیم،سیکریٹر تعلیم اور ڈائریکڑ اسکول کو سرکاری اسکولوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ طلبہ اور ان کے والدین کی پریشانی ختم ہوسکے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) امریکی یونیورسٹی کاتازہ تحقیق میں کہناہے کہ مطالعہ کاشوق بڑھاپے میں بھی انسان کوجوان رکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹرکی تازہ تحقیق کے مطابق مطالعہ سے ذہنی تناﺅ ختم ہوتاہے اورمثبت سوچ پیداہوتی ہے جس سے انسان اچھے کاموں کی طرف بڑھتاہے۔

 

رپورٹ کے مطابق کسی اچھی کتاب میں گم ہوجانادرحقیقت آپ کے ذہن سے برسوں کی گرد جھاڑدیتاہے۔تحقیق کے مطابق جوبالغ حضرات اپناخالی وقت تخلیقی یادانشورانہ سرگرمیوں جیسے مطالعہ میں گزارتے ہیں توان میں بڑھاپے یاادھیڑعمری میں دماغی تنزلی کی شرح ان افراد کے مقابلے میں 32 فیصد تک کم ہوتی ہے جوکتابوں یاایسی سرگرمیوں سے دوربھاگتے ہیں ۔دماغی جستجو دماغ کی ساخت کومسلسل بدلتا رہتاہے اوراس کے افعال عمرگزرنے کے باوجود فعال رہتے ہیں ۔تحقیق کے مطابق وہ بزرگ افرادجومطالعے یاذہنی آزمائش کے کھیل جیسے شطرنج یامعمے وغیرہ کواپنا معمول بنالیتے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(ہیلتھ ڈیسک)قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں 2 بچوں کی اموات پر والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پتھراؤ کیا،شعبہ حادثات کے مرکزی دروازے کاشیشہ توڑ دیا جبکہ عملے کو بھی زردکوب کیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں پیر کی رات 3 جڑواں بچوں کو لایا گیا تھا 

 

جن میں سے ایک رات کو ہی انتقال کر گیا جبکہ دوسرا بچہ منگل کی صبح دم توڑ گیا جس پر بچوں کے مشتعل والدین اور رشتہ داروں نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہرئے پتھراؤ کیا جس سے شعبہ حادثآت کے مرکزی دروازے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔جبکہ شعبہ حادثآت کو چلانے والی غیر سرکاری تنظیم سی ایل ایف کے گارڈز اور ایڈمنسڑیشن کو تشدد کا نشانہ بنایا

 

۔بچوں کے والد محمد شارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال انتطامیہ کی غفلت کے باعث میرے دو بچے انتقال کرگئےہیں قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکڑ پروفیسر ڈاکڑ جمال رضا کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ بچے قبل ازوقت پیدا ہوئے تھے اور ان کا وزن بھی انتہائی کم تھا ہم نے ان کا ہر طرح سے خیال رکھا ہے اور شعبہ حادثات میں تمام سہولتیں بھی فراہم کی ہیں

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے تحت سالانہ ثقافتی پروگرام کاآغاز آج بدھ کی صبح 11 بجے داﺅد کالج آف انجنئیرنگ اینڈٹیکنالوجی یونٹ میں ہوگیاہے۔جس میں میوزیکل کنسرٹ،پنجابی ڈرامے پیش کئے جائیں گے اورپنجاب کی ثقافت کوبھی اجاگرکیاجائے گا۔

 

پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات عظیم بھٹی کے مطابق مذکورہ تقریب میں سوہنی دھرتی رسالے کااجراءبھی کیاجارہاہے جوپنجابی زبان میں ہوگا۔ پی ایس اے داﺅد کالج یونٹ کے صدرزاہدشبیر جٹ اورحارث آرائیں کاکہناہے کہ پنجابی ثقافت کواجاگرکرنے کامقصد سندھی اورپنجابی قوم کوایک دوسرے کے قریب لاناہے کہ تاکہ صوبے میں قوموں کے درمیان بھائی چارے کی فضاءقائم ہوسکے۔

 

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی اینیمل اینڈسائنس کے فائنل ائير کے طلبه وطالبات میں امتیازی نمبر حاصل کرکے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبه وطالبات میں ایوارڈ دینے کی تقریب مقامی هال میں منعقدکی گئی جس کی صدارت سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹرمجیب الدین صحرائی نے کی۔

 

اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹرمجیب الدین صحرائی نے کہاکہ دیگرجامعات میں فائنل ائیرکے طلباءکوایوارڈدیے جاتے ہیں جبکہ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں تمام کلاسسز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کوایوارڈدے کرنئی روایت قائم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ طلباءوطالبات تعلیم پرخصوصی توجہ دیں۔21 وی صدی کے مطابق ہمیں اپنی تحقیق وتدریس کے طریقہ کار کواپناناپڑے گا۔کیونکہ اس وقت تمام ممالک نجی سیکٹرکوبڑی اہمیت دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات یونیورسٹی کانام روشن کریں گے۔

 

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)ٹیپو سلطان ہمارا ماضی ہے۔استعمار کے خلاف ان کی جدوجہد تاریخ کاانمٹ باب ہے۔وہ اگر آج کے دور میں ہوتے تو ہاراک اوبامہ کے پنجہ استبدار سے ہمیں نجات ضرور دلا دیتے۔انجمن ہادگار ٹیپو سلاطان شہید کے زیر اہتمام تقریب میں پروفیسرانوار احمد زئی،محفوط النبی خان،نزیر احمد چنا،پروفیسر اظہاری حیدری،عشرت غزالی ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا

۔قبل ازیں ٹیپو سلطان کے موضوع پر بین المدارس تقریری مقابلے اور بنگلور ٹاؤن اسکول و دیگر تعلیمی اداروں کی جانب سے تمثیلی ٹیبلو پیش کیے گئے۔مہمانان گرامی نے ان بچوں کی کارکردگی کو خراج تحسین ہیش کیا۔اس موقع پر برگیڈیئر صلاح الدین اور کرنل صغیر احمد نے شرکا میں انعامات تحائف و اسناد تقسیم کئے،

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)دہشت گردی جیالت ہے۔اور ہم اپنے اسکولوں کی مدد سے اسے ختم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار عمران خان نے کیا جنھوں نے چلڈرنز گلوبل نیٹ ورک پاکستان کی جانب سی انڑ پرینیورشب کی تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے علاقہ میں اسکول قائم کیا ہے۔چلڈرنز گلوبل نیٹ ورک پاکستان نے علم آئیڈ یازکے تعاون سے ضلع نوشہرہ اور پشاور کے 613 نوجوانوں (75 فیصد خواتین)کو اسکول منیجمنٹ اور جدید تدریسی مہارتوں پر مبنی تربیتی کورس مکمل کروایا ہے۔تربیتی کورس کا مقصد نوجوانوں کو اسکول کی انتظام و انصرام اور معیاری تعلیم  کے فروغ کی خاطر اسکولوں کے اجراء کی صلاحیتیں اور مہارتیں سکھائی گئی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جمشید الدین نے کہا کہ نوجوان نسل ہی پاکستان کی تقدیر کو بدل سکتی ہے۔