ھفتہ, 04 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) دفتر خارجہ نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے سرحد پار حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
پیر کودفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے شہادت پانے والے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر فوجی جوانوں نے وطن کے دفاع کے لیے جان قربان کی۔شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات گزشتہ رات مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں نے سرحد پار کرتے ہوئے پاک فوج کی تین چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ جوان شہید اور دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم)  جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے 20 اور 21 جنوری 2017 ء کو ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔


جس کے مطابق بی اے سال اول کا 20 جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب پیر06 مارچ2017 ء کو منعقد ہوگا،جبکہ بی اے سال دوئم کا21 جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ منگل7مارچ 2017ء کو منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ مقررہ وقت اور سینٹرمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


دریں اثنا ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 3700/= روپے فیس کے ساتھ 17 مارچ2017 ء تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پرواقع بینک کائونٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ صرف وہ ہی طلبہ امتحانی فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے جو 2015 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں ۔

 

 

بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کی بقاءکی ضامن ہیں،نواز شریف ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم میاں نواز شریف نے مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے مہمند ایجنسی میں گزشتہ رات افغانستان سے دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی خام خیالی ہے کہ وہ پاکستانی قوم کے حوصلے متزلزل کرسکتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کی بقاءکی ضامن ہیں،چوکس جوانوں کی وجہ سے پاکستان مضبوط تر ہوا ہے۔نوازشریف نے مزید کہا کہ آپریشن’ رد الفساد ‘ہر دہشتگرد کیخلاف ہے اور پاکستان کے دشمنوں کو ختم کرکے دم لیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) امامیہ ایجوکیشن بورڈ اور بورڈ آف لٹریسی ڈولپمنٹ کے تحت ہونے والے نویں و دسویں جماعت کے پری بورڈ امتحانات برائے سال2017 کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا، نتائج کا اعلان امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے سیکریٹری تعلیم محمد یاسین نے کیا۔پری بورڈ امتحانات میںایک ہزار سے زائد طلباءنے شرکت کی جبکہ طالبات نے امتحانات میں پوزیشن لے کر نمایاں رہیں۔
امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کمیونٹی کلب گلبہار میں کیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکارہ میرا بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ ٹکٹ نہ ہونے کی وجہ سے سیکورٹی نے انہیں اندر نہ جانے دیا تاہم کسی نے میرا کو اسٹیڈیم میں بلا ہی لیا۔

لالی ووڈ اسٹار میرا ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنیں ۔ وہ بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچیں ،سیکورٹی اہلکاروں نے میرا سے ٹکٹ کا پوچھا تو بولیں ٹکٹ بھائی کے پاس ہے، جلد ٹکٹ پہنچ جائے گا۔

لیکن انتظار کرتے کرتے جب ٹکٹ نہ آیا تو میرا یہ کہہ کر واپس جانے لگیں، میچ گھر جا کر دیکھوں گی۔ اس موقع پر انہوں نے ملی نغمے بھی گنگنائے۔

اداکارہ میرا نے واپسی کے لیے چند قدم ہی اٹھائے تھے کہ کسی نے انہیں اسٹیڈیم کے اندر بلوا لیا۔ جہاں انہوں نے میچ دیکھا اور خوب انجوائے کیا۔

 

 

 

 ایمز ٹی وی(لاہور) گزشتہ روز نہ صرف پاکستانی کرکٹ کے لیے اہم دن تھا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے بھی بہت بڑا دن تھا ، اس دن کی اہمیت کو نہ صرف میڈ یا نے اجاگر کیا بلکہ پاکستانی قوم نے بھی کھیل سے اپنے پیار کا بھر پور اظہار کر کے پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہیں اور کسی بھی صورت حال میں ہم زند ہ دل قوم ہیں ۔اس موقع پر لاہور ی بھی کب کسی سے پیچھے رہنے والے تھے کسی نے اسٹیڈیم میں جا کر اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا تو کسی نے گلیوں اور پارکوں میں بڑی سکرینوں پر میچ دیکھ کر انجوائے کیا ،ایک شہری نے لاہور کی رنگینیوں کو کیمرے کی آنکھ میں بند کیا تو دنیا لاہور کے خوبصورت رنگ دیکھ کر دنگ رہ گئی اور تصاویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئیں 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سٹیڈیم میں موجود شائقین کے کیچ پکڑنے پر مختص ایک کروڑ روپے کا انعام 20 افراد میں مشترکہ طور پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔ کیچ آف کروڑ پیپسی کی جانب پی ایس ایل کے دوران سٹینڈز میں آنے والا کیچ پکڑنے پر ایک کروڑ روپے کا انعام رکھا گیا تھا جو پوری لیگ کے دوران کیچ پکڑنے والے افراد میں تقسیم کیا جانا تھا۔ لیگ کے دوران 20 خوش قسمت افراد کیچ پکڑ کر اس انعام کے حق دار ٹھہرے جنہیں فائنل میچ کے بعد منعقدہ تقریب میں انعامی رقم دی گئی۔ ذرائع کے مطابق تمام 20 افراد برابر تقسیم کے ذریعے 5,5 لاکھ روپے کے حقدار تھے تاہم ٹیکس کٹوتی کے بعد ان تمام افراد کو کتنی رقم دی گئی، اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات نہیں مل سکیں

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ بھارت سرکار کی جانب سے پاکستانی فن کاروں پر کوئی پابندی نہیں ہے، انہوں نے گلوکار شفقت امانت علی کو اپنے نئے ڈرامے کے لیے گانے کی پیش کش کردی ۔
بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کو اپنے نئے ڈرامے کے لیے ایک گانے کی پیشکش کی ہے ، ’ملنے دو‘ کے نام سے یہ ڈراما نئی دہلی میں اس سال جون میں پیش کیا جائے گا۔
مہیش بھٹ کا یہ ڈراما دونوں سرحدوں کے اطراف قیام امن اور ثقافتی تعلقات کے موضوع پر مبنی ہے ، اس حوالے سےانہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب بھارت سرکار نے پاکستانی فنکاروں پر کوئی آفیشل پابندی نہیں لگائی تو پھر ہم کیوں ان پر پابندی لگارہے ہیں ؟
ادھر شفقت امانت علی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مہیش بھٹ نے انہیں گانے کی پیش کش کی ہے ۔
گزشتہ سال اڑی واقعہ کے بعد سے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی ہے ۔
 

 

 

 ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پی سی بی کا پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو اظہار تشکر کا خط لکھنے کا فیصلہ۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل کے بعد پی سی بی خوشی سے نہال ہے اور کامیاب انعقاد اور تعاون کرنے پر وزیراعظم میا ں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو شکریہ کا خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیات نے فائنل میں شرکت کرکے حوصلہ افزائی کی۔پنجاب حکومت ،تمام سکیورٹی اداروں اور اعلیٰ شخصیات کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ شب پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے دھمکی آمیز فون کالز کے بارے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ اگر 500 والی سیٹ پر بیٹھے تو خود ذمہ دار ہوگے اور مجھے 4 ہزار والی سیٹ پر بھی بیٹھنے سے منع کیا گیا۔
 
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ نمبر سے فون کر کے خبردار کیا گیا اور مجھے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ فون کالز پی ایس ایل فائنل سے پہلے کی گئی تھی اور یہ سار ا کام رانا ثناءاللہ اور سعد رفیق کا ہے۔یاد رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ شب پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں لوگوں کے درمیان بیٹھ کردیکھا۔