اتوار, 05 مئی 2024

ايمزٹی وی﴿ایجوکیشن ڈيسک﴾ لاهوریونیورسٹی آف مینیجنٹ سائنسزکے 350طلبہ اوراساتذہ نے ہیڈکوارٹرلاہور کا دورہ کیا اور کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ نویدزمان سے ملاقات کی اس موقع پرانہیں پاک فوج کی پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئ جبکہ طلبہ نے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیبابیوں کو بے حد سراہا ایک

 

 روزہ پروگرام کاآغازلاہور کینٹ میں واقع یاد گار شہداﺀ پرپھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی سے ہوا بعدازاں طلبہ کوپاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی دکھایاگیا۔ایک روزہ پروگرام کا اختتام واہگہ بارڈر پرپاک فوج اور رینجرز کےپرچم اتارنے پر ہوا طلبہ نے رینجرز کی شاندارپریڈ کی دل کھول کر داد دی۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن) آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئر مین سید خالد شاہ نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلا ہوا ہے،ایسے سنگین حالات میں تمام تعلیمی ادارے اٹھ کھڑے ہوں اور قلم کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو بچانے کے لئے میدان عمل میں آجائیں۔

یہ باتیں انہوں نے کراچی پریس کلب میں مسز شاہین قسیم،محمد عمران،اظیر علی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔لوڈشیڈنگ کے باعث طلباءوطالبات راتوں کو اپنے گھروں میں سو نہیں پاتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے بحران کو وجہ بتاتے ہوئے طلباءوطالبات گندی اور میلی یونیفارم میں آتے ہیں۔

دوسری جانب ٹریفک جام بھی تعلیمی نظام پر اثر انداز ہورہا ہے اکثر بچے اسکول دیر سے آتے ہیں۔سرکاری افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کریں اور اپنے ماتحت ملازمین کی کارکردگی پر گہری نظر رکھیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام و درپیش مسائل کو حل کرکے انہیں چین سکون اور سکھ فراہم کرے۔

ایمز ٹی وی(اہجوکیشن)ملتان میں جاری آل پاکستان فاطمہ جناح گولڈ کپ ہاکی میں منگل کو اوپڈا نے پنجاب کلر کو 3ـ 0 اور پنجاب یونیورسٹی نے پنجاب وائٹکو نو گول سے شکست دے دی۔

پہلے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے نازیہ امینہ،صبا سعید اور امبرین نے ایک ایک گول اسکور کئے۔دوسرے میچ میں پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ثناء انجم،صبا اور سحرش نے دو گول اسکور کئے۔لبرا،انزا اور صبا نے ایک ایاک گول بنائے

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس سال کے آخر تک دنیا کی تقریباً آدھی آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہوگی۔اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے پیش گوئی کے مطابق اس سال کے آخر تک 3 ارب 20 کروڑ لوگ آن لائن ہوں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق ان میں سے 2 ارب لوگ ترقی پذیر دنیا میں ہیں اور 89 لاکھ صومالیہ اور نیپال جیسے ممالک میں ہیں۔یہ ممالک اس گروہ کا حصہ ہیں جنھیں اقوامِ متحدہ نے کم ترقی پذیر ممالک  کا نام دیا ہے جن کی مجموعی آبادی 94 کروڑ ہے۔

 

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ایسے کھلونے تیار کئے ہیں جو ناصرف لوگوں کی بات مانے گا بلکہ وہ کمرے میں موجود میڈیا آلات کو اپنی مرضی کے مطابق چلا بھی سکے گا۔

زرائع کے مطابق گوگل نے امریکی پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک سے گڑیا، جانوروں اور خیالی مخلوق کی شکلوں کے ایسے کھلونوں کے حقوق اپنے نام کرنے کی درخواست دی ہے، ان کھلونوں کے کانوں میں مائیکرو فون، آنکھوں میں کیمرے، منہ میں اسپیکر جب کہ گردن میں مخصوس موٹر نصب ہوگی جن کی مدد سے یہ خود سے ہم کلام کسی شخص کی آواز کو سن کر نہ صرف اس سے بات کریں گے بلکہ آواز کی سمت میں گھوم کر اس شخص کی جانب دیکھتے ہوئے آنکھیں بھی چار کر پائیں گے۔ اس کے علاوہ  یہ کھلونے پہلے سے ریکارڈ جملے ادا کرکے بات چیت میں حصہ بھی لیں گے۔

گوگل کی جانب سے بنائے گئے یہ کھلونے ’’ذہین ریمورٹ کنٹرول‘‘ کا کام انجام دیں گے جس کے لئے ان میں وائرلیس کمیونی کیشن کی خصوصیت بھی رکھی گئی ہے، جس کے تحت یہ وائی فائی یا بلو ٹوتھ کے ذریعے بچوں کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر کمرے میں موجود دیگر میڈیا آلات سے رابطہ قائم کریں گے جہاں سے ان کی فرمائش کے مطابق گانا یا فلم چلنا شروع ہوجائے گی۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن) اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے صوبہ سندھ کو نظراندازکرتے ہوئے ملک بھرکی سرکاری ونجی جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کی درجہ بندی رپورٹ جاری کردی، اعلیٰ تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی کی بنیادپر رینکنگ کرکے 6 کیٹگریزمیں تقسیم کیاگیا ہے، مجموعی کیٹگری میں کی گئی درجہ بندی میں سندھ کوواضح طورپر نظرانداز کرتے ہوئے ابتدائی 6 نمبروں پرپنجاب اوروفاق کی جامعات کورکھا گیاہے۔

ملک کی 6 بہترین جامعات کی فہرست میں سندھ کی کسی بھی یونیورسٹی کوشامل نہیں کیاگیا، بہترین یونیورسٹیزکی مجموعی کیٹگری میں جامعہ کراچی کوساتواں نمبردیا گیاہے جوعالمی رینکنگ میں دنیاکی 600 جامعات میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ مجموعی کیٹگری میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد پہلے،زرعی یونیورسٹی فیصل آباددوسرے، جامعہ پنجاب لاہورتیسرے، کامسیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آبادچوتھے، وفاقی حکومت کے چارٹرکے تحت کام کرنے والی آغاخان یونیورسٹی پانچویں اورنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آبادکا چھٹانمبر ہے۔

آرٹس کی آخری کیٹگری میں بھی پنجاب کوہی سرفہرست رکھاگیا ہے۔ اس میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور پہلے جبکہ انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹکچرکا دوسرا نمبر ہے۔ ادھرایچ ای سی کے اعلامیے کے مطابق رینکنگ کے نتائج مطلوبہ معیارکے لیے متعلقہ جامعات کی جانب سے دیے گئے اعدادو شمارہیں۔ طریقہ کارمیں جن عناصرکو زیرغور لایا گیاان میں بہترمعیار، تدریس، تحقیق، مالیات وسہولیات، سماجی تفاعل/ عوامی ترقی ہیں۔ ایچ ای سی کی پہلی رینکنگ کااعلان سال 2006، دوسری کا 2012 جبکہ تیسری رینکنگ کااعلان 2013میں کیا گیاتھا

ایمز ٹی وی (تعلیم) امیر جماعتی اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ طبقاتی تعلیمی نظام نے قومی یکجہتی کی دھجیاں بکھیر کہ رکھ دیں ہیں ۔انکا کہنا تھا کی ااگر انکی جماعت اقتدار میں آئی تو بجٹ کا سب سے بڑا حصہ تعلیم پر خرچ کرینگے ۔

 

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت مدرسوں پر دہشت گردی کے الزام لگا رہی ہے جبکہ کراچی سے پکڑے گئے تمام ملزم اعلیٰ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک سے فرقہ واریت اور مذہبی تعصب کو ختم کر کہ قومی یکجہتی کو فروغ دیگی ۔