اتوار, 28 اپریل 2024

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)ہالا کے مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں نہ ملنے کے خلاف طلباء کا احتجاج ہالا شہر سے کئ کلو میڑ دور گوٹھ اجن شاہ میں قائم گورنمنٹ مونوٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں آمدورفت کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث ہالا کے علاوہ تعلقہ نیو سعیدآباد کے طلباء کی بڑی تعداد مذکورہ تعلیم سے محروم ہے۔

انسٹیٹیوٹ کے جواد میمن شیراز،جبران میمن ،الطاف ملک غلام مصطفی فرحان سومرو اور دیگر طلباء اور پرنسپل مسرور بھٹی کے مطابق ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے سے کالج میں طلباء کی تعداد انتہائی کم ہے جس سے مطلوبہ مقاصد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے.

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ کراچی کےمشیرامور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر سیدانصر رضوی کے اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم کے لیپ ٹاپ کی اسکیم اور ایچ ای سی کے ہدایت کے مطابق تمام طلبہ و طالبات لیپ ٹاپ کے حصول کے لئےاپناتصدیق شدہ ڈیٹا ہائیرایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈالیں ،بغیر تصدیق شدہ ڈیٹا کے وہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے مجاز نہیں ہونگے۔

 ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)صوبائی حکومت نے سندھ کی تمام میڈیکل کی جامعات کو مکمل خود مختاری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کا بجٹ محکمہ صحت کے بجائے وزیر اعلی ہاؤس کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی ہاؤس زرائع کے مطابق وزیر  اعلی سندھ کی میڈیکل جامعات سمیت تمام جامعات کا بجٹ اب متعلقہ محکموں کے بجائے براہ راست وزیر اعلی ہاؤس کے تحت جائے گا۔

اس مقصد کیلئے وزیر اعلی ہاؤس میں پہلے ہی سیکرٹری جامعات و بورڈز کا عہدہ تخلیق کیا جا چکا ہے اور تمام اسکیموں اور بجٹ کے لئے رقم وزیر اعلی ہاؤس جاری کرے گا اس مقصد کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جامعات کے لئے خطیر رقم مختصم کی جارہی یے۔

اب تمام  جامعات فنڈز اور اسکیموں کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے بجائے براہ راست وزیر اعلی ہاؤس کے سیکرٹری سے رجوع کرسکیں گی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمام میڈیکل کی جامعات کو داخلوں کے حوالے سے بھی خود مختاری جارہی ہے.