اتوار, 05 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(فاٹا)وفاقی کابینہ کی جانب سے فاٹا اصلاحات کی منظوری کے بعد فاٹا کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔لنڈی کوتل میں لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ا ور جمع ہوکر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے ،مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
لنڈی کوتل بازار میں رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل کے کارکنوں نے بھی اس خو شی میں مٹھائی تقسیم کی،پشاور میں مقیم قبائلی طلبہ اور فاٹا کے باشندوں نے ہشتنگری کے علاقے میں سڑکوں پر نکل کر خوشی کا اظہار کیا اور ڈھول کی تھاپ پر روایتی قبائلی رقص اتنڑ پیش کیا، بھنگڑے بھی ڈالے۔فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے پشاور کے علاقے ہشتنگری سے گورنر ہاﺅس تک مارچ بھی کیا اور اس دوران الوداع الوداع ایف سی آر، مضبوط قبائل مضبوط پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔
فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر شوکت عزیز نے اس موقع پر کہا کہ تقریباً 70 سال کے بعد قبائلی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز بھی فائنل میچ میں کمنٹری کیلئے لاہور آنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کیلئے بالآخر غیر ملکی کمنٹیٹر بھی مل گیا ہے کیونکہ ڈین جونز لاہور آنے پر رضامند ہو گئے ہیں اور نشریاتی کمپنی کے ساتھ بات چیت طے ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈین جونز اور نشریاتی کمپنی کے درمیان پیسوں کا معاملہ تاحال طے ہونا باقی ہے تاہم وہ لاہور آنے پر راضی ہیں اور فائنل میچ میں کمنٹری کر کے مقابلے کو چار چاند لگائیں گے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈنگ کوچ جولین فاﺅنٹین اور مینٹور ویوین رچرڈز بھی کل لاہور پہنچ رہے ہیں