بدھ, 08 مئی 2024

ایمز ٹی وی(السلام آباد)چیئرمین پیمرا چوہدری رشید نے اپنے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ہی ان کی بحالی کا حکم دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین پیمرا چوہدری عبدالرشید نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد جی ایم ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمن ڈاکٹر مختار احمدکو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔ حاجی آدم خان کو جی ایم ایچ آر اینڈ ایڈمن کا چارج دیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)جامعات کی درجہ بندی میں قائداعظم یونیورسٹی ایک بارپھر پہلےنمبرپررہی۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کاکہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے معاملے پر پاکستان کی عالمی سطح پرخاصی بدنامی ہوئی۔چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے سال 2014ءکی بہترین جامعات کی رینکنگ لسٹ اسلام آبادمیں جاری کی۔ یونیورسٹیوں کی رینکنگ 6مختلف کیٹگریز میں کی گئی ہے۔ 

جنرل کیٹگری میں اسلام آباد کی قائد اعظم یورنیورسٹی پہلے نمبر، انجینئرینگ کیٹگری میں نسٹ اسلام آباد، بزنس میں آئی بی اے کراچی، میڈیکل میں آغا خان یونیورسٹی کراچی، ایگری کلچرمیں یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد جبکہ آرٹس کیٹگری میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اول درجے پر ہیں۔ جعلی ڈگریوں کی تصدیق اور ایگزیکٹ سکینڈل سے متعلق ایک سوال کےجواب میں چیئرمین ایچ ای سی کاکہناتھاکہ ایگزیکٹ کے معاملے پر پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر خاصی بدنامی ہوئی ہے۔ 

ان کی ویب سائٹ پر یونیورسٹیز کی لسٹ میں کوئی بھی ایسی یونیورسٹی موجود نہیں جس کی ڈگری ہمارے پاس تصدیق کے لیے لائی جائے۔ چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی جلد یونیورسٹیز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردے گی، اس سے ڈگریوں کی تصدیق زیادہ آسان ہوجائےگا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سندھ پر وفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضی مرکزی سیکرٹری جنرل شیر خان سیلرو پروفیسرنوراحمد، کراچی ریجن کے صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی ،جنرل سیکریٹری پروفیسرعامرالحق و دیگر نے اپنے احتجاجی بیان میں کہا کہ 26 فروری کو کالج لیکچرز کے پروموشنز کے لے ڈپارٹمنٹل پروموشنز کمیٹی کا اجلاس منؑقد ہوا تھا۔

 

جس میں وعدے کے بر خلاف گریڈ  18 کی خالی تمام اسامیوں پر ترقیاں دینا تو در کنار اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ڈی پی سی کے منٹس کا نوٹفیکیشن تک اجرا ممکن نیں ہو سکا۔جس سی کالج کے اساتذہ  کو کالج میں سخت مایوسی اور بے چینی پیدا ہوگی۔ سپلا کے رہنماوں نے نثار احمد کھوڑوں اور سیکریٹری تعلیم فضل اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جون سے قبل کالج کے لیکچرارز کی ترقی کے نوٹفیکیشن کو یقینی بنایا جائے۔

ایمز ٹٰی وی (ایجوکیشن) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ طلبہ معاشرتی ترقی اور اس کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں ۔ مثبت سوچ کے ساتھ اگے بڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید تقاضوں سے ہم اہنگ کریں۔ وہ تعلیم کے فروغ کے لے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم آئی آر کے زیر اہتمام اسکولوں میں ڈیجیٹل تعلیم کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں منعقد ہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کراچی کے مختلف اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے ڈیجیٹل پروگراموں کے بارے میں پریزینٹینشنز پیش کیں۔کمشنر نے کہا کے ہمارے طلبہ بہت باصلاحیت اور زہین ہیں انھیں بھر پور مواقع اور بہتر رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کے موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ طلبہ کو قومی ،معاشرتی اور شہری ترقی کی جدہجہد اور سرگرمیوں میں شریک کیا جائے۔ کمشنر کراچی نے سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے ایر اہتمام منعقدہ نجی اور سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ایڈمنسٹریٹرز اور شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ معاشرہ میں خدمت کے جزبے کو اجاگر کرنے اور لوگوں کی خدمت کرنے کے حوالے سے اسکائوٹس کا کردار اہم ہے۔