منگل, 23 اپریل 2024

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ زیر نظر تصویر اوکاڑہ کے گاؤں نہرانواله کے رہائ‍شی "نوید آصف" کی ہے، جنہوں نے سال 2010 میں لاہورمیٹرک بورڈ سے919 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی. 

 

نوید آصف کا اسکول ان کے گهرسے 7 کلومیٹردور تها۔چونکه ان کا تعلق نہایت غریب گهرانے سےہوں نے کی وجه سے وه روزانه 7 کلومیٹر دور پیدل چل کراسکول جاتے تھے. 

 

نوید آصف کے کچھ الفاظ یہ ہیں:۔ "لاہوربورڈ کی ٹیم نتائج کے اعلان سے پہلے جب آدھی رات کو ہمارے گھر پہنچی تو میں اور میری ماں واقعی خوف کا شکار تھے۔آپ کے خیال میں یه مضحکہ خیزهوگا لیکن میں ہمیشہ قائداعظم محمد علی جناح کی طرح بننا چاہتا تھا اور اس بات کا ذکر اکثر اپنی والدہ سے بھی کرتا تھا۔ انہوں نے کہا. "قائد اعظم میرے لئے ایک رول ماڈل ہے"۔ 

 

انعامات کے تقریب کے دوران بدقسمتی سے تمام نشستوں پرقبضہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ، ان کے خسته حال کپڑوں اور غربت کی وجہ سے ان کو سیٹ بھی نہیں دی گئی تو وہ سیڑھیوں پر بیٹھ گیا۔یه یادگار تصویر اس وقت لی گئی ہے جسے دیکھ کر انسان کا حوصلے بلند هوتے هیں۔ اتنا عرصه گزرنے کے باوجود سوشل میڈیا پر نوید آصف کی یه تصویر آج بھی مقبول و مشهور ہے۔

ایمز ٹی وی ﴿فارن ڈیسک﴾ باراک اوباما دنیا کی سپر پاور امریکہ کے سربراہ ہیں لیکن ان  کے اکاؤنٹ میں موجود رقم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔  ذرائع کے مطابق دنیا کی طاقتور ترین شخصیت باراک اوباماکے بینک اکاؤنٹ میں صرف ایک ہزار ڈالر موجود ہیں۔ 70 لاکھ ڈالر کمانے والے اوباما کمائی کا بڑا حصہ اپنی بیٹیوں ساشا اور مالیا کی پڑھائی پر خرچ کرتے ہیں۔

 

گزشتہ دور حکومت میں باراک اوباما کی کمائی 13لاکھ ڈالر تھی جو اب 70 لاکھ ڈالرہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود باراک اوباما بچت میں سب سے پیچھے ہیں۔

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی سال آخر،بی ایس ان فزیوتھراپی اور ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے 14 مئی کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایل ایل بی سال آخر کا پرچہ اب بروزمنگل19 مئی جبکہ بی ایس ان فزیوتھراپی اور ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے پرچے اب بروز بدھ 20 مئی2015 ءکو منعقد ہونگے۔

 

تمام امتحانات دوپہر 2:00 تا5:00 شام منعقد ہونگے۔ واضح رہے کہ امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ وکی پیڈیا نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے لیے ایک تصویری مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے کی ترویج ہے۔

یہ ایک عالمی مقابلے کا حصہ ہے جس کا عنوان ہے ’وکی لوز ارتھ‘ یعنی وکی زمین سے محبت کرتی ہے اور اس مقابلے کے لیے تصاویر 31 مئی 2015 تک بھجوائی جا سکتی ہیں۔

یہ مقابلہ ستمبر 2013 سے ہر سال منعقد ہوتا ہے جس میں اب تک 15 ممالک شرکت کرتے ہیں اور پہلی بار پاکستان شرکت کر رہا ہےاور اسی لیے وکی پیڈیا پاکستان چاہتا ہے پاکستانی اپنی تصاویر اس مقابلے کے لیے بھجوائیں۔

 

پاکستان میں اس مقابلے کا عنوان ’وکیپیڈیا لوز ناردرن پاکستان‘ رکھا گیا ہے جس کے لیے قدرتی مقامات، جنگلات، نیشنل پارکس، باغات اور ثقافتی لحاظ سے اہم جگہوں کی تصاویر بھجوائی جا سکتی ہیں اور اس میں کوئی بھی شریک ہو سکتا ہے۔

 

اس تصویری مقابلے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ تصاویر بنانے والوں کو کریئٹو کامنز لائسنس کے تحت تصاویر مہیا کرنے کےلیے رضامند کیا جائے جس کے تحت کوئی بھی دنیا میں انھیں تصویر بنانے والے کا نام دے کر استعمال کر سکتا ہے اور اس سے تصاویر کے زیادہ پھیلنے کی امکانات ہوتے ہیں۔

 

جون میں اس مقابلے کی جیوری تصاویر کا انتخاب شروع کرے گی اور پاکستان اور عالمی سطح پر دس بہترین تصاویر منتخب کرے گی۔ ان بہترین دس تصاویر بنانے والے فوٹوگرافروں کو انعامات دیے جائیں گے اور عالمی سطح پر جیتنے والے فوٹوگرافر کو سنہ 2016 میں اٹلی میں ہونے والی وکی مینیا کی کانفرنس میں شرکت کے لیے وظیفہ دیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام سال اول پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2014 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

 

نتائج کے مطابق امتحانات میں 4928 طلباوطالبات شریک ہوئے،570 طلبہ کامیاب قرارپائے جبکہ 4358 طلبہ ناکام قراردیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 11.57% فیصدرہا۔

ایمز ٹی وی ﴿سائنس اینڈ ٹیکنالوجی﴾ آپ نے جلسے جلوسوں میں ڈرون کیمرے تو اڑتے بہت دیکھے ہوں گے، اب سائنس دانوں نے دنیا کا چھوٹا ترین ڈرون تیار کرلیا ہے جسے آپ اپنی جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ 

 

اسکائی نینو نام کے اس ننھے ڈرون کی لمبائی صرف دو انچ ہےاور وزن 11 اعشاریہ 9 گرام ہے۔اس کی بیٹری چارج ہونے میں صرف تیس منٹ لگتے ہیں ،چار ننھی پنکھڑیوں پر مشتمل اس ڈرون میں ایل ای ڈی لائٹیں بھی  ہیں۔ یہ ننھا منا ڈرون ان ڈور اور آئوٹ ڈور با آسانی پرواز کر سکتا ہے۔