اتوار, 05 مئی 2024

ایمز ٹی وی (ملتان) ملتان میں بستی علی والاکے قریب نجی اسکول کی چھت گر گئی، چھت گرنے کے باعث متعدد بچے اور اساتذہ ملبے تلے دبنے سے زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق39  زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسکول کی چھت خستہ حالی کے باعث گری ہے۔ پولیس نے اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) امریکی فوج نے فوجیوں کو دھماکے سے بچانے کے لیے ’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔ ہلکا اور چپکنے والا یہ وال پیپر باآسانی فوجی اپنے ساتھ لے کر چل سکیں گے تاکہ اسے دیواروں پر لگا کر دھماکے کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔ اس وال پیپر پر سخت مواد کیولار فائبر کی پتلی تہہ لگی ہو گی۔ کیولار فائبر کی تہہ سے دھماکے کے نتیجے میں دیوار کے جو ٹکڑے اڑتے ہیں ان میں بھی کمی واقع ہو گی۔

 

اس وال پیپر کا نمونہ جمعرات کو امریکی وزارت دفاع میں ایک نمائش میں پیش کیا گیا تھا۔

رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں تحقیق کار جسٹن برونک کا کہنا ہے: ’عمارت کے اندر کی دیوار پر کچھ لگا کر دھماکے کی صورت میں ٹکڑے اڑنے میں کمی لانے کا یہ طریقہ نیا نہیں ہے۔‘ تاہم ان کا کہنا تھا: ’اس وال پیپر کے بارے میں جو بات نئی ہے وہ یہ ہے کہ اس کوغیر تکنیکی یونٹ کے فوجی باآسانی اور بہت جلدی دیوار پر لگا سکتے ہیں۔ اس سے فوجیوں کو کافی فائدہ ہو گا۔‘

 

یہ ’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر امریکی فوج کی جانب سے 100 ایجادات کی نمائش میں سے ایک تھا۔ امریکی فوج کی انجینیئر کور کے ترجمان نِک بون نے کہا کہ امید ہے کہ ’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر سے جانیں بچائی جا سکیں گی۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ) ماہرین نے ایک ایسا تجربہ کیا ہے کہ انسانی سوچ سے ہی کمپیوٹر سے کام لیا جاسکتا ہے ۔اس نئی ایجاد کے استعمال کیلئے انسان کو ہاتھ ہلانے کی بھی ضرورت نہیں ہے . یہ ایجاد اسپین میں باسک سینٹر برائے دماغ ، زبان اور ذہنی صلاحیت کے ماہر بلیئر آرمسٹرونگ کی جانب سے کی گئی ۔ماہرین نے اس کمپیوٹر کی ایجاد کیلئے 70 افراد پر تجربہ کیا جس میں انہیں کچھ الفاظ دیئے گئے جو انہیں اپنے دماغ میں دہرانا تھے ۔ اس تجربے کیلئے ان افراد کے دماغ کے پرنٹ آوٹ حاصل کئے اور ان پرنٹ آؤٹ کے ذریعے کمپیو ٹر سرکیٹ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے ان افراد کو دوبارہ وہی الفاظ دماغ میں دہرانے کیلئے کہا جس کے نتیجے میں 94 فیصد افراد نے کمپیوٹر لاگ آن کرنے کا سوچا اور ان کی سوچ سے ہی کمپیوٹر لاگ آن ہوگیا 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پاکستان کے صوبہ سندھ میں جہاں دیگر مسائل حل طلب ہیں وہیں تعلیم جیسا بنیادی مسئلہ سال ہا سال سے ارباب اختیار کی عدم توجہ کا شکار رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کئی حکومتیں اقتدار میں آئیں اور گئیں مگر سندھ کا تعلیمی مسائل میں کوئی واضح فرق سامنے نہیں آ سکا۔

 

انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنس کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 5 سے 16 سال کی عمر کے اسکول نا جانے والے بچوں کی تعداد 73 لاکھ بچے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسکول میں ہر سال ہزاروں بچے داخل تو ہو رہے ہیں مگر جیسے جیسے اگلی جماعتوں میں پہنچتے ہیں ان کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سات لاکھ سے زائد بچے جو پہلی جماعت میں تعلیم کا آغاز کرتے ہیں 10 ویں جماعت تک پہنچ کر ان کی تعداد 1 لاکھ کے لگ بھگ رہ جاتی ہے جس کی ایک بڑی وجہ سیکنڈری لیول کے اسکولوں کی کمی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری سطح پر فعال اسکولوں میں 90 فیصد پرائمری سطح کے اسکول جبکہ مڈل اور سیکنڈری اسکولوں کی تعداد صرف 10 فیصد ہے۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ بھر میں اسکولوں میں طلبا سے زیادہ اساتذہ کی بھرمار کہیں اساتذہ بچوں کی تعداد کے مطابق نہیں ہیں۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اپوا کملیکس سکھرکی جانب سے لیاقت میموریل اسکول کےاحاطے میں  فلیٹوں کا کچرا پھینکنے کے خلاف اساتذہ اور طالبات کی جانب سےاحتجاج کیاگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلیٹوں سے پھینکے گئے کچرے سے اسکول کا تقدس پامال ہورہا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اپوا کمپلیکس انتظامیہ کے خلاف نوٹس لیا جائے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) امن اور تعلیم کے فروغ کیلئے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ سوسائٹی کے رہنما فراق شاہ نے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ گزرشتہ 41 سال سے ملک و قوم کیلئے خدمات سر انجام دے رہا ہوں اور اپنی ساری جمع پونجی سماجی خدمات انجام دینے میں لگا چکا ہوں ۔

 

انکا کہنا تھا کہ ملک میں امن و سلامتی کو فروغ دینا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مخاطب ہو کر کہا کہ سندھ میں تعلیمی نظام کی صورتحال بہت خراب ہے وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش ہے کہ وہ سندھ کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں میری مدد کریں۔

ایمز ٹی وی ( ایجوکیشن ) سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت سول انجنیئرز کے امتحانات میں پاس ہونے والے 31 کامیاب طالبات کو آفر لیٹرز جاری کردیئے گئے۔ آفرز لیٹرز پبلک سروس کمیشن کے سفارش پر جاری کئے گئے۔ 

 

ورکس اینڈ سروسز کے دفتر میں منعقدکی گئی ایک تقریب میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسزمیر ہزارخان بجارانی نے امیدواروں میں آفر لیٹر تقسیم کئے۔ اس موقع پر سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سید ممتاز علی شاہ،ڈپٹی سیکریٹری شاہ حسین شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے دعائیہ جملے کہے۔ انہوں نے کہا نوجوان قو م کا مستقبل ہیں اور جوقومیں محنت اور احساس ذمہ داری کو بھلا دیتی ہیں ان کا حشر خراب ہوتا ہے، لیکن ہماری نوجوانوں میں جذبہ موجود ہے اور ہماری قوم کو ان سے بہت سی امید یں۔

 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پاسبان کراچی کے رہنماء نے سندھی اسکولز بند کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء سے خطاب کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ این جی اوز نے سندھی اسکولوں کے ساتھ منفی رویہ اختیار کیا ہوا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ گزری میں قائم تین سندھی اسکولز کو این جی او کے حوالے کیا گیا تھا مگر ان اسکولز میں منفی تبدیلی دیکھائی دی۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ سندھی اسکولز میں داخلے بند کردیئے گئے اور اسکولز میں سندھی پر پابندی لگا دی گئی جبکہ سندھی اسکولز کے بچوں کو اردو میڈیم اسکولز میں منتقل کیا جارہا تھا ۔ سلمان نواب کے مطابق سندھی اسکولز کے ساتھ این جی اوز کا رویہ منفی ہے ۔انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم ، وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور اس رویے کے خلاف کاروئی کریں۔