ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی(لاہور)پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج قذافی کرکٹ اسٹیڈیم لاہور میں شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔ زمبابوے سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز جیتنے کے لیے بھی پر امید نظر آتی ہے۔ پاکستان کو  3 ون ڈے کی سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کرکے رینکنگ بہتر کرنا ہو گی۔

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم کو 41 رنز سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور زمبابوے کو 375 رنز کا ہدف دیا جسکا تعقب کرتے ہوئے زمبابوین ٹیم مقررہ اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے 47 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی۔زمبابوے کے کپتان چگمبورا پر سلو اور ریٹ کے باعث  دو میچز  کھیلنے پر پابندی لگ چکی ہے اس لئے آج کے میچ  میں زمبابوے کی قیادت   ہیملٹن مساکڈزا کریں گے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پنجاب کے عوام کے لئے ایک اچھی خبر ہے، آج سے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔  لیکن اب  پنجاب میں سی این جی نہیں  بلکہ ایل این جی ملا کرے گی۔حکومت نے 6 ماہ بعد پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، طویل عرصے سے بند سی این جی اسٹیشنز کھلنے پر عوام کو ایک ہفتہ تک لگا تار گیس دستیاب ہو گی۔

ذرائع کے مطابق صرف انہی اسٹیشنز کو درآمدی ایل این جی فراہم کی جائے گی جو نادہندہ نہ ہوں اور 12 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرائی ہو۔ تمام اسٹیشنز 57 روپے فی لیٹر کے حساب سے ایل این جی فروخت کریں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی کل تعداد 2 ہزار سے زائد ہے۔  ابتدائی طورپر ساڑھے سات سو اسٹیشنز کھولے جا رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن)  ناظم امتحانات سندھ یونیورسٹی کے ملحقہ میڈیکل کالجز کےسالانہ امتحآنات فرسٹ پروفیشنل سال اول و دوم،سیکنڈ پروفیشنل (تھرڈ ائیر) تھرڈ پروفیشنل (فورتھ ائیر) اور فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات2014 کےامتحانی فارم 31 مئی تک بغیر کسی لیٹ فیس کے جمع کراۓ جاسکتے ہیں جبکہ یکم جون سے 5جون تک 5ہزار لیٹ فیس کے ساتھ جمع کراۓ جاسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)رجسڑار جامعہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے تحت یونیورسٹی کے تمام تدریسی شعبے موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے جمعہ 05 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے،ایک دوسرے سرکلر میں رجسڑار جامعہ سندھ نے یونیورسٹی کے ڈاکڑ این اے بلوچ ماڈل اسکول ایلسا قاضی کیپس حیدرآباد وسید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول جامشورو بھی موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔